آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ پر خصوصی بحث کے دوران لوک سبھا میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 14th, 05:50 pm

یہ ہم سب کے لیے اور نہ صرف تمام ہم وطنوں کے لیے بلکہ پوری دنیا کے جمہوریت سے محبت کرنے والے شہریوں کے لیے ایک بہت ہی قابل فخر لمحہ ہے۔ یہ جمہوریت کو بڑے ہی فخر کے سے منانے کا موقع ہے۔ آئین کے 75 سال کا سفر ایک یادگار سفر ہے اور دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے بڑی جمہوریت کا سفر ہے، اس کے مرکز می ں ہمارے آئین بنانے والوں کا خدائی نظریہ ہے، ہمارے آئین بنانے والوں کا تعاون ہے اور جس کے ساتھ آج ہم آگے بڑھ رہے ہیں، 75 سال مکمل ہونے پر یہ جشن منانے کا لمحہ ہے۔ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ پارلیمنٹ بھی اس جشن میں شرکت کرکے اپنے جذبات کا اظہار کرے گی۔ میں تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اس تہوار میں حصہ لیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ پر خصوصی بحث کے دوران لوک سبھا سے خطاب کیا

December 14th, 05:47 pm

پچھترسال کی کامیابی کو ایک غیر معمولی کارنامہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ آئین نے بھارت کی آزادی کے فوراً بعد اور اس کے بعد آنے والے چیلنجوں پر ہم سب کو اس مقام تک پہنچانے کے لیے تمام پیش گوئی شدہ امکانات پر قابو پا لیا ہے۔ انہوں نے اس عظیم کامیابی پر آئین سازوں اور کروڑوں شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت کے شہریوں نے آئین کی اقدار کو کامیابی سے اپنانے اور زندگی گزارنے کے ہر امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جیسا کہ اس کے بنانے والوں نے تصور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے یہ شہری ہی ہیں جو واقعی تمام تعریفوں کے مستحق ہیں۔

کیواڈیا، گجرات میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 31st, 07:31 am

سردار صاحب کے زریں اقوال...اسٹیچو آف یونٹی کے قریب یہ عظیم الشان پروگرام...ایکتا نگر کا یہ دلکش نظارہ، اور یہاں کی دلفریب نمائش...منی انڈیا کی یہ جھلک...سب کچھ کتنا شاندار، کس قدر متاثر کن ہے۔ 15 اگست اور 26 جنوری کی طرح 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والی یہ تقریب پورے ملک کو نئی توانائی سے بھر دیتی ہے۔ میں تمام ہم وطنوں کو یوم قومی اتحاد کی مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، راشٹریہ ایکتا دوس کی تقریبات میں شرکت کی

October 31st, 07:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی میں راشٹریہ ایکتا دوس کی تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے ایکتا دوس کا عہد بھی لیا اور راشٹریہ ایکتا دوس کے موقع پر ایکتا دوس پریڈ کا مشاہدہ کیا جو ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کےیوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

کرناٹک کے بنگلورو میں بھارت توانائی ہفتہ 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 06th, 11:50 am

اس وقت ترکی میں آئے تباہ کن زلزلہ پر ہم سبھی کی نظر لگی ہوئی ہے۔ بہت سے لوگوں کی افسوسنا ک موت اور بہت نقصان کی خبریں ہیں۔ ترکی کے آس پاس کے ممالک میں بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔ بھارت کے 140 کروڑ لوگوں کی دعائیں، سبھی زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ بھارت زلزلہ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک 2023 کا افتتاح کیا

February 06th, 11:46 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک(آئی ای ڈبلیو) 2023 کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے انڈین آئل کے ’ان بوتلڈ‘ اقدام کے تحت یونیفارم کا آغاز کیا۔ یہ یونیفارم ری سائیکل شدہ پی ای ٹی بوتلوں سے بنی ہیں۔ انہوں نے انڈین آئل کے انڈور سولر کوکنگ سسٹم کے جڑواں کوک ٹاپ ماڈل کو بھی قوم کے نام وقف کیا اور اس کے کاروباری رول آؤٹ کو جھنڈی دکھا کر اسکا آغاز کیا۔

ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے ’چنتن شیور‘ کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 28th, 10:31 am

مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب امت شاہ، الگ الگ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، وزرائے داخلہ، ریاستوں کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداران، دیگر تمام شخصیات، خواتین و حضرات! آج کل ملک میں جشن کا ماحول ہے۔ اونم، عید، دشہرہ، درگا پوجا، دیوالی سمیت متعدد تہوار امن و ہم آہنگی کے ساتھ ہم وطنوں نے منائے ہیں۔ ابھی چھٹھ پوجا سمیت کئی دوسرے تہوار بھی ہیں۔ مختلف چنوتیوں کے درمیان، ان تہواروں میں ملک کے اتحاد کا مضبوط ہونا، آپ کی تیاریوں کا بھی عکاس ہے۔ آئین میں بھلے قانون اور نظم و نسق ریاستوں کی ذمہ داری ہے، لیکن یہ ملک کی یکجہتی و سالمیت کے ساتھ بھی اتنے ہی جڑے ہوئے ہیں۔ سورج کنڈ میں ہو رہا وزرائے داخلہ کا یہ چنتن شیور، کوآپریٹو فیڈرل ازم کی بھی ایک عمدہ مثال ہے۔ ہر ایک ریاست ایک دوسرے سے سیکھے، ایک دوسرے سے حوصلہ لے، ملک کی بہتری کے لیے مل جل کرکام کرے، یہ آئین کا بھی جذبہ ہے اور ہم وطنوں کے تئیں ہماری ذمہ داری بھی ہے۔

PM addresses ‘Chintan Shivir’ of Home Ministers of States

October 28th, 10:30 am

PM Modi addressed the ‘Chintan Shivir’ of Home Ministers of States. The Prime Minister emphasized the link between the law and order system and the development of the states. “It is very important for the entire law and order system to be reliable. Its trust and perception among the public are very important”, he pointed out.

بجلی کے شعبے کی تقسیم سے متعلق اصلاح شدہ اسکیم کے آغاز پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

July 30th, 12:31 pm

وزیروں کی کونسل کے میرے سبھی ساتھی ، مختلف ریاستوں کے معزز وزرائے اعلیٰ ساتھی، بجلی اور توانائی کے شعبے سے وابستہ دیگر سبھی شخصیتیں، خواتین و حضرات۔

PM launches Power Sector’s Revamped Distribution Sector Scheme

July 30th, 12:30 pm

PM Modi participated in the Grand Finale marking the culmination of ‘Ujjwal Bharat Ujjwal Bhavishya – Power @2047’. He launched the Revamped Distribution Sector Scheme as well as launched various green energy projects of NTPC. Four different directions were worked together to improve the power system - Generation, Transmission, Distribution and Connection, the PM added.

لکھنؤ میں یوپی انویسٹرز سمٹ کی گراؤنڈ بریکنگ سیریمنی@3.0 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 03rd, 10:35 am

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، لکھنؤ کے رکن پارلیمنٹ اور حکومت ہند کے ہمارے سینئر ساتھی جناب راجناتھ سنگھ جی، مرکزی کابینہ کے میرے دیگر معاونین، یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ، ریاستی حکومت کے معزز وزراء، اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اسپیکر حضرات، یہاں موجود صنعتی دنیا کے تمام ساتھی، دیگر شخصیات، خواتین و حضرات!

PM attends the Ground Breaking Ceremony @3.0 of the UP Investors Summit at Lucknow

June 03rd, 10:33 am

PM Modi attended Ground Breaking Ceremony @3.0 of UP Investors Summit at Lucknow. “Only our democratic India has the power to meet the parameters of a trustworthy partner that the world is looking for today. Today the world is looking at India's potential as well as appreciating India's performance”, he said.

ملٹی موڈل کنکٹیوٹی کے لئے پی ایم گتی شکتی ، نیشنل ماسٹر پلان کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 13th, 11:55 am

مرکزی کابینہ کے میرےرفقا جناب نتن گڈکری جی ، جناب پیوش گوئل جی ، جناب ہردیپ سنگھ پوری جی ، جناب سربانند سونووال جی ،جناب جیوتیرادتیہ سندھیا جی ، جناب اشونی ویشنو جی ، جناب راج کمار سنگھ جی ، الگ الگ ریاستی حکومتوں کے وزرائے اعلیٰ ، لیفٹیننٹ گورنرز ، ریاستی کابینہ کے ارکان ، صنعتی دنیا کے ساتھی ، دیگر اعلیٰ شخصیات اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو،

وزیراعظم نے پی ایم گتی شکتی کا آغاز کیا

October 13th, 11:54 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں ملٹی-ماڈل کنکٹی ویٹی کے لیے پی ایم گتی شکتی - نیشنل ماسٹر پلان کا آغاز کیا۔ انہوں نے پرگتی میدان میں نئے نمائشی کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزراء جناب نتن گڈکری ، جناب پیوش گوئل ، جناب ہردیپ سنگھ پوری ، جناب سربانند سونووال ، جناب جیوتی رادتیہ سندھیا اور جناب اشونی ویشنو ، جناب آر کے سنگھ ، وزیراعلی، لیفٹیننٹ گورنر ، ریاستی وزراء سمیت نامور صنعتکار اس موقع پر موجود تھے۔ صنعت کے شعبے سے ، جناب کمار منگلم برلا ، چیئرمین آدتیہ برلا گروپ، محترمہ ملیکا سرینیواسن ، سی ایم ڈی ٹریکٹرس اینڈ فارم ایکیوپمنٹس،جناب ٹی وی نریندرن ، سی ای او ، ایم ڈی ، ٹاٹا اسٹیل اور سی آئی آئی کے موجودہ صدر اور جناب دیپک گرگ ، شریک بانی ریوگو نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