پنڈت مدن موہن مالویہ کی کلیات کے اجرا کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 25th, 04:31 pm

کابینہ میں میرے ساتھی جناب انوراگ ٹھاکر جی، ارجن رام میگھوال جی، مہامنا سمپورنا وانگ مایا کے ایڈیٹر ان چیف میرے بہت پرانے دوست رام بہادر رائے جی، مہامنا مالویہ مشن کے صدر پربھو نارائن شریواستو جی، اسٹیج پر بیٹھے تمام سینئر ساتھی، خواتین و حضرات،

وزیر اعظم نے پنڈت مدن موہن مالویہ کی 162ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’ان کے مجتمع کاموں‘ کا اجرا کیا

December 25th, 04:30 pm

مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی 162ویں یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ایک پروگرام میں ’پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجتمع کام‘ کی 11 جلدوں کی پہلی سیریز کا اجرا کیا۔ جناب مودی نے پنڈت مدن موہن مالویہ کو گلہائے عقیدت بھی پیش کیے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کے نامور بانی، پنڈت مدن موہن مالویہ کا جدید ہندوستان کے بانیوں میں بھی ایک اہم مقام ہے۔ انہیں ایک ممتاز عالم اور مجاہد آزادی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے لوگوں میں قومی شعور بیدار کرنے کے لیے بے پناہ کام کیے۔

وزیر اعظم 25 دسمبر کو ’پنڈت مدن موہن مالویا کی جمع کردہ تخلیقات‘ کا اجراء کریں گے

December 24th, 07:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، 25 دسمبر 2023 کو مہامنا پنڈت مدن موہن مالویا کی پیدائش کی 162ویں سالگرہ کے موقع پر، وگیان بھون میں شام تقریباً ساڑھے چار بجے منعقد ہونے والے پروگرام میں ’پنڈت مدن موہن مالویا کی جمع کردہ تخلیقات ‘ کی 11 جلدوں کی پہلی سیریز کا اجراء کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر مجمع سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں پنڈت مدن موہن مالویہ کو خراج عقیدت پیش کیا

December 25th, 07:55 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کی ایک تقریب میں پنڈت مدن موہن مالویہ کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