وزیراعظم نے بٹوارے کے متاثرین کو یاد کیا

August 14th, 11:20 am

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وبھاجن وبھیشکا سمرتی دوس بھارت کے ان شہریوں کو عقیدت کے ساتھ یاد کرنے کا موقع ہے ، جن کی زندگی ملک کی تقسیم کی نذر ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی یہ دن ان لوگوں کی پریشانیوںاور جدوجہد کی بھی یاد دلاتا ہے جنہیں بے گھر ہونے کی پریشانی جھیلنے کو مجبور ہونا پڑا ۔ ایسے سبھی لوگوں کو میرا صد صد سلام ۔

تقسیم کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے تمام افراد کو وزیراعظم نےخراج عقیدت پیش کیا

August 14th, 09:08 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تقسیم کی ہولناک یادگاری دن کے موقع پر ان تما م لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنھوں نے تقسیم کے دوران اپنی جانیں گنوا دی تھیں۔

جلیانوالہ باغ میموریل کے تجدید شدہ احاطہ کو قوم کےنام وقف کرنے کے بعد وزیراعظم کے خطاب کا متن

August 28th, 08:48 pm

پنجاب کی بہادر سرزمین ، جلیانوالہ باغ کی پاک سرزمین کو میرا بہت بہت سلام! مادر ہند کے ان سپوتوں کو بھی سلام ، جن کے اندر آزادی کے شعلے کو بجھانے کے لیے غیر انسانیت کی تمام حدیں عبور کی گئیں۔ وہ معصوم بچے، بچیاں ، وہ بہنیں ، وہ بھائی ، جن کے خواب آج بھی جلیانوالہ باغ کی دیواروں میں کندہ گولیوں کے نشانات میں دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ شہیدی کنواں ، جہاں بیشمار ماؤں اور بہنوں کی ممتا چھین لی گئی ، ان کی زندگی چھین لی گئی۔ ان کے خواب پامال کر دیے گئے ۔ ان تمام کو آج ہم یاد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے جلیانوالہ باغ یادگار کے تجدید شدہ کمپلیکس کو قوم کےنام وقف کیا

August 28th, 08:46 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جلیانوالہ باغ یادگار کے تجدید شدہ کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے تقریب کے دوران یادگار پر ’میوزیم گیلریز‘ کا افتتاح بھی کیا۔ اس کمپلیکس کی تجدیدکاری کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بے شمار ترقیاتی اقدامات کو پروگرام کے دوران نمایاں کیا گیا۔

ہمارے لوگوں کی جد و جہد اور قربانیوں کی یاد میں، 14 اگست کو تقسیم کے خوفناک یادگار دن کے طور پر منایا جائے گا: وزیر اعظم

August 14th, 11:16 am

وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی جد و جہد اور قربانیوں کی یاد میں، 14 اگست کو تقسیم کے خوفناک یادگار دن کے طور پر منایا جائے گا۔