کواڈ لیڈروں کے کینسر مون شاٹ پروگرام میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بیان کا متن
September 22nd, 06:25 am
میں صدر بائیڈن کو اس اہم تقریب کے انعقاد کے لیے تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ سستی، قابل رسائی اور معیاری حفظان صحت کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ کووڈ کی وبا کے دوران، ہم نے انڈو- پیسیفک کے لیے ’’کواڈ ویکسین انیشی ایٹو‘‘ کا آغاز کیا اور مجھے خوشی ہے کہ کواڈ ( QUAD) میں ہم نے سروائیکل کینسر کے چیلنج کا مل کر سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے کواڈ کینسر مون شاٹ تقریب میں شرکت کی
September 22nd, 06:10 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ قائدین کی سربراہ ملاقات کے موقع پر صدر جوسف آر بائیڈن جونیئر کے ذریعہ منعقدہ کواڈ کینسر مون شاٹ تقریب میں حصہ لیا۔وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ 3.0 کے لیڈروں کےافتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم کے ابتدائی کلمات
August 17th, 10:00 am
140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے، ہم آپ سب کا تیسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ میں پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں۔ پچھلی دو سربراہی ملاقاتوں میں، مجھے آپ میں سے بہت سے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا۔ مجھے بے حد خوشی ہے کہ اس سال، ہندوستان میں عام انتخابات کے بعد، مجھے ایک بار پھر اس پلیٹ فارم پر آپ سب سے جڑنے کا موقع مل رہا ہے۔ورلڈ گایتری پریوار کے زیر اہتمام اشو میدھا یگیہ میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
February 25th, 09:10 am
گایتری خاندان کا کوئی بھی پروگرام اس قدر تقدس سے وابستہ ہوتا ہے کہ اس میں شرکت کرنا اپنے آپ میں ایک اعزاز کی بات ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج میں دیو سنسکرت وشو ودیالیہ کے زیر اہتمام اشو میدھا یگیہ کا حصہ بن رہا ہوں۔ جب مجھے گایتری خاندان کی طرف سے اس اشو میدھا یگیہ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا تو وقت کی کمی کے علاوہ مجھے ایک اور مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو کے ذریعے بھی اس پروگرام سے جڑنے میں ایک مسئلہ یہ تھا کہ عام آدمی اشو میدھا یگیہ کو طاقت کی توسیع سے جوڑ کر دیکھتا ہے۔ آج کل، انتخابات کے ان دنوں میں، یہ فطری ہے کہ اشو میدھا یگیہ کے دوسرے معنی نکالے جائیں گے۔ لیکن پھر میں نے دیکھا کہ یہ اشو میدھا یگیہ آچاریہ شری رام شرما کے جذبات کو آگے بڑھا رہا ہے، اشو میدھا یگیہ کو ایک نیا معنی دے رہا ہے، تب میرے ساری مخمصے دور ہو گئے۔وزیر اعظم كا ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے گایتری پریوار کی طرف سے منعقدہ اشو میدھا یگیہ سے خطاب
February 25th, 08:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے گایتری پریوار کے زیر اہتمام اشوا میدھا یگیہ سے خطاب کیا۔ہندوستان کی جی20 صدارت نے ہندوستان کے عام شہریوں کی صلاحیت کو سامنے لایا ہے: وزیر اعظم
August 15th, 02:24 pm
لال قلعہ کی فصیل سے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ کس طرح ہندوستان کی جی20 صدارت نے دنیا کو ملک کے عام شہری کی صلاحیت کو دکھانے میں مدد کی ہے۔ پی ایم نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ ہندوستان کی صلاحیت اور ہندوستان کے امکانات اعتماد کی نئی بلندیوں کو عبور کرنے جا رہے ہیں اور اعتماد کی ان نئی بلندیوں کو نئی صلاحیت کے ساتھ لیا جانا چاہیے۔ ”ہندوستان کی جی20 صدارت نے دنیا کو ہندوستان کے عام شہری کی صلاحیت سے آگاہ کیا ہے۔ آج ہندوستان کو ملک میں جی20 چوٹی کانفرنس کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔ اور پچھلے ایک سال سے جس طرح سے ہندوستان کے کونے کونے میں اس طرح کے کئی جی-20 پروگرام منعقد کیے گئے ہیں، اس نے دنیا کو ملک کے عام آدمی کی صلاحیتوں سے آگاہ کر دیا ہے۔رودراکش کنونشن سنٹر، وارانسی میں ’ون ورلڈ ٹی بی سمٹ‘ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 24th, 10:20 am
