کوآپریٹو سیکٹر کے متعدد اہم اقدامات کے سنگ بنیاد/ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 24th, 10:36 am

آج ’بھارت منڈپم‘ ترقی یافتہ ہندوستان کے امرت سفر میں ایک اور بڑی کامیابی کا گواہ ہے۔ ملک نے 'تعاون کے ذریعے خوشحالی' کا جو عزم لیا ہے آج ہم اس عزم کو پورا کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ امداد باہمی کی طاقت زراعت اور کاشتکاری کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔ اس سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے تعاون کی ایک الگ وزارت تشکیل دی۔ اور اب اسی سوچ کو ذہن میں رکھ کر آج کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ آج ہم نے اپنے کسانوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی اسٹوریج اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے تحت ملک کے کونے کونے میں ہزاروں ویئر ہاؤوسز اور ہزاروں گودام بنائے جائیں گے۔ آج 18 ہزار پیک کی کمپیوٹرائزیشن کا بڑا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ تمام کام ملک میں زرعی انفراسٹرکچر کو نئی وسعت دیں گے اور زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑیں گے۔ میں ان اہم اور دور رس نتائج لانے والے پروگراموں کے لیے آپ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کو بہت سی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کوآپریٹو سیکٹر کے لیے متعدد اہم اقدامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

February 24th, 10:35 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں کوآپریٹو سیکٹر کے لیے متعدد کلیدی اقدامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ‘کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے’ کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا، جو 11 ریاستوں کی 11 پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس اقدام کے تحت گوداموں اور دیگر زرعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں اضافی 500 پی اے سی ایس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس اقدام کا مقصد پی اے سی ایس کے گوداموں کو خوراک کے اناج کی سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرنا، نابارڈ کے تعاون سے اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کی سربراہی میں ملک میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کو مختلف موجودہ اسکیموں جیسے ایگریکلچر انفرااسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف)، ایگریکلچر مارکیٹنگ انفرااسٹرکچر (اے ایم آئی) وغیرہ کے کنورجن کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔ تاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سبسڈیز اور سود میں رعایتی فوائد حاصل کرنے کے منصوبے میں حصہ لینے والے پی اے سی ایس کو اہل بنایا جاسکے۔ وزیر اعظم نے ملک بھر میں 18,000 پی اے سی ایس میں کمپیوٹرائزیشن کے ایک منصوبے کا بھی افتتاح کیا، جس کا مقصد ‘‘سہکار سے سمریدھی’’ کے حکومتی وژن کے مطابق کوآپریٹو سیکٹر کو زندہ کرنا اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو بااختیار بنانا ہے،

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وکست بھارت سنکلپ یاترا پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

January 18th, 12:47 pm

وکست بھارت سنکلپ یاترا کے 2 ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔ اس یاترامیں چلنے والا ترقی کا رتھ اعتماد کا رتھ ہے اور اب لوگ اسے ضمانت کا رتھ بھی کہہ رہے ہیں۔ یہ مانا جاتا ہے کہ کوئی بھی محروم نہیں رہے گا، اسکیموں کے فائدے سے کوئی محروم نہیں رہے گا۔ اس لیے جن گاؤں میں مودی کی گارنٹی کی گاڑی ابھی تک نہیں پہنچی، وہ اب اس کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ پہلے ہم نے 26 جنوری تک اس یاترا کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن ہمیں اتنا تعاون ملا ہے، اتنی مانگ بڑھ گئی ہے، کہ ہر گاؤں کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ مودی کی گارنٹی والی گاڑی ہمارے پاس آنی چاہیے۔ چنانچہ جب مجھے اس کا علم ہوا تو میں نے اپنے سرکاری افسروں سے کہا کہ اس میں تھوڑی سی توسیع کی جائے، 26 جنوری تک نہیں۔ لوگوں کو اس کی ضرورت ہے، لوگوں کی مانگ ہے تو ہمیں اسے پورا کرنا ہے۔ اور اس لیے شاید چند دنوں کے بعد یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ وہ فروری کے مہینے میں بھی مودی کی گارنٹی والی گاڑی چلائیں گے۔

وزیر اعظم نے وکست بھارت سنکلپ یاتراکے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی

January 18th, 12:46 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، وکست بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ حاصل کرنے والوں سے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ ملک بھر کے ، وِکست بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ حاصل کرنے والے ہزاروں لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور مقامی سطح کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

راجستھان کے شہر سیکر میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے/ افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 27th, 12:00 pm

راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا، مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر، دیگر تمام وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، قانون سازیہ کے ارکین اور دیگر تمام معززین، اور آج اس پروگرام میں ملک کے لاکھوں مقامات پر کروڑوں کسان ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ میں راجستھان کی سرزمین سے ملک کے ان کروڑوں کسانوں کے سامنے بھی سر تسلیم خم کرتا ہوں۔ راجستھان کے میرے پیارے بھائی بہن بھی آج اس اہم پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے راجستھان میں سِیکر کے مقام پر مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

July 27th, 11:15 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے شہرسیکر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ان پروجیکٹوں میں 1.25 لاکھ سے زیادہ پی ایم کسان سمردھی کیندروں (پی ایم کے ایس کیز) کو قوم کے نام وقف کرنا، یوریا گولڈ - سلفر کے ساتھ آمیزش شدہیوریا کی ایک نئی قسم کا آغاز، ڈیجیٹل تجارت کے لیے اوپن نیٹ ورک (او این ڈی سی) پرکسانوں کی 1600 پروڈیوسر تنظیموں (ایف پی اوز) کو شامل کرنا، 8.5 کروڑ مستفیدین کے لیےپردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم – کسان ) کے تحت تقریباً 1700 کروڑ روپے کے بقدر رقم کی 14ویں قسط جاری کرنا۔ چتوڑ گڑھ، دھول پور، سروہی، سیکر اور سری گنگا نگر میں 5 نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح اورباران، بوندی، کرولی، جھنجھنو، سوائی مادھو پور ،جیسلمیر اور ٹونک میں 7 میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھنا،اورادے پور، بانسواڑہ، پرتاپ گڑھ اور ڈنگر پورضلعوں اور کیندریہ ودیالیہ تیوری، جودھپور کے اضلاع میں واقع 6 ایکلوّیہ رہائشی اسکولوں کا افتتاح کیاجانا شامل ہے۔

17 ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 01st, 11:05 am

میرے کابینہ کے ساتھی جناب امت شاہ، نیشنل کوآپریٹو یونین کے صدر جناب دلیپ سنگھانی، ڈاکٹر چندرپال سنگھ یادو، ملک کے کونے کونے سے کوآپریٹو یونینوں کے تمام ممبران، ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں، دیگر معززین، خواتین اور حضرات، آپ سبھی کو 17 ویں انڈین کوآپریٹو مہاسمیلن پر بہت بہت مبارکباد۔ میں آپ سبھی کو اس کانفرنس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس سے خطاب کیا

July 01st, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امداد باہمی کے عالمی دن کے موقع پر نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس سے خطاب کیا۔ 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس کا بنیادی موضوع ’امرت کال: متحرک ہندوستان کے لیے امداد باہمی کے ذریعے خوشحالی‘ ہے۔ جناب مودی نے کوآپریٹو مارکیٹنگ، کوآپریٹو ایکسٹینشن اور ایڈوائزری سروس پورٹل کے لیے ای-کامرس ویب سائٹ کے ای-پورٹل لانچ کیے۔

I guarantee that the strictest possible action will be taken against the corrupt: PM Modi

June 27th, 12:04 pm

PM Modi flagged off five Vande Bharat Trains that will connect the six states of India including Madhya Pradesh, Goa, Karnataka, Jharkhand, Maharashtra and Bihar. After this, he addressed a public meeting on ‘Mera Booth Sabse Majboot’ in Bhopal. PM Modi acknowledged the role of the state of Madhya Pradesh in making the BJP the biggest political party in the world.

PM Modi addresses Party Karyakartas during ‘Mera Booth Sabse Majboot’ in Bhopal, Madhya Pradesh

June 27th, 11:30 am

PM Modi flagged off five Vande Bharat Trains that will connect the six states of India including Madhya Pradesh, Goa, Karnataka, Jharkhand, Maharashtra and Bihar. After this, he addressed a public meeting on ‘Mera Booth Sabse Majboot’ in Bhopal. PM Modi acknowledged the role of the state of Madhya Pradesh in making the BJP the biggest political party in the world.

BJP’s sankalpa is to make Karnataka the No.1 state in India: PM Modi in Kolar

April 30th, 12:00 pm

With Prime Minister Narendra Modi's public address in Kolar today, the campaign for the upcoming Karnataka Assembly elections has started to gather pace. Addressing the massive crowd, the PM said, “This election of Karnataka is not just to make MLA, Minister or CM for the coming 5 years. This election is to strengthen the foundation of the roadmap of a developed India in the coming 25 years.”

