جی 20 سیاحتی وزراء کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
June 21st, 03:00 pm
میں ، آپ سب کو بے مثال بھارت میں خوش آمدید کہتا ہوں! سیاحت کے وزیروں کے طور پر عالمی سطح پر دو ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے شعبے کو سنبھالتے ہوئے، ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ آپ کو خود سیاح بننے کا موقع ملے لیکن آپ گوا میں ہیں - جو بھارت میں سیاحوں کی دلچسپی کا ایک بڑا مرکز ہے۔ لہذا، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنی سنجیدہ گفتگو سے کچھ وقت نکال کر گوا کے قدرتی حسن اور روحانی پہلو کے بارے میں جانیں!وزیر اعظم کا جی 20 کے وزرائے سیاحت کے اجلاس سے خطاب
June 21st, 02:29 pm
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان کے ناقابل یقین جذبے کی دعوت دی اور کہا کہ سیاحت کے وزراء کو شاید ہی کبھی خود سیاح بننے کا موقع ملتا ہے حالانکہ وہ عالمی سطح پر دو ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے شعبے کو سنبھال رہے ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جی 20 وزرائے سیاحت کی میٹنگ گوا میں ہو رہی ہے، جو کہ ہندوستان کے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، وزیر اعظم نے معززین پر زور دیا کہ وہ اپنی سنجیدہ گفتگو سے کچھ وقت نکال کر گوا کے قدرتی حسن اور روحانی پہلو کا مشاہدہ کریں۔رودراکش کنونشن سنٹر، وارانسی میں ’ون ورلڈ ٹی بی سمٹ‘ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 24th, 10:20 am
میرے لیے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ’ون ورلڈ ٹی سمٹ‘ کاشی میں ہو رہی ہے۔ خوش قسمتی سے، میں کاشی کا رکن پارلیمنٹ ہوں۔ کاشی نگری، وہ شاشوت دھارا ہے، جو ہزاروں برسوں سے انسانوں کی کوششوں اور محنت کی گواہ رہی ہے۔ کاشی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ چنوتی چاہے کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، جب اس کی کوشش ہوتی ہے، تو نیا راستہ بھی نکلتا ہے۔ مجھے یقین ہے، ٹی بی جیسی بیماری کے خلاف ہمارے عالمی عزائم کو کافی ایک نئی توانائی دے گی۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں ون ورلڈ ٹی بی سمٹ سے خطاب کیا
March 24th, 10:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں رودراکش کنونشن سینٹر میں ون ورلڈ ٹی بی سمٹ سے خطاب کیا۔ انہوں نے ٹی بی مکت پنچایت، ٹی بی کی روک تھام کے مختصر علاج (ٹی پی ٹی) کو باضابطہ طور پر ب پورے بھارت میں شروع کرنے،خاندان پر مرکوز ٹی بی کی دیکھ بھال کا ماڈل اور اور بھارت کی ٹی بی کی سالانہ رپورٹ 2023 کے اجراء سمیت مختلف اقدامات کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے وارانسی میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ ہائی کن ٹینمنٹ لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھا اور میٹروپولیٹن پبلک ہیلتھ سرویلنس یونٹ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم منتخب ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع کو ٹی بی کے خاتمے کی جانب ان کی پیشرفت کے لئے بھی ایوارڈز سے نوازا۔ ایوارڈز پانے والوں میں ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح پر کرناٹک اور جموں و کشمیر اور ضلعی سطح پر نیلگیری، پلوامہ اور اننت ناگ شام ہیں ۔نئی دہلی میں گلوبل ملیٹس کانفرنس (شری انیہ) کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 18th, 02:43 pm
