نئی دہلی میں سی آئی آئی کی بعد از بجٹ کانفرنس میں وزیراعظم کےخطاب کا متن

July 30th, 03:44 pm

اگر نوجوانوں کی میٹنگ ہوتی تو میں شروع کرتا – جوش کیسا ہے؟ لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ بھی صحیح جگہ ہے۔ اور جب میرے ملک میں اس طرح سے زندگی کے ہر شعبے میں استحکام حاصل کرنے والے اور جوش و خروش سے بھرپور لوگ موجود ہوں تو میرا ملک کبھی پیچھے نہیں رہ سکتا۔ آپ نے مجھے اس پروگرام میں مدعو کیا میں سی آئی آئی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے یاد ہے، عالمی وباء کے وقت آپ اور ہم بات چیت کر رہے تھے، آپ میں سے بہت سے لوگوں کو بھی یاد ہوگا۔ اور بحث کے مرکز میں موضوع رہتاتھا - ترقی کی واپسی، اسی کے ارد گرد ہماری ہماری بحث رہتی تھی۔ اور تب میں نے آپ کو بتایا تھا کہ ہندوستان بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ اور آج ہندوستان کس بلندی پر ہے؟ آج ہندوستان 8 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے۔ آج ہم سبھی بات کر رہے ہیں- وکِسِت بھارت کی طرف سفر۔ یہ تبدیلی صرف جذبات کی نہیں ہے، یہ تبدیلی اعتماد کی ہے۔ آج ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہندوستان دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بن جائے گا۔ میں جس برادری سے آتا ہوں، اس برادری کی ایک پہچان بن گئی ہے کہ وہ الیکشن سے پہلے جو بھی بات کرتے ہیں، الیکشن کے بعد بھول جاتے ہیں۔ لیکن میں اس برادری میں مستثنیٰ ہوں، اور اسی لیے میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ میں نے کہا تھا کہ میری تیسری مدت میں ملک تیسرے نمبر کی معیشت بن جائے گا۔ ہندوستان انتہائی احتیاط کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے،کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ذریعہ یونین بجٹ 25-2024 کے بعد کی کانفرنس‘‘وکست بھارت کی طرف سفر’’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا

July 30th, 01:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے زیر اہتمام ’’وکست بھارت کی طرف سفر: یونین بجٹ 25-2024 کے بعدکانفرنس‘‘ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ کانفرنس کا مقصد ترقی کے لیے حکومت کے وسیع تر وژن اور صنعت کے کردار کے لیے خاکہ پیش کرنا ہے۔ صنعت، حکومت، سفارتی برادری اور تھنک ٹینکس کے 1000 سے زائد شرکاء نے ذاتی طور پر کانفرنس میں شرکت کی، جبکہ ملک اور بیرون ملک کے بہت سے لوگ سی آئی آئی کے مختلف مراکز سے منسلک ہوئے۔

Cabinet approves National Steel Policy 2017

May 03rd, 08:16 pm

Cabinet has approved National Steel Policy 2017 that enshrines long term vision of the Government to give impetus to the steel sector. It seeks to enhance domestic steel consumption and ensure high quality steel production and create a technologically advanced and globally competitive steel industry.

India is a bright spot in global economy: PM Modi

March 07th, 03:55 pm

PM Narendra Modi today visited of Central Control Room of ONGC Petro Additions Limited. At an industry meet, Shri Modi spoke at length how Dahej SEZ region was being upgraded to benefit the entire nation.