PM Modi addresses three public rallies in poll bound Karnataka

April 30th, 11:40 am

With Prime Minister Narendra Modi's public addresses in Kolar, Channapatna and Belur today, the campaign for the upcoming Karnataka Assembly elections has started to gather pace. PM Modi sought blessings from the people of Karnataka for a full majority BJP government in the state.

کسان کریڈٹ کارڈ ، ہمارے محنتی کسانوں کی زندگی کو زیادہ آسان بنارہے ہیں :وزیراعظم

April 06th, 11:23 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کہاہے کہ کسان کریڈٹ کارڈ کی بدولت ہمارے محنتی کسانوں کی زندگی زیادہ آسان بن رہی ہے اوریہی اس کاخاص مقصد بھی ہے ۔

وزیر اعظم 27 فروری کو کرناٹک کا دورہ کریں گے

February 25th, 01:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 فروری، 2023 کو کرناٹک کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 11:45 بجے، وزیر اعظم واک تھرو کریں گے اور شیواموگا ہوائی اڈے کا معائنہ کریں گے، جس کے بعد، وہ شیوموگا میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 3:15 وزیر اعظم بیلگاوی میں متعدد ترقیاتی اقدامات کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے اور پی ایم - کسان کی 13ویں قسط بھی جاری کریں گے۔

People of Tripura removed 'red signal' & elected 'double engine government’: PM Modi in Agartala

February 13th, 04:20 pm

As the poll campaign in Tripura is reaching a crescendo, Prime Minister Narendra Modi addressed a huge public meeting today in Agartala. Addressing a huge rally, PM Modi hit out at Left party, accusing them of looting the state for years and forcing people to live in poverty. He said, “The leftist rule had pushed Tripura on the path of destruction. The people of Tripura cannot forget the condition that prevailed here.”

PM Modi campaigns in Tripura’s Agartala

February 13th, 04:19 pm

As the poll campaign in Tripura is reaching a crescendo, Prime Minister Narendra Modi addressed a huge public meeting today in Agartala. Addressing a huge rally, PM Modi hit out at Left party, accusing them of looting the state for years and forcing people to live in poverty. He said, “The leftist rule had pushed Tripura on the path of destruction. The people of Tripura cannot forget the condition that prevailed here.”

لوک سبھا میں صدر کے خطبے کے جواب میں شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن

February 08th, 04:00 pm

سب سے پہلے میں صدر مملکت کا ان کے خطاب پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا اور یہ میری خوش قسمتی رہی ہے کہ مجھے اس سے پہلے بھی کئی بار صدر کا شکریہ ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔ لیکن اس بار شکریہ کے ساتھ ساتھ میں میڈم صدر کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ اپنی بصیرت انگیز تقریر میں صدر نے ہم سب اور کروڑوں ہم وطنوں کی رہنمائی کی ہے۔ جمہوریہ کی سربراہ کے طور پر ان کی موجودگی تاریخی ہے اور ملک کی کروڑوں بہنوں اور بیٹیوں کے لیے ایک عظیم ترغیب کا موقع بھی ہے۔

لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر پیش کی جانے والی تحریک شکریہ پر وزیر اعظم کا جواب

February 08th, 03:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں پارلیمنٹ سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔

کرناٹک کے یادگیری ضلع کے کوڈیکل میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور وقف کرنے کی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 19th, 12:11 pm

کرناٹک کے گورنر جناب تھاورچند گہلوت جی، وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب بھگونت کھوبا جی، کرناٹک حکومت کے وزراء، معزز اراکین پارلیمنٹ و اراکین اسمبلی، اور بڑی تعداد میں ہمیں آشیرواد دینے کے لئے آئے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم نے کرناٹک کے کوڈیکل میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کو وقف کیا

January 19th, 12:10 pm

وزیر اعظم نے آج کرناٹک کے یادگیر کے کوڈیکل میں آبپاشی، پینے کے پانی اور قومی شاہراہ کے ترقیاتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں جل جیون مشن کے تحت یادگیر ملٹی ولیج پینے کے پانی کی سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنا اور سورت - چنئی ایکسپریس وے این ایچ – 150 سی کے 65.5 کلومیٹر سیکشن (بادل سے مرادگی ایس اندولا تک) اور نارائن پور لیفٹ بینک کینال – توسیعی تزئین و آرائش اور جدید کاری پروجیکٹ (این ایل بی سی – ای آر ایم) کا افتتاح شامل ہے۔