ہندوستان-سعودی عرب نے سرمایہ کاری پر اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کی

July 28th, 11:37 pm

سرمایہ کاری پر ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب ڈاکٹر پی کے مشرا اور سعودی عرب کے وزیر توانائی عزت مآب شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نےمشترکہ طور پر کی۔یہ میٹنگ آج ورچوئل طریقے سے منعقدہوئی۔

گجرات کے احمد آباد میں ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھنے / افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 12th, 10:00 am

گجرات کے گورنر آچاریہ جناب دیوورت جی، گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل جی، کابینہ کے میرے ساتھی ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور گجرات کے ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جناب سی آر پاٹل، اور ملک کے کونے کونے سے جڑے سبھی گورنر صاحبان اور معزز وزیر اعلیٰ صاحبان ، ارکانِ پارلیمنٹ ، ارکانِ اسمبلی ، کابینی وزراء اور میں جو اسکرین پر دیکھ رہا ہوں ، میرے سامنے 700 سے زیادہ مقامات پر ، وہاں کے ارکان پارلیمنٹ کی قیادت میں، وہاں کے وزیر کی قیادت میں لاکھوں لوگ آج اس پروگرام میں جڑے ہیں۔ شاید ریلوے کے تاریخ میں ایک ساتھ بھارت کے ہر کونے میں اتنا بڑا پروگرام کبھی نہیں ہوا ہوگا۔ 100 سال میں پہلی بار ہوا یہ پروگرام ہوگا۔ میں ریلوے کو بھی اس عظیم انعقاد کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے گجرات کے احمدآبادمیں106000 کروڑروپے مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا

March 12th, 09:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے احمد آباد میں ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے آپریشن کنٹرول سینٹر میں 1,06,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کوملک کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی منصوبے، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے، کنیکٹیویٹی اور پیٹرو کیمیکل سمیت متعدد شعبوں پرمشتمل ہیں۔ انہوں نے 10 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

جاج پور، اڈیشہ میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 05th, 05:30 pm

اڈیشہ کے گورنر جناب رگھوور داس جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک جی، کابینہ میں میرے ساتھی دھرمیندر پردھان جی، بشویشور توڈو جی، دیگر معززین، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے اُڈیشہ کے چندیکھول میں19,600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں ملک کے نام وقف کیا

March 05th, 01:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اُڈیشہ کے چندیکھول میں19,600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا۔ یہ منصوبے تیل اور گیس، ریلوے، سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اور ایٹمی توانائی سمیت دیگر شعبوں سے متعلق ہیں۔

تلنگانہ کے سنگاریڈی میں مختلف پروجیکٹوں کے شروع کئے جانے کے موقع پروزیراعظم کے خطاب کا متن

March 05th, 10:39 am

تلنگانہ کی گورنر تملائی سے سوندرراجن جی، یونین کونسل آف منسٹرس میں میرے ساتھی۔ کشن ریڈی جی، تلنگانہ حکومت کے وزیر کونڈا سریکھا جی، کے وینکٹ ریڈی جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی ڈاکٹر کے لکشمن جی، دیگر تمام معزز خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے سنگاریڈی، تلنگانہ میں 6,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کو وقف کیا

March 05th, 10:38 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاریڈی، تلنگانہ میں 6,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ان منصوبوں میں سڑک، ریل، پٹرولیم، ہوا بازی اور قدرتی گیس جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔

بہار کے بیگوسرائے میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 02nd, 08:06 pm

میں جے منگلا گڑھ مندر اور نولکھا مندر میں موجود دیوتاؤں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں آج ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کے عزم کے ساتھ بیگو سرائے آیا ہوں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے آپ سب کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔

وزیر اعظم نے بہار کے بیگوسرائےمیں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

March 02nd, 04:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً 1.48 لاکھ کروڑ روپے کے تیل اور گیس کے شعبے کے متعدد پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور آج بیگوسرائے، بہار میں 13400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم 20 فروری کو جموں کا دورہ کریں گے

