وزیر اعظم نے کوویڈ-19، اومیکرون اور ملک بھر میں صحت کے نظام کی تیاری کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی

December 23rd, 10:07 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کوویڈ-19 اور نئے ویرئینٹ آف کنسرن (وی او سی)، اومیکرون، کوویڈ 19 کی روک تھام اور انتظام کے لیے صحت عامہ کے رسپانس کے اقدامات، ادویات، آکسیجن سلنڈروں اور کنسٹنٹریٹرز، وینٹی لیٹرز، پی ایس اے پلانٹس، آئی سی یو/آکسیجن سپورٹڈ بستروں، انسانی وسائل، آئی ٹی مداخلتوں اور ٹیکہ کاری کی صورت حال سمیت صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم 7 اکتوبر کو پی ایم کیئرز کے تحت قائم پی ایس اے آکسیجن پلانٹس کو قوم کے لیے وقف کریں گے

October 06th, 02:54 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 اکتوبر 2021 کو صبح 11 بجے ایمس رشی کیش ، اتراکھنڈ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی ایم کیئرز کے تحت قائم 35 پریشر سوئنگ ایڈسورپشن (پی ایس اے) آکسیجن پلانٹس قوم کو وقف کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ، ملک کے تمام اضلاع میں اب پی ایس اے آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

پندرہ اگست 2021کو75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کی نمایاں جھلکیاں

August 15th, 03:02 pm

۔ آزادی کا امرت مہوتسو، 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آپ سب کو اور دنیا بھر میں بھارت سے محبت کرنے والے جمہوریت سے محبت کرنے والے سبھی کو بہت بہت نیک خواہشات۔

پندرہ اگست 2021 کو، 75ویں یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

August 15th, 07:38 am

میرے پیارے ہم وطنو! آزادی کا امرت مہوتسو! 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آپ سبھی کو اور دنیا بھر میں بھارت سے محبت کرنے والے، جمہوریت سے محبت کرنے والے سبھی کو بہت بہت نیک خواہشات۔

بھارت نے 75واں یوم آزادی منایا

August 15th, 07:37 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے قوم سے خطاب کیا۔ تقریر کے دوران، وزیر اعظم مودی نے اپنی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے اپنے مشہور نعرے ’’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس اور سب کا وشواس‘‘ میں ’’سب کا پریاس‘‘ کو بھی شامل کیا۔

وزیر اعظم کی کووڈ-19 کی صورتحال پر متعدد ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ گفتگو کا متن

July 16th, 12:07 pm

آپ سب نے کورونا کے خلاف ملک کی لڑائی میں بہت سے اہم نکات پر اپنی بات بتائی۔ صرف دو روز قبل ہی ، مجھے شمال مشرقی ریاستوں کے تمام معزز وزرائے اعلی سے اسی موضوع پر گفتگو کرنے کا موقع ملا تھا۔ کیونکہ جہاں جہاں بھی پریشان کن صورتحال ہے۔ میں ان ریاستوں کے ساتھ خصوصی طور سے بات چیت کر رہا ہوں۔

وزیراعظم نے کووڈ صورتحال پر بات چیت کیلئے چھ ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات چیت کی

July 16th, 12:06 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے تمل ناڈو، آندھراپردیش، کرناٹک، اڈیشہ، مہاراشٹر اور کیرالہ کے وزرائے اعلی سے کووڈ سے متعلق صورتحال پر بات چیت کی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر صحت بھی موجود تھے۔ وزرائے اعلی نے کووڈ سے نمٹنے میں تمام ممکنہ مدد اور تعاون کیلئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم سے ٹیکہ کاری کی پیش رفت اور ان ریاستوں میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ٹیکہ کاری حکمت عملی کے بارے میں اپنے ردعمل کا بھی اظہار کیا۔

