ریزرو بینک آف انڈیا کے دو اختراعی کسٹمر مرکوز اقدامات کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 12th, 11:01 am

نمسکار جی، وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن جی، ریزرو بینک کے گورنر جناب شکتی کانت داس جی، پروگرام میں موجود دیگر معززین، خواتین و حضرات، کورونا کے اس مشکل دور میں، ملک کی وزارت خزانہ، آر بی آئی اور دیگر مالیاتی اداروں نے بہت ہی قابل تعریف کام کیا ہے. امرت مہوتسو کا یہ دور، 21ویں صدی کی یہ اہم دہائی ملک کی ترقی کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ایسے میں آر بی آئی کا کردار بھی بہت بڑا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ٹیم آر بی آئی ملک کی توقعات پر پورا اترے گی۔

وزیر اعظم نے، ہندوستان کے ریزرو بینک کے صارف مرکوز، دو اختراعی اقدامات کا آغاز کیا

November 12th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ، ہندوستان کے ریز رو بینک کے صارف مرکوز 2 اختراعی اقدامات کا آغاز کیا ۔ یہ ہیں، خردہ براہ راست اسکیم اور ریزرو بینک – مربوط محتسب اسکیم ۔ اس تقریب میں خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکز ی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور ہندوستان کے ریزرو بینک کے گورنر جناب شکتی کانتا داس بھی موجودتھے ۔