February 19th, 08:55 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 فروری 2024 کو جموں کا دورہ کریں گے۔

سمبل پور، اڈیشہ میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 03rd, 02:10 pm

آج اڈیشہ کے ترقیاتیاتی سفر کے لیے بہت ہی اہم دن ہے۔ میں اوڈیشہ کے لوگوں کو تقریباً 70 ہزار کروڑ روپے کے ان ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ اس میں تعلیم، ریل، روڈ، بجلی، پٹرولیم سے جڑے متعدد پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں کا فائدہ اڈیشہ کے غریب، مزد، ملازمین، دکانداروں، کاروباری، کسانوں، یعنی اڈیشہ کے سماج کے تمام طبقات کو ہوگا۔ یہ پروجیکٹ اوڈیشہ میں سہولتوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع بھی لانے والے ہیں۔

وزیر اعظم نے اڈیشہ کے سمبل پور میں 68000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا

February 03rd, 02:07 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے سمبل پور میں 68,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور کا سنگ بنیاد رکھا جس کا مقصد اہم پروجیکٹوں کے علاوہ قدرتی گیس، کوئلہ اور بجلی کی پیداوار سے توانائی کے شعبے کو بڑھاوا دینا ہے اس کے ساتھ ساتھ سڑک، ریلوے اور اعلیٰ تعلیم کا شعبہ کو بھی فروغ دینا ہے۔ جناب مودی نے اس موقع پر آئی آئی ایم سمبل پور ماڈل اور تصویری نمائش کا واک تھرو بھی لیا۔

وزیر اعظم نے کرشنا گوداوری طاس کےگہرے پانی سے تیل کی پیداوار کے آغاز کی ستائش کی

January 08th, 10:06 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرشنا گوداوری طاس کےپیچیدہ اور مشکل گہرے پانی (کے جی-ڈی ڈبلیو این-98/2 بلاک، خلیج بنگال کے ساحل پر واقع) سے تیل کی پہلی پیداوار شروع کرنے کی تعریف کی۔

لکشدیپ میں اگتی ہوائی اڈے پر ایک عوامی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 02nd, 04:45 pm

لکشدیپ بہت سے امکانات سے بھرا ہوا ہے۔ لیکن آزادی کے بعد طویل عرصے تک لکشدیپ کے بنیادی ڈھانچے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ اگرچہ شپنگ یہاں لائف لائن رہی ہے۔ لیکن یہاں بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ بھی کمزور ہی رہا۔ تعلیم ہو، صحت ہو، یہاں تک کہ پیٹرول اور ڈیزل کے لیے بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ان سب چنوتیوں کو ہماری حکومت اب دور کر رہی ہے۔ لکشدیپ کی پہلی پی او ایل بلک اسٹوریج کی سہولت کورَتّی اور منیکوئے جزیرے میں بنائی گئی ہے۔ اب یہاں کئی شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

پی ایم مودی نے لکشدیپ کے اگاتی ہوائی اڈےپر ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا

January 02nd, 04:30 pm

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے لکش دیپ میں موجود وسیع امکانات کو اجاگر کیا اور اس بات کی طرف اشارہ کیاکہ آزادی کے بعد لکش دیپ کو طویل عرصے سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ علاقے میں جہاز رانی لائف لائن ہونے کے باوجود بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ بہت کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات، تعلیم، صحت اور یہاں تک کہ پٹرول اور ڈیزل پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت نے اس کی ترقی کا کام صحیح معنوں میں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ان تمام چیلنجز کو ہماری حکومت دور کر رہی ہے۔‘‘

وارانسی میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح اور قوم کے نام وقف کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 18th, 02:16 pm

یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ، گجرات اسمبلی کے اسپیکر اور بناس ڈیری کے چیئرمین اور جناب شنکر بھائی چودھری، جو آج خاص طور پر کسانوں کو تحفہ دینے کے یہاں آئے ہیں، ریاستی کابینہ کے ارکان ، ارکان اسمبلی ، دیگر معززین اور بنارس کے میرے پریوار جنوں ۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے شہر وارانسی میں، 19150 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

December 18th, 02:15 pm

ان پروجیکٹوں میں ریلوے کے دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ تقریباً 10900 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ نئے پنڈت دین دیال اپادھیائے نگر-نیو بھاؤپور ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پروجیکٹ کا افتتاح بھی شامل ہے۔ انہوں نے وارانسی-نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین، دوہری گھاٹ-ماؤ ایم ای ایم یو ٹرین اور نئے افتتاح کردہ ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پر لمبی دوری کی مال گاڑیوں کی ایک جوڑی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ انہوں نے بنارس لوکوموٹیو ورکس کی طرف سے بنائے گئے 10000 ویں لوکوموٹیو کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے 370 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دو آر او بی کے ساتھ گرین فیلڈ شیو پور-پھلواریا-لہارتارا سڑک کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے ذریعے افتتاح کیے جانے والے دیگر اہم منصوبوں میں 20 سڑکوں کو مضبوط اور چوڑا کرنا شامل ہے؛ کیتھی گاؤں میں سنگم گھاٹ روڈ اور پنڈت دین دیال اپادھیائے اسپتال میں رہائشی عمارتوں کی تعمیر، پولیس لائن اور پی اے سی بھولن پور میں 200 والی دو اور 150 بستروں پر مشتمل کثیر المنزلہ بیرک کی عمارتیں، 9 مقامات پر بنائے گئے اسمارٹ بس شیلٹرز اور علی پور میں تعمیر کردہ 132 کلو واٹ کا سب اسٹیشن شامل ہے ۔ انہوں نے اسمارٹ سٹی مشن کے تحت یونیفائیڈ ٹورسٹ پاس سسٹم کا بھی آغاز کیا۔

PM Modi Addresses public meetings in Sagwara and Kotri, Rajasthan

November 22nd, 09:05 am

The electoral atmosphere intensified as PM Narendra Modi engaged in two spirited rallies in Sagwara and Kotri ahead of the Rajasthan assembly election. “This region has suffered greatly under Congress rule. The people of Dungarpur are well aware of how the misrule of the Congress has shattered the dreams of the youth,” PM Modi said while addressing the public rally.

PM Modi delivers powerful speeches at public meetings in Taranagar & Jhunjhunu, Rajasthan

November 19th, 11:03 am

PM Modi, in his unwavering election campaign efforts ahead of the Rajasthan assembly election, addressed public meetings in Taranagar and Jhunjhunu. Observing a massive gathering, he exclaimed, “Jan-Jan Ki Yahi Pukar, Aa Rahi Bhajpa Sarkar”. PM Modi said, “Nowadays, the entire country is filled with the fervour of cricket. In cricket, a batsman comes and scores runs for his team. But among the Congress members, there is such a dispute that scoring runs is far-fetched; these people are engaged in getting each other run out. The Congress government spent five years getting each other run out.”

سری لنکا کے صدر کے دورۂ ہند پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان

July 21st, 12:13 pm

میں صدر وکرم سنگھے اور ان کے وفد کا ہندوستان میں پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ آج صدر وکرما سنگھے اپنے عہدے کا ایک سال مکمل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر، میں ہم سب کی طرف سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ ایک سال سری لنکا کے عوام کے لیے چیلنجوں سے بھرا رہا ہے۔ ایک قریبی دوست کی حیثیت سے، ہمیشہ کی طرح، ہم اس بحران کے دوران سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے ہیں۔ اور جس ہمت کے ساتھ انھوں نے ان چیلنجوں سے بھرے حالات کا سامنا کیا، اس کے لئے میں سری لنکا کے لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