کووڈ-19 کی صورتحال پر شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

July 13th, 03:53 pm

آپ سب کو نمسکار! سب سے پہلے تو کچھ ذمہ داریوں والے لوگ ہیں تو میں تعارف کروا دوں تاکہ آپ کو بھی سہولت ہوگی۔ جناب من سکھ بھائی مانڈویا، وہ ابھی ہمارے نئے ہیلتھ منسٹر بنے ہیں، ان کے ساتھ ایم او ایس کے طور پر ڈاکٹر بھارتی پوار جی بھی بیٹھی ہیں۔ وہ ہمارے ہیلتھ محکمہ میں ایم او ایس کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ دو اور لوگ ہیں جن کا آپ کا تعلق ریگولر رہنے والا ہے وہ ہیں ڈی او این ای آر وزارت کے نئے وزیر جناب جی کشن ریڈی جی اور ان کے ساتھ ایم او ایس بیٹھے ہیں جناب بی ایل ورما جی، تو یہ تعارف بھی آپ لوگوں کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کووڈ-19 کی صورتحال پرشمال مشرقی ریاستوں کےوزرائے اعلی سے بات چیت کی

July 13th, 01:02 pm

نئی دہلی، 13 جولائی : وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے آج کووڈ-19 کی صورتحال پر شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات چیت کی۔ اس بات چیت میں ناگالینڈ، تری پورہ ، سکم، میگھالیہ، میزورم، اروناچل پردیش، منی پور اور آسام کے وزرائے اعلی نے شرکت کی۔ تمام وزرائے اعلی نے عالمی وبا کووڈ-19 سے نمٹنے میں بروقت کارروائی کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں کے لئے ان کی خصوصی نگہداشت اور دیکھ بھال کی کوششوں کوخوب سراہا۔ بات چیت کے دوران وزرائے اعلی کے علاوہ ، مرکزی وزیر داخلہ، دفاع، صحت، ڈونر (ڈی او این ای آر)اور دیگر وزرا بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے پورے ملک میں آکسیجن کی سپلائی کے عمل میں تقویت بہم پہنچانے کا جائزہ لینے کی غرض سے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی

July 09th, 01:10 pm

عہدیداروں نے وزیراعظم کو ملک بھر میں پی ایس اے آکسیجن پلانٹس نصب کرنے کے کام کی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ پورے ملک میں 1500 سے زیادہ پی ایس اے آکسیجن پلانٹس قائم ہو رہے ہیں، جن میں پی ایم کئیرس کے ساتھ ساتھ مختلف وزارتوں اور سرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں پی ایس یو کے تعاون سے قائم کئے جانے والے پلانٹس بھی شامل ہیں۔

سی ایس آئی آر میٹنگ میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

June 04th, 10:28 am

آپ کی اس خدمت سے ، اس غیر معمولی صلاحیت سے ہی ملک اتنی بڑی لڑائی لڑ رہا ہے۔ سی ایس آئی آر کے سائنس دانوں نے ، انہوں نے بھی اس دوران علیحدہ علیحدہ شعبوں میں بے مثال خدمت انجام دی ہیں۔ میں آپ تمام، تمام سائنس دانوں کو، ہمارے انسٹی ٹیوٹس کا ، انڈسٹری کا پورے ملک کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے سی ایس آئی آر سوسائٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

June 04th, 10:27 am

نئی دہلی، 4/جون2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) یعنی سائنسی و صنعتی تحقیق کی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔

گذشتہ 7 برسوں کے دوران, ہم نے ٹیم انڈیا کی طرح مل جل کر کام کیا: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

May 30th, 11:30 am

چیلنج کتنا ہی بڑا ہو ، بھارت کی جیت کا عزم بھی ہمیشہ اتنا ہی بڑا رہا ہے ۔ ملک کی مجموعی قوت اور خدمت کے ہمارے جذبے نے ملک کو ہر طوفان سے باہر نکالا ہے ۔ حال کے دنوں میں ، ہم نے دیکھا ہے کہ کیسے ہمارے ڈاکٹروں ، نرسوں اور صف اول کے جانبازوں نے خود کی فکر چھوڑ کر دن رات کام کیا اور آج بھی کر رہے ہیں ۔ اس سب کے بیچ کئی لوگ ایسے بھی ہیں ، جن کی کورونا کی دوسری لہر سے لڑنے میں بہت بڑا رول رہا ہے ۔ مجھ سے من کی بات کے کئی سامعین نے نمو ایپ پر اور خط کے ذریعے ، ان جانبازوں کے بارے میں بات کرنے کا اصرار کیا ہے ۔

کووڈ-19 بندوبست سے متعلق ریاستی و ضلعی افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران وزیراعظم کے خطاب کا متن

May 18th, 11:40 am

کووڈ کے علاوہ آپ کو اپنے ضلع کے ہر ایک شہری کی ’ایز آف لیونگ‘ کا بھی دھیان رکھنا ہے۔ ہمیں انفیکشن کو بھی روکنا ہے اور روزمرہ کی زندگی سے متعلق ضروری سپلائی کو بھی بے روک ٹوک چلانا ہے، لہٰذا مقامی سطح پر کانٹیمنٹ کے لئے جو بھی رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں، ان پر عمل کرتے وقت اس پر بھی غور کرنا ہے کہ غریب کو پریشانی کم سے کم ہو، کسی بھی شہری کو پریشانی نہ ہو۔

وزیر اعظم نے کووڈ کے حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملک بھر کے ڈاکٹروں کے گروپ کے ساتھ بات چیت کی

May 18th, 11:39 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کووڈ سے جڑے حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملک بھر کے ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے کووڈ اور ٹیکہ کاری سے متعلق حالات کو لیکر ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی

May 15th, 02:42 pm

افسران نے کووڈ کی ریاستی اور ضلعی سطح کی حالت، جانچ، آکسیجن کی دستیابی، صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے، ٹیکہ کاری روڈ میپ کا ایک وسیع خاکہ پیش کیا۔

پی ایم- کسان اسکیم کے تحت مالی فوائد کی 8ویں قسط جاری کئے جانے کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن

May 14th, 11:04 am

Prime Minister Shri Narendra Modi released 8th instalment of financial benefit of Rs 2,06,67,75,66,000 to 9,50,67,601 beneficiary farmers under Pradhan Mantri Kisan Samman Nidhi (PM-KISAN) scheme today via video conferencing. Prime Minister also interacted with farmer beneficiaries during the event. Union Agriculture Minister was also present on the occasion.

وزیر اعظم نے پی ایم- کسان اسکیم کے تحت مالی فوائد کی 8ویں قسط جاری کی

May 14th, 10:48 am

نئی دہلی، 14/مئی2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم- کسان) اسکیم کے تحت 95067601 استفادہ کنندہ کسانوں کو 206677566000 روپئے کے مالی فوائد کی 8ویں قسط جاری کی۔ اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے کسان مستفیدین سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت بھی موجود تھے۔

بحریہ کے اسپتالوں کو مختلف شہروں میں عام شہریوں کے استعمال کے لئے کھولا جارہا ہے

May 03rd, 07:40 pm

نئی دہلی 03 مئی 2021: بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ آج وزیر اعظم سے ملاقات کرنے پہنچے ۔

وزیر اعظم نے نائٹروجن پلانٹ کو آکسیجن پلانٹ میں تبدیل کرنے کی پیشرفت کا جائزہ لیا

May 02nd, 03:34 pm

نئی دہلی۔ 02مئی کووڈ – 19 وبائی صورتحال کے درمیان میڈیکل آکسیجن کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، حکومت ہند نے آکسیجن پیدا کرنے کے لئے موجودہ نائٹروجن پلانٹس میں تبدیلی کے امکانات کی تلاش کی ہے۔ ایسی متعدد امکانی صنعتوں کی شناخت کی گئی ہے ، جن میں موجود ہ نائٹروجن پلانٹس کو آکسیجن کی پیداوار کے لئے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