میرے لیے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ’ون ورلڈ ٹی سمٹ‘ کاشی میں ہو رہی ہے۔ خوش قسمتی سے، میں کاشی کا رکن پارلیمنٹ ہوں۔ کاشی نگری، وہ شاشوت دھارا ہے، جو ہزاروں برسوں سے انسانوں کی کوششوں اور محنت کی گواہ رہی ہے۔ کاشی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ چنوتی چاہے کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، جب اس کی کوشش ہوتی ہے، تو نیا راستہ بھی نکلتا ہے۔ مجھے یقین ہے، ٹی بی جیسی بیماری کے خلاف ہمارے عالمی عزائم کو کافی ایک نئی توانائی دے گی۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں ون ورلڈ ٹی بی سمٹ سے خطاب کیا
March 24th, 10:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں رودراکش کنونشن سینٹر میں ون ورلڈ ٹی بی سمٹ سے خطاب کیا۔ انہوں نے ٹی بی مکت پنچایت، ٹی بی کی روک تھام کے مختصر علاج (ٹی پی ٹی) کو باضابطہ طور پر ب پورے بھارت میں شروع کرنے،خاندان پر مرکوز ٹی بی کی دیکھ بھال کا ماڈل اور اور بھارت کی ٹی بی کی سالانہ رپورٹ 2023 کے اجراء سمیت مختلف اقدامات کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے وارانسی میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ ہائی کن ٹینمنٹ لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھا اور میٹروپولیٹن پبلک ہیلتھ سرویلنس یونٹ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم منتخب ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع کو ٹی بی کے خاتمے کی جانب ان کی پیشرفت کے لئے بھی ایوارڈز سے نوازا۔ ایوارڈز پانے والوں میں ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح پر کرناٹک اور جموں و کشمیر اور ضلعی سطح پر نیلگیری، پلوامہ اور اننت ناگ شام ہیں ۔نئی دہلی میں منعقدہ اکنامک ٹائمز عالمی کاروباری سربراہ اجلاس 2023 کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 17th, 08:59 pm
ٹائمز گروپ کے جناب سمیر جین جی، جناب ونیت جین جی، عالمی کاروباری سربراہ اجلاس میں آئے ہوئے تمام معززین، صنعت کے ساتھی، سی ای او حضرات، ماہرین تعلیم، میڈیا کی دنیا کے لوگ، دیگر معززین، خواتین و حضرات،وزیر اعظم کا دلی میں اکنومک ٹائمز گلوبل بزنس سمٹ سے خطاب
February 17th, 08:02 pm
وزیر اعظم نے اجتماع سے اپنے خطاب میں ان تبدیلیوں کا ادراک کیا جو تین سال قبل اکنامک ٹائمز کی عالمی تجارتی کانفرنس میں ان کی آخری حاضری کے بعد سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آخری سربراہی اجلاس کے صرف تین دن بعد صحت کی عالمی تنظیم نے کوویڈ کو ایک عالمی وبا قرار دیا تھا جس کی وجہ سے عالمی سطح پر اور ہندوستان میں بڑے پیمانے پر تیزی سے تبدیلیاں رونما ہوئیں۔Vision of self-reliant India embodies the spirit of global good: PM Modi in Indonesia
November 15th, 04:01 pm
PM Modi interacted with members of Indian diaspora and Friends of India in Bali, Indonesia. He highlighted the close cultural and civilizational linkages between India and Indonesia. He referred to the age old tradition of Bali Jatra” to highlight the enduring cultural and trade connect between the two countries.بالی، انڈونیشیا میں بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت
November 15th, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 نومبر 2022 کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں بھارت نژاد برادری کے 800 سے زائد اراکین اور بھارت کے دوستوں سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔ یہ پرجوش اور متنوع مجمع پورے انڈونیشیا سے اکٹھا ہوا تھا۔ہندوستان کی G20 قیادت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 08th, 07:31 pm
میرے پیارے ہم وطنوں اور عالمی برادری کے تمام اہل خانہ، کچھ دنوں بعد یکم دسمبر سے، ہندوستان G-20 کی صدارت کرے گا۔ یہ ہندوستان کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ آج اس تناظر میں اس سربراہی اجلاس کی ویب سائٹ، تھیم اور لوگو کا اجرا کیا گیا ہے۔ میں اس موقع پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بھارت کی جی-20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی
November 08th, 04:29 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بھارت کی جی -20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی۔صحت کے شعبے میں مرکزی بجٹ 2022 کے مثبت اثرات پر ایک ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 26th, 02:08 pm
کابینہ میں شامل میرے ساتھی، ملک بھر کے سرکاری اور نجی شعبے میں صحت کی دیکھ بھال، پیرا میڈیکس، نرسنگ، ہیلتھ مینجمنٹ، ٹیکنالوجی اور تحقیق سے متعلق تمام پیشہ ور افراد، تمام معززین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم نے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے مابعد بجٹ ویبنار کا افتتاح کیا
February 26th, 09:35 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے مابعد مرکزی بجٹ ویبنار کا آغاز کیا۔ یہ وزیر اعظم کے ذریعہ خطاب کیے گئے مابعد بجٹ ویبناروں کے سلسلہ کا پانچواں ویبنار ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزراء، سرکاری اور نجی شعبہ کے حفظان صحت پیشہ واران، اور نیم طبی، نرسنگ، صحتی انتظام کاری، تکنالوجی اور تحقیق کے شعبہ کے پیشہ واران بھی موجود تھے۔کووِن عالمی اجلاس2021 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 05th, 03:08 pm
نئی دہلی، 05 جولائی: معزز وزراء ، سینئر افسران ، شعبہ صحت کے ماہرین ، اور پوری دنیا سے ہمارے ساتھ جڑنے والے دوستوں،وزیراعظم نے کووِن عالمی اجلاس سے خطاب کیا ، بھارت کووڈ-19 سے نمٹنے کی غرض سے کوون پلیٹ فارم کو پوری دنیا کی عوام کے لئے ایک ڈیجیٹل سہولت کے طور پر پیش کررہا ہے
July 05th, 03:07 pm
نئی دہلی، 05 جولائی2021: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کووِن عالمی اجلاس سے خطاب کیا ہے جبکہ بھارت نے کووڈ-19 سے نمٹنے کی غرض سےدنیا کو عوام کے لئے ایک ڈیجیٹل ماڈل کے طور پر کووِن پلیٹ فارم پیش کیا ہے ۔ہمیں دنیا کے کونے کونے میں یوگا کو پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئے:وزیر اعظم مودی
June 21st, 08:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگا آچاریوں اور یوگا پرچارک اور یوگا کے عمل سے جوڑے ہر ایک کو تلقین کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ یوگا دنیا کے کونے کونے تک پہنچے ۔ وہ یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔کووڈ سے متاثر دنیا کیلئے یوگا امید کی ایک کرن ہے،وزیر اعظم مودی کا بیان
June 21st, 08:37 am
یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی وبا کے دوران یوگا کے کردار کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے کہا کہ یوگا اس مشکل گھڑی میں لوگوں کیلئے ایک وسیلہ ثابت ہوا ہے اور اس نے لوگوں کو طاقت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا کے دوران تمام ملکوں کیلئے یہ آسان تھا کہ وہ یوگا دن کو بھول جائیں کیونکہ یہ ان کی ثقافت کے مزاج کے مطابق نہیں ہےلیکن اس کے بجائے یوگا نے پوری دنیا میں ایک جوش اور ولولہ بڑھایا ہے۔