جموں و کشمیر کے دراس میں کرگل وجے دِوس کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 26th, 09:30 am
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بی ڈی مشرا جی، مرکزی وزیر سنجے سیٹھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انیل چوہان، تینوں افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف، کرگل جنگ کے دوران آرمی چیف جنرل وی پی ملک جی، سابق آرمی چیف جنرل منوج پانڈے جی، بہادری کا انعام حاصل کرنے والے موجودہ اور ریٹائرڈ فوجیوں، کرگل جنگ کے بہادروں کی مائیں، بہادر خواتین اور ان کے تمام اہل خانہ،وزیر اعظم نے کارگل وجے دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا اور لداخ میں شردھانجلی سماروہ میں شرکت کی
July 26th, 09:20 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لداخ میں 25 ویں کارگل وجے دیوس کے موقع پر ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں سب سے زیادہ قربانی دی۔ انہوں نے شردھانجلی سماروہ میں بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم نے گورو گاتھا: این سی اوز کے ذریعہ کارگل جنگ پر بریفنگ سنی اور امر سنسمرن: ہٹ آف ریمیمبرنس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویر بھومی کا بھی دورہ کیا۔روزگار میلے کے تحت ایک لاکھ سےزیادہ تقررناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 12th, 11:00 am
آج ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقررنامے خط دیے گئے ہیں۔ آپ نے محنت سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حکومت ہند میں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی مہم تیز رفتاری سے جاری ہے۔ پہلے کی حکومتوں میں نوکری کے اشتہار کے اجراء سے لے کر تقرر نامہ جاری کرنے میں کافی وقت لگتا تھا۔ اس تاخیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دور میں رشوت خوری کا کھیل بھی عروج پر تھا۔ ہم نے اب حکومت ہند میں بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنا دیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ حکومت اس بات پر مصر ہے کہ بھرتی کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ اس سے ہر نوجوان کو اپنی صلاحیت ثابت کرنے کے یکساں مواقع ملنے لگے ہیں۔ آج ہر نوجوان کے ذہن میں یہ یقین ہے کہ وہ محنت اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنا مقام بنا سکتا ہے۔ 2014 سے ہماری کوشش رہی ہے کہ نوجوانوں کو حکومت ہند سے جوڑیں اور انہیں ملک کی تعمیر میں شراکت دار بنائیں۔ بی جے پی حکومت نے اپنے 10 سالوں میں تقریباً ڈیڑھ گنا زیادہ سرکاری نوکریاں دی ہیں جو پچھلی حکومت نے اپنے پچھلے 10 سالوں میں دی تھیں۔ آج دہلی میں ایک مربوط تربیتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نیا ٹریننگ کمپلیکس ہماری استعداد کار بڑھانے کے اقدامات کو مزید تقویت دے گا۔وزیر اعظم نے روزگار میلے کے تحت سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والوں میں 1 لاکھ سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے
February 12th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نئے بھرتی ہونے والوں میں 1 لاکھ سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے۔ انہوں نے نئی دہلی میں انٹیگریٹڈ کمپلیکس ‘‘کرمایوگی بھون’’ کے فیز I کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ یہ کمپلیکس مشن کرمایوگی کے مختلف اداروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔وزیر اعظم نے منی پور میں آسام رائفلز کے قافلے پر ہوئے حملے کی مذمت کی
November 13th, 07:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے منی پور میں آسام رائفلز کے قافلے پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے آج شہید ہوئے جوانوں اور ان کے کنبے کے اراکین کو خراج عقیدت پیش کیا۔