شیلانگ، میگھالیہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 18th, 04:22 pm
میگھالیہ فطرت اور ثقافت سے مالا مال ریاست ہے۔ یہ خوشحالی آپ کی مہمان نوازی سے بھی جھلکتی ہے۔ آج ایک بار پھر ہمیں میگھالیہ کے ترقیاتی میلے میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔ میگھالیہ کے میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کو کنیکٹیویٹی، تعلیم، ہنر اور روزگار کے درجنوں پروجیکٹوں کے لیے بہت بہت مبارکباد۔وزیر اعظم نے شیلانگ، میگھالیہ میں 2450 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا
December 18th, 11:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شیلانگ، میگھالیہ میں آج 2450 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ اس سے پہلے دن میں، وزیر اعظم نے شیلانگ میں اسٹیٹ کنونشن سینٹر میں شمال مشرقی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی اور اس کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شریک ہوئے۔آسام میں کینسر اسپتالوں کوقوم کے نام وقف کرنے اور ان کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 28th, 02:30 pm
آسام کے گورنر جناب جگدیش مکھی جی، آسام کے مقبول اور پرجوش وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے سینئر ساتھی جناب سربانند سونووال جی، جناب رامیشور تیلی جی، ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے جناب رتن ٹاٹا جی۔ حکومت آسام میں وزیر جناب کیشب مہانتا جی، اجنتا نیوگ جی، اتل بورا جی اور اسی سرزمین کی سنتان اور بھارت کی انصاف کی دنیا کو، جنہوں نے بہترین خدمات فراہم کرائیں اور آج پارلیمنٹ میں قانون بنانے کے عمل میں ہمارا ساتھ دے رہے جناب رنجن گوگوئی جی، محترم ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیراعظم نے پورے آسام میں سات کینسر اسپتال قوم کے نام وقف کیے اور سات نئے کینسر اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھا
April 28th, 02:29 pm
نئی دہلی، 28 اپریل، 2022/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ڈبرو گڑھ میں آج ایک تقریب میں آسام میں چھ کینسر اسپتالوں کو ملک کے لیے وقف کیا۔ یہ کینسر اسپتال ڈبرو گڑھ ، کوکرا جھاڑ، بار پیٹا، دارانگ، تیز پور، لکھیم پور اور جورہاٹ میں تعمیر کیے گئے ہیں۔ ڈبرو گڑھ اسپتال کو وزیراعظم نے آج سویرے نئے اسپتال کی عمارت کے دورے کے دوران ملک کے لیے وقف کیا۔ وزیراعظم نے ڈبرو گڑھ ، نل باڑی، گول پاڑہ، ناگاؤں ، شیو ساگر، تن سکیہ اور گولا گھاٹ پر سات کینسر اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھا جو پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں تعمیر کیے جائیں گے۔ آسام کے گورنر جناب جگدیش مکھی آسام کے وزیراعلیٰ جناب ہمنت وسوا سرمامرکزی وزیر جناب سروانند سونووال ، جناب رامیشور تیلی ، بھارت کے سابق چیف جسٹس اور راجیہ سبھا کے رکن جناب رنجن گگوئی اور معروف صنعت کار جناب رتن ٹاٹا بھی اس موقعے پر موجود تھے۔