نیشنل کسٹمز، بالواسطہ ٹیکسز اور نارکوٹکس اکیڈمی این اے سی آئی این کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
January 16th, 04:00 pm
آندھرا پردیش کے گورنر جناب ایس عبدالنظیر جی، وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی جی، میری مرکزی کابینہ کی ساتھی نرملا سیتا رمن جی، پنکج چودھری جی، بھاگوت کشن راؤ کراڈ جی، دیگر عوامی نمائندے، خواتین و حضرات،وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے شری ستیہ سائیں ضلع کے پال سمودرم میں نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکسز اور نارکوٹکس کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا
January 16th, 03:30 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پال سمودرم میں نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکسز اور نارکوٹکس کے افتتاح کے لیے سب کو مبارکباد دی۔ پال سمودرم کے علاقے کی خصوصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ روحانیت، ملک کی تعمیر اور اچھی حکمرانی سے وابستہ ہے اور ہندوستان کی وراثت کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے پتپرتھی میں شری ستیہ سائیں بابا کی جائے پیدائش، عظیم مجاہد آزادی پدم شری کلور سبا راؤ، مشہور کٹھ پتلی فنکار دلوئی چل پتی راؤ اور عظیم الشان وجے نگر سلطنت کی اچھی حکمرانی کا تذکرہ اس علاقے سے متاثر کن ذرائع کے طور پر کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ این اے سی آئی این کا نیا کیمپس اچھی حکمرانی کی نئی جہتیں پیدا کرے گا اور ملک میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے گا۔