تمل نیا سال کی تقریبات سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 13th, 08:21 pm

آپ سبھی کو تمل پُتانڈو کی بہت بہت مبارکباد۔ یہ آپ سب کا پیار ہے، میرے تمل بھائیوں بہنوں کی محبت ہے کہ آج آپ کے درمیان مجھے تمل پتانڈو کو سیلیبریٹ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ پتانڈو، قدامت میں جدیدیت کا جشن ہے۔ اتنی قدیم تمل ثقافت اور ہر سال پتانڈو سے نئی توانائی لے کر آگے بڑھتے رہنے کی یہ روایت، واقعی بے مثال ہے! یہ بات تمل ناڈو اور تمل لوگوں کو اتنا خاص بناتی ہے۔ اسی لیے، مجھے ہمیشہ سے ہی اس روایت کے تئیں رغبت بھی رہی ہے، اور اس سے ایک جذباتی لگاؤ بھی رہا ہے۔ میں جب گجرات میں تھا، تو جس منی نگر اسمبلی سیٹ سے میں ایم ایل اے تھا، بہت بڑی تعداد میں تمل نژاد وہ لوگ وہاں رہتے تھے، وہ میرے ووٹر تھے، وہ مجھے ایم ایل اے بھی بناتے تھے اور مجھے وزیر اعلیٰ بھی بناتے تھے۔ اور ان کے ساتھ جو میں نے لمحات گزارے وہ ہمیشہ مجھے یاد رہتے ہیں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ جتنا پیار میں نے تمل ناڈو کو کیا ہے، تمل لوگوں نے ہمیشہ اسے اور زیادہ کرکے مجھے واپس لوٹایا ہے۔

وزیر اعظم تمل نیا سال کی تقریبات میں شامل ہوئے

April 13th, 08:20 pm

وزیر اعظم نے پتانڈو منانے کے لیے تمل بھائی بہنوں کے درمیان موجود ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’پتانڈو قدیم روایت میں جدیدیت کا جشن ہے۔ اتنی قدیم تمل ثقافت اور ہر سال پتانڈو س نئی توانائی لے کر آگے بڑھتے رہنے کی یہ روایت بے مثال ہے۔‘‘ تمل لوگوں اور ثقافت کی خصوصیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے تمل ثقافت کے تئیں اپنی دلکشی اور جذباتی لگاؤ کو ظاہر کیا۔ گجرات میں اپنے پرانے اسمبلی حلقہ میں تمل لوگوں کے پیار کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تمل لوگوں کا ان کے تئیں محبت کے لیے شکریہ ادا کیا۔