وزیراعظم 7 اکتوبر کو پی ایم کیئرز کے تحت قائم پی ایس اے آکسیجن پلانٹس کو قوم کے لیے وقف کریں گے

October 06th, 02:54 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 اکتوبر 2021 کو صبح 11 بجے ایمس رشی کیش ، اتراکھنڈ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی ایم کیئرز کے تحت قائم 35 پریشر سوئنگ ایڈسورپشن (پی ایس اے) آکسیجن پلانٹس قوم کو وقف کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ، ملک کے تمام اضلاع میں اب پی ایس اے آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

کووڈ-19 کی صورتحال پر شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

July 13th, 03:53 pm

آپ سب کو نمسکار! سب سے پہلے تو کچھ ذمہ داریوں والے لوگ ہیں تو میں تعارف کروا دوں تاکہ آپ کو بھی سہولت ہوگی۔ جناب من سکھ بھائی مانڈویا، وہ ابھی ہمارے نئے ہیلتھ منسٹر بنے ہیں، ان کے ساتھ ایم او ایس کے طور پر ڈاکٹر بھارتی پوار جی بھی بیٹھی ہیں۔ وہ ہمارے ہیلتھ محکمہ میں ایم او ایس کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ دو اور لوگ ہیں جن کا آپ کا تعلق ریگولر رہنے والا ہے وہ ہیں ڈی او این ای آر وزارت کے نئے وزیر جناب جی کشن ریڈی جی اور ان کے ساتھ ایم او ایس بیٹھے ہیں جناب بی ایل ورما جی، تو یہ تعارف بھی آپ لوگوں کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کووڈ-19 کی صورتحال پرشمال مشرقی ریاستوں کےوزرائے اعلی سے بات چیت کی

July 13th, 01:02 pm

نئی دہلی، 13 جولائی : وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے آج کووڈ-19 کی صورتحال پر شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات چیت کی۔ اس بات چیت میں ناگالینڈ، تری پورہ ، سکم، میگھالیہ، میزورم، اروناچل پردیش، منی پور اور آسام کے وزرائے اعلی نے شرکت کی۔ تمام وزرائے اعلی نے عالمی وبا کووڈ-19 سے نمٹنے میں بروقت کارروائی کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں کے لئے ان کی خصوصی نگہداشت اور دیکھ بھال کی کوششوں کوخوب سراہا۔ بات چیت کے دوران وزرائے اعلی کے علاوہ ، مرکزی وزیر داخلہ، دفاع، صحت، ڈونر (ڈی او این ای آر)اور دیگر وزرا بھی موجود تھے۔

کووِڈ-19صف اول کے کارکنان کے لئے مخصوص کریش کورس پروگرام کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

June 18th, 09:45 am

کورونا کے خلاف عظیم جنگ میں آج ایک اہم ترین مہم کا ایک نیا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ کورونا کی پہلی لہر کے دوران ملک میں ہزاروں پروفیشنلس، اسکل ڈولپمنٹ مہم سے جڑے۔ اس کوشش نے ملک کو کورونا سے مقابلہ کرنے کی طاقت دی۔ اب کورونا کی دوسری لہر کے بعد جو تجربات حاصل ہوئے ہیں، وہ تجربات آج کے اس پروگرام کی اہم وجہ بنے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر میں ہم لوگوں نے دیکھا کہ کورونا وائرس کا تبدیل ہونا اور بار بار اس کی بدلتی شکل کس طرح کے چیلنجز ہمارے سامنے لا سکتی ہے۔ یہ وائرس ہمارے درمیان ابھی بھی ہے اور جب تک یہ ہے، اس کے میوٹیٹ(تبدیل) ہونے کا امکان بھی زندہ ہے۔ اس لیے ہر علاج، ہر احتیاط کے ساتھ ساتھ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں ملک کی تیاریوں کو اور زیادہ بڑھانا ہوگا۔ اسی ہدف کے ساتھ آج ملک میں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے1 لاکھ ہر اول کارکنان تیار کرنے کی بہت بڑی مہم شروع ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نے کووِڈ ۔19 ہراول کارکنان کے لئے سہولت کے مطابق تیار کیا گیا کریش کورس پروگرام لانچ کیا

June 18th, 09:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کووِڈ19 ہراول دستے کے کارکنان کے لئے سہولت کے مطابق ڈھالے گئے کریش کورس پروگرام کو لانچ کیا۔یہ تربیتی پروگرام 26 سے زائد ریاستوں میں پھیلے ہوئے 111 تربیتی مراکز پر چلایا جائے گا۔ تقریباً ایک لاکھ ہراول دستے کے کارکنان کو اس پہل قدمی کے تحت تربیت فراہم کی جائے گی۔ ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے اور متعدد دیگر مرکزی وزراء، ریاستوں کے وزراء، ماہرین اور دیگر شراکت دار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کووڈ-19 بندوبست سے متعلق ریاستی و ضلعی افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران وزیراعظم کے خطاب کا متن

May 18th, 11:40 am

کووڈ کے علاوہ آپ کو اپنے ضلع کے ہر ایک شہری کی ’ایز آف لیونگ‘ کا بھی دھیان رکھنا ہے۔ ہمیں انفیکشن کو بھی روکنا ہے اور روزمرہ کی زندگی سے متعلق ضروری سپلائی کو بھی بے روک ٹوک چلانا ہے، لہٰذا مقامی سطح پر کانٹیمنٹ کے لئے جو بھی رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں، ان پر عمل کرتے وقت اس پر بھی غور کرنا ہے کہ غریب کو پریشانی کم سے کم ہو، کسی بھی شہری کو پریشانی نہ ہو۔

وزیر اعظم نے کووڈ کے حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملک بھر کے ڈاکٹروں کے گروپ کے ساتھ بات چیت کی

May 18th, 11:39 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کووڈ سے جڑے حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملک بھر کے ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے کووڈ اور ٹیکہ کاری سے متعلق حالات کو لیکر ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی

May 15th, 02:42 pm

افسران نے کووڈ کی ریاستی اور ضلعی سطح کی حالت، جانچ، آکسیجن کی دستیابی، صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے، ٹیکہ کاری روڈ میپ کا ایک وسیع خاکہ پیش کیا۔