مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 20th, 11:45 am
ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب
September 20th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔نوساری میں مختلف پروجیکٹوں کاسنگ بنیاد رکھنے، افتتاح اور قوم کووقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 22nd, 04:40 pm
گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، ریاستی حکومت کے وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، اسی علاقے کے نمائندے اور گجرات پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر سی آر پاٹل، اراکین پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، آپ سب کیسے ہیں؟وزیر اعظم نے نوساری، گجرات میں 47,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا
February 22nd, 04:25 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج گجرات میں یہ ان کا تیسرا پروگرام ہے اور اس سے پہلے گجرات سے تعلق رکھنے والے پشوپالکوں (مویشی پالنے والوں) اور ڈیری انڈسٹری کے شراکت داروں کی کمپنی میں شامل ہونے کا ذکر کیا۔ انہوں نے مہسانہ کے والی ناتھ مہادیو مندرکے پران پرتیشٹھا میں حصہ لینے کا بھی ذکر کیا۔ اب، میں یہاں نوساری میں ہوں ترقی کے اس تہوار میں حصہ لے رہا ہوں، وزیر اعظم نے اس موقع پر موجود لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے موبائل فون میں فلیش لائٹ آن کریں اور ترقی کے اس یادگار تہوار کا حصہ بنیں۔ وزیر اعظم نے ٹیکسٹائل، بجلی اور شہری ترقی کے شعبوں کے علاوہ وڈودرا، نوساری، بھروچ اور سورت کے لیے 40,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے شہریوں کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم 22 اور 23 فروری کو گجرات اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے
February 21st, 11:41 am
22 فروری کو، صبح تقریباً 10:45 بجے، احمد آباد میں، وزیر اعظم گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریباً 12:45 بجے، وزیر اعظم مہسانہ پہنچیں گے اور والیناتھ مہادیو مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔تقریباً 1 بجے، وزیر اعظم تربھ، مہسانہ میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ 8,350 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گےاورقوم کو وقف کریں گے۔ تقریباً 4:15 بجے، وزیر اعظم نوساری پہنچیں گے، جہاں وہ تقریباً 24,700 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام کا آغاز کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ شام تقریباً 6:15 بجے، وزیر اعظم، کاکراپار ایٹمک پاورا سٹیشن کا دورہ کریں گے۔