جی-20 وزرائے صحت کی میٹنگ میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
August 18th, 02:15 pm
ہندوستان کے ایک ارب 40 کروڑ لوگوں کی طرف سے، میں آپ کا ہندوستان اور اپنی آبائی ریاست گجرات میں نہایت گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کرتا ہوں۔ آپ کو خوش آمدید کہنے میں میرے ساتھ 2.4 ملین ڈاکٹرز، 3.5 ملین نرسیں، 1.3 ملین نیم طبی عملے، 1.6 ملین فارماسسٹ، اور لاکھوں دیگر لوگ ہیں، جو ہندوستان میں حفظان صحت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔وزیر اعظم کا جی - 20 وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب
August 18th, 01:52 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ جی – 20 وزراء صحت کے اجلاس سے خطاب کیا۔ساگر، مدھیہ پردیش میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 12th, 04:42 pm
پروگرام میں موجود مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب ویریندر کھٹک جی، جیوترادتیہ سندھیا جی، پرہلاد پٹیل جی، مدھیہ پردیش حکومت کے وزرا، تمام اراکین پارلیمنٹ، مختلف جگہوں سے آئے ہوئے تمام معزز سنت اور بڑی تعداد میں آئے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنوں۔وزیراعظم نے ساگر، مدھیہ پردیش میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا
August 12th, 03:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے ساگر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سنت شرومنی گرودیو شری روی داس جی میموریل کا سنگ بنیاد رکھنا، 1580 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیے جانے والے دو سڑک پروجیکٹ اور 2475 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کردہ کوٹا-بینا ریل روٹ کی ڈبلنگ کو قوم کے نام وقف کرنا شامل ہے۔شہڈول، مدھیہ پردیش میں سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 01st, 10:56 pm
پروگرام میں موجود مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ بھائی شیوراج جی، میرے کابینہ کے ساتھی جناب منسکھ مانڈویہ جی، فگن سنگھ کلستے جی ، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل جی ، محترمہ رینوکا سنگھ سروتا جی ، ڈاکٹر بھارتی پوار جی ، جناب بشویشور ٹوڈو جی،رکن پارلیمنٹجناب وی ڈی شرما جی، مدھیہ پردیش حکومت کے وزراء، تمام ایم ایل ایز، ملک بھر سے اس پروگرام میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تمام دیگر معززین اور اتنی بڑی تعداد میں ہم سب کو آشیرواد دینے کے لئے آئے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے شہڈول میں نیشنل سیکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کیا
July 01st, 03:29 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شاہ ڈول، مدھیہ پردیش میں نیشنل سیکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کیا اور استفادہ کنندگان میں سکیل سیل جینیاتی اسٹیٹس کارڈ تقسیم کئے۔ وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش میں تقریباً 3.57 کروڑ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(پی بی-پی ایم جے اے وائی) کارڈوں کی تقسیم کا آغاز بھی کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے 16ویں صدی کے وسط میں گونڈوانا کی حکمران ملکہ رانی درگاوتی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔من کی بات کی 102ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن (18.06.2023)
June 18th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار، ایک بار پھر آپ سب کا ’من کی بات‘ میں خیرمقدم ہے۔ عام طور پر ’من کی بات‘ ہر مہینے کے آخری اتوار کو ہوتی ہے، لیکن اس بار یہ ایک ہفتہ پہلے ہو رہی ہے۔ آپ جانتے ہیں، میں اگلے ہفتے امریکہ میں رہوں گا اور وہاں بہت زیادہ بھاگ دوڑ ہوگی، اور اس لیے میں نے سوچا کہ جانے سے پہلے میں آپ سے بات کروں، اور اس سے بہتر کیا ہوگا ؟ لوگوں کا آشیرواد، آپ کی ترغیب ، میری توانائی بھی بڑھتی رہے گی۔ایمس (اے آئی آئی ایم ایس) گوہاٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 14th, 12:45 pm
آسام کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریہ جی، وزیر اعلیٰ جناب ہیمنتا بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر صحت منسکھ منڈاویہ جی، ڈاکٹر بھارتی پوار جی، آسام حکومت کے وزیر کیشب مہنتا جی، یہاں موجود تمام نامور شخصیات، طبی دنیا کے دیگر معززین، مختلف مقامات سے ویڈیو کانفرنس سے وابستہ تمام معززین اور آسام کے میرے پیارے بھائیو اور بہنوں۔وزیر اعظم نے گواہاٹی، آسام میں 3400 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا
April 14th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گواہاٹی، آسام میں 3400 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے ایمس گواہاٹی اور تین دیگر میڈیکل کالجوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے آسام جدید ترین حفظانِ صحت اختراعی ادارے (اے اے ایچ آئی آئی) کا سنگ بنیاد رکھا اور مستحق مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) کارڈس تقسیم کرکے ’آپ کے دوار آیوشمان‘ مہم کا آغاز کیا۔رودراکش کنونشن سنٹر، وارانسی میں ’ون ورلڈ ٹی بی سمٹ‘ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 24th, 10:20 am
میرے لیے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ’ون ورلڈ ٹی سمٹ‘ کاشی میں ہو رہی ہے۔ خوش قسمتی سے، میں کاشی کا رکن پارلیمنٹ ہوں۔ کاشی نگری، وہ شاشوت دھارا ہے، جو ہزاروں برسوں سے انسانوں کی کوششوں اور محنت کی گواہ رہی ہے۔ کاشی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ چنوتی چاہے کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، جب اس کی کوشش ہوتی ہے، تو نیا راستہ بھی نکلتا ہے۔ مجھے یقین ہے، ٹی بی جیسی بیماری کے خلاف ہمارے عالمی عزائم کو کافی ایک نئی توانائی دے گی۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں ون ورلڈ ٹی بی سمٹ سے خطاب کیا
March 24th, 10:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں رودراکش کنونشن سینٹر میں ون ورلڈ ٹی بی سمٹ سے خطاب کیا۔ انہوں نے ٹی بی مکت پنچایت، ٹی بی کی روک تھام کے مختصر علاج (ٹی پی ٹی) کو باضابطہ طور پر ب پورے بھارت میں شروع کرنے،خاندان پر مرکوز ٹی بی کی دیکھ بھال کا ماڈل اور اور بھارت کی ٹی بی کی سالانہ رپورٹ 2023 کے اجراء سمیت مختلف اقدامات کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے وارانسی میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ ہائی کن ٹینمنٹ لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھا اور میٹروپولیٹن پبلک ہیلتھ سرویلنس یونٹ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم منتخب ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع کو ٹی بی کے خاتمے کی جانب ان کی پیشرفت کے لئے بھی ایوارڈز سے نوازا۔ ایوارڈز پانے والوں میں ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح پر کرناٹک اور جموں و کشمیر اور ضلعی سطح پر نیلگیری، پلوامہ اور اننت ناگ شام ہیں ۔وزیر اعظم چوبیس مارچ کو وارانسی کا دورہ کریں گے
March 22nd, 04:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 مارچ کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً ساڑھے دس بجے وزیر اعظم رودرکاش کنونشن سنٹر میں یک عالمی تپ دق چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ دوپہر 12 بجے کے آس پاس وزیر اعظم سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی گراؤنڈ میں 1780 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