آج کی اس کانفرنس میں موجود کابینہ کے میرے ساتھی جناب نریندر تومر جی، منسکھ مانڈویہ جی، پیوش گوئل جی، جناب کیلاش چودھری جی ! بیرون ملک سے آئے ہوئے کچھ وزراء ۔گیانا، مالدیپ، ماریشس، سری لنکا، سوڈان، سورینام اور گا مبیا کے تمام معزز وزرا، دنیا کے مختلف حصوں سے زراعت، غذائیت اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے سائنسدان اور ماہرین، مختلف ایف پی اوز اور اسٹارٹ- اپس کے نوجوان دوست، ملک کے کونے کونے سے جڑے لاکھوں کسان، دیگر معززین، خواتین و حضرات،وزیر اعظم نے گلوبل ملیٹس (شری انّ)کانفرنس کا افتتاح کیا
March 18th, 11:15 am
وزیر اعظم نے جناب نریندر مودی نے آج سبرامنیم ہال این اے ایس سی کمپلیکس ، آئی اے آر آئی کیمپس،پوسا (پی یو ایس اے)، نئی دہلی میں گلوبل ملیٹس(شری انّا)اجلاس کا افتتاح کیا۔دوروزہ عالمی اجلاس میں موٹے اناج (شری انّ)سے متعلق تمام اہم ایشوز جیسے پیدا کرنےوالوں، صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈر کے درمیان موٹے اناج کی تشہیر اور بیداری ، موٹے اناج کی ویلیو چین کی ترقی ، موٹے اناج کے صحت اور تغذیہ سے متعلق پہلو، بازار سے ربط، تحقیق وترقی وغیرہ۔جی 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے خطاب کا متن
March 02nd, 09:38 am
میں جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے ہندوستان میں آپ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہندوستان نے اپنی جی 20 صدارت کے لیے ‘ایک کرہ ارض ، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کے تھیم کا انتخاب کیا ہے۔ یہ مقصد کے اتحاد اور عمل کے اتحاد کی ضرورت کا اشارہ کرتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کی آج کی ملاقات مشترکہ اور ٹھوس مقاصد کے حصول کے لیے اکٹھا ہونے کے جذبے کی عکاسی کرے گی۔وزیر اعظم نے جی 20 کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے خطاب کیا
March 02nd, 09:37 am
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات کی وضاحت کی کہ ہندوستان نے اپنی جی 20 صدارت کے لیے ‘ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کا موضوع کیوں منتخب کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مقصد کے اتحاد کے ساتھ ساتھ عمل کے اتحاد کی ضرورت کا اشارہ کرتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آج کا اجلاس مشترکہ اور ٹھوس مقاصد کے حصول کے لیے اکٹھا ہونے کے جذبے کی عکاسی کرے گا۔بھارت کی جی – 20 کی صدارت کے تحت وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنرصاحبان کی پہلی میٹنگ کے دوران وزیراعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
February 24th, 09:25 am
میں بھارت میں جی -20کے وزرائے خزانہ اورسینٹرل بینک کے گورنرصاحبان کا گرمجوشی سے استقبال کرتاہوں ۔ آپ کی میٹنگ ، بھارت کی جی -20کی صدارت کے تحت وزارتی سطح کے پہلے مذاکرات کے موقع پر منعقد ہورہی ہے ۔ اب جب کہ میں آپ کو نتیجہ خیز اوربارآورمیٹنگ کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرتاہوں ، میں آپ کو درپیش چیلنجوں اورچنوتیوں سے واقف ہوں ۔ آپ ایک ایسے وقت عالمی فائنانس اورمعیشت کی قیادت کی نمائندگی کررہے ہیں کہ جب پوری دنیا ، سنگین اقتصادی مشکلات کا سامنا کررہی ہے ۔ کووڈ عالمی وبانے عالمی معیشت کو صدیوں میں ایک بارہونے والا دھچکا لگایاہے ۔ بہت سے ملک ، خاص طورپر ترقی پذیر ممالک ، اب بھی اس عالمی وباء کے اثرات کا سامنا کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہم دنیا کے مختلف حصوں میں بڑھتی جغرافیائی ۔ سیاسی کشیدگیوں کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔ عالمی سپلائی نظام میں رخنہ پڑرہاہے اوربہت سے معاشرے ، قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں ۔ اس کے علاوہ خوراک اورتوانائی کی یقینی فراہمی ، دنیابھر میں ایک بڑی تشویش کا معاملہ بن گئی ہے ۔ یہاں تک کے بہت سے ملکوں کی مالی حیثیت بھی ، غیرہمہ گیرقرض کی سطحوں کے سبب خطرے میں آگئی ہے ۔ بین الاقوامی مالی اداروں پراعتماد ختم ہوگیاہے ۔ اس کی کچھ وجہ تویہ ہے کہ ان ملکوں نے اپنے یہاں اصلاحات کے عمل میں سستی کامظاہرہ کیا ہے ۔ اب یہ آپ پرمنحصر ہے کہ آپ۔ دنیا کی سرکردہ معیشتوں اورمالیاتی نظاموں کے محافظ –عالمی معیشت میں استحکام ، بھروسہ اورنموواپس لے کر آئیں ۔ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے ۔وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں کی پہلی میٹنگ سے خطاب کیا
February 24th, 09:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں کی پہلی میٹنگ سے خطاب کیا۔نئی دہلی میں منعقدہ اکنامک ٹائمز عالمی کاروباری سربراہ اجلاس 2023 کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 17th, 08:59 pm
ٹائمز گروپ کے جناب سمیر جین جی، جناب ونیت جین جی، عالمی کاروباری سربراہ اجلاس میں آئے ہوئے تمام معززین، صنعت کے ساتھی، سی ای او حضرات، ماہرین تعلیم، میڈیا کی دنیا کے لوگ، دیگر معززین، خواتین و حضرات،وزیر اعظم کا دلی میں اکنومک ٹائمز گلوبل بزنس سمٹ سے خطاب
February 17th, 08:02 pm
وزیر اعظم نے اجتماع سے اپنے خطاب میں ان تبدیلیوں کا ادراک کیا جو تین سال قبل اکنامک ٹائمز کی عالمی تجارتی کانفرنس میں ان کی آخری حاضری کے بعد سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آخری سربراہی اجلاس کے صرف تین دن بعد صحت کی عالمی تنظیم نے کوویڈ کو ایک عالمی وبا قرار دیا تھا جس کی وجہ سے عالمی سطح پر اور ہندوستان میں بڑے پیمانے پر تیزی سے تبدیلیاں رونما ہوئیں۔گلوبل ساؤتھ کی آواز سربراہ کانفرنس 2023کے افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم کے کلمات کا متن
January 12th, 10:53 am
اس سربراہ کانفرنس میں آپ کا خیرمقدم کرکے مجھے خوشی ہورہی ہے ۔ میں ، دنیا کے مختلف حصوں سے ہماری اس کانفرنس میں شرکت کرنے پرآپ کا شکریہ اداکرتاہوں ۔ہم ایک ایسے وقت ملاقات کررہے ہیں کہ جب ایک نئے سال کا آغاز ہورہاہے اورنئی امیدیں اورنئی توانائی پیداہورہی ہے ۔ 130کروڑہندوستانیوں کی جانب سے ، میں آپ سبھی کو اورآپ کے ملکوں کو ایک پرمسرت اور خوشحالی سے بھرے 2023کے لئے نیک خواہشات پیش کرتاہوں ۔ہندوستان کی G20 قیادت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 08th, 07:31 pm
میرے پیارے ہم وطنوں اور عالمی برادری کے تمام اہل خانہ، کچھ دنوں بعد یکم دسمبر سے، ہندوستان G-20 کی صدارت کرے گا۔ یہ ہندوستان کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ آج اس تناظر میں اس سربراہی اجلاس کی ویب سائٹ، تھیم اور لوگو کا اجرا کیا گیا ہے۔ میں اس موقع پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بھارت کی جی-20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی
November 08th, 04:29 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بھارت کی جی -20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی۔