’من کی بات‘ کی 103ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن (30 جولائی ، 2023 ء )
July 30th, 11:30 am
'من کی بات' میں آپ سب کا پرتپاک استقبال۔ جولائی کا مہینہ یعنی مان سون کا مہینہ، بارش کا مہینہ۔ گزشتہ چند روز قدرتی آفات کی وجہ سے پریشانی اور مشکلات سے بھرے ہوئے رہے ہیں۔ یمنا سمیت کئی دریاؤں میں سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں ۔ اسی دوران ، ملک کے مغربی حصے میں، بپرجوئے سائیکلون کچھ عرصہ قبل گجرات کے علاقوں سے بھی ٹکرایا تھا ۔ لیکن ساتھیوں ، ان آفات کے درمیان ہم سب ہم وطنوں نے پھر دکھا دیا ہے کہ اجتماعی کوشش کی قوت کیا ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ، ہمارے این ڈی آر ایف کے جوانوں ، مقامی انتظامیہ کے لوگوں نے ، اس طرح کی آفات سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کیا ہے۔ ہماری صلاحیتیں اور وسائل کسی بھی آفت سے نمٹنے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ہماری حساسیت اور ہاتھ تھامنے کا جذبہ بھی اتنا ہی اہم ہے۔ سَرو جَن ہِتایے کا یہی جذبہ بھارت کی پہچان بھی ہے اور بھارت کی قوت بھی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن نے ہندوستان-آسٹریلیا دوسری ورچوئل سربراہ ملاقات کا اہتمام کیا
March 21st, 06:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن نے آج ہندوستان-آسٹریلیا دوسری ورچوئل سربراہ کانفرنس کی میزبانی کی۔ اس سربراہی اجلاس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی اور عالمی ترقی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم مودی نے ابھرتے فنکار کی پیٹھ تھپتھپائی، کہا- پینٹنگ کی طرح آپ کے خیالات میں بھی خوبصورتی
August 26th, 06:02 pm
وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلورو کے طالب علم اسٹیون ہیرس کو خط لکھ کر ان کے ذریعے بنائی گئی پینٹنگ کی تعریف کی ہے۔ دراصل، اس 20 سالہ ابھرتے فنکار نے ایک لیٹر کے ساتھ وزیر اعظم کی دو خوبصورت پینٹنگ بناکر انہیں بھیجی تھی۔ اس کے جواب میں اب وزیر اعظم مودی نے خط لکھ کر اسٹیون کا حوصلہ بڑھایا ہے۔