The bond between India & Guyana is of soil, of sweat, of hard work: PM Modi
November 21st, 08:00 pm
Prime Minister Shri Narendra Modi addressed the National Assembly of the Parliament of Guyana today. He is the first Indian Prime Minister to do so. A special session of the Parliament was convened by Hon’ble Speaker Mr. Manzoor Nadir for the address.وزیر اعظم نےگیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا
November 21st, 07:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کی پارلیمنٹ کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس عزت مآب اسپیکر جناب منظور نادر نے طلب کیا تھا۔زرعی ماہرین اقتصادیات کی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 03rd, 09:35 am
مجھے خوشی ہے کہ یہ آئی سی اے ای کانفرنس 65 سال بعد ہندوستان میں دوبارہ منعقد ہو رہی ہے۔ آپ دنیا کے مختلف ممالک سے ہندوستان آئے ہیں۔ ہندوستان کے 120 ملین کسانوں کی جانب سے خوش آمدید۔ ہندوستان کی 30 ملین سے زیادہ خواتین کسانوں کی جانب سے خوش آمدید۔ ملک کے 30 کروڑ ماہی گیروں کی جانب سے آپ کا خیر مقدم ہے۔ ملک کے 80 ملین سے زیادہ مویشی پالنے والوں کی جانب سے آپ کا استقبال ہے۔ آپ ایسے ملک میں ہیں جہاں 550 ملین مویشی ہیں۔ ہندوستان میں خوش آمدید، ایک زرعی ملک، جانوروں سے محبت کرنے والوں، مبارک ہو۔وزیراعظم نے زرعی ماہرین اقتصادیات کی 32ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا
August 03rd, 09:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے نیشنل ایگریکلچرل سائنس سینٹر (این اے ایس سی) کمپلیکس میں زرعی ماہرین اقتصادیات (آئی سی اے ای) کی 32ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس سال کی کانفرنس کا تھیم ہے، ”پائیدار زرعی خوراک کے نظام کی طرف تبدیلی“۔ اس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں، قدرتی وسائل کے انحطاط، بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور تنازعات جیسے عالمی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے پائیدار زراعت کی اہم ضرورت سے نمٹنا ہے۔ کانفرنس میں تقریباً 75 ممالک سے ایک ہزار کے قریب مندوبین نے شرکت کی۔بہار کے راجگیرمیں نالندہ یونیورسٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 19th, 10:31 am
مجھے تیسری میعاد کے لیے حلف لینے کے بعد پہلے 10 دنوں کے اندر نالندہ جانے کا موقع ملا ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے، میں اسے ہندوستان کی ترقی کے سفر کے لیے ایک اچھی علامت کے طور پر دیکھتا ہوں۔ نالندہ، یہ صرف ایک نام ہی نہیں ہے بلکہ نالندہ ایک پہچان ہے، ایک اعزاز ہے۔ نالندہ ایک قدر ہے، نالندہ ایک منتر ہے، فخر ہے، ایک کہانی ہے۔ نالندہ سچائی کا اعلان ہے کہ آگ کی لپیٹوں میں کتابیں بھلے ہی جائیں ، لیکن آگ کی لپیٹ ان کو نہیں مٹاسکتی ۔ نالندہ کی تباہی نے ہندوستان کو اندھیروں سے بھر دیا تھا۔ اب اس کی بحالی ہندوستان کے سنہری دور کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔وزیراعظم نےبہارمیں راج گیرکے مقام پرنالندہ یونیورسٹی کیمپس کاافتتاح کیا
June 19th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہارمیں راجگیرکے مقام پر نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس یونیورسٹی کا تصور، ہندوستان اور مشرقی ایشیا سمٹ (ای اے ایس ) ممالک کے درمیان اشتراک کے طور پر کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں 17 ممالک کے مشنز کے سربراہان سمیت کئی ناموراورسرکردہ افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا۔نئی دہلی جی-20 چوٹی اجلاس انسان پر مرتکز اور شمولیاتی ترقی میں ایک نیا راستہ تیار کرے گا:وزیراعظم
September 08th, 04:41 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ نئی دہلی جی-20 چوٹی اجلاس انسان پر مرتکز اور شمولیاتی ترقی میں ایک نیا راستہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے اس با ت پر زور دیا کہ ہندستان کی جی- 20 صدارت شمولیاتی، اولعزم، فیصلہ کن اور کارروائی خیز رہی ہے۔ جہاں عالمی جنوب کی ترقیاتی تشویش کو سرگرم طور سے آواز دی گئی ۔جی-20 وزرائے صحت کی میٹنگ میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
August 18th, 02:15 pm
ہندوستان کے ایک ارب 40 کروڑ لوگوں کی طرف سے، میں آپ کا ہندوستان اور اپنی آبائی ریاست گجرات میں نہایت گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کرتا ہوں۔ آپ کو خوش آمدید کہنے میں میرے ساتھ 2.4 ملین ڈاکٹرز، 3.5 ملین نرسیں، 1.3 ملین نیم طبی عملے، 1.6 ملین فارماسسٹ، اور لاکھوں دیگر لوگ ہیں، جو ہندوستان میں حفظان صحت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔وزیر اعظم کا جی - 20 وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب
August 18th, 01:52 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ جی – 20 وزراء صحت کے اجلاس سے خطاب کیا۔لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کی اہم جھلکیاں
August 15th, 02:14 pm
آج 15 اگست عظیم انقلابی اور روحانی زندگی سے شغف رکھنے والی شخصیت جناب اروندو کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ مکمل ہو رہی ہے۔ یہ سال سوامی دیانند سرسوتی کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کا بھی برس ہے۔ یہ برس رانی درگا وتی کی پیدائش کی 500ویں صدی کا ازحد مقدس موقع ہے جو پورا ملک دھوم دھام سے منانے والا ہے۔ یہ برس ریاضت کی دنیا کی سرکردہ شخصیت میرا بائی کے 525برس کا بھی مقدس موقع ہے۔ اس بار جو 26 جنوری منائیں گے، ہمارے یوم جمہوریہ کی 75ویں سالگرہ ہوگی۔India Celebrates 77th Independence Day
August 15th, 09:46 am
On the occasion of India's 77th year of Independence, PM Modi addressed the nation from the Red Fort. He highlighted India's rich historical and cultural significance and projected India's endeavour to march towards the AmritKaal. He also spoke on India's rise in world affairs and how India's economic resurgence has served as a pole of overall global stability and resilient supply chains. PM Modi elaborated on the robust reforms and initiatives that have been undertaken over the past 9 years to promote India's stature in the world.لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
August 15th, 07:00 am
دنیا کی سب سےبڑی جمہوریت اور اب بہت سے لوگوں کی منشاء ہے، یہ آبادی کے نقطہ نظر سے بھی ، ہم اعتمادو یقین میں نمبر ایک پر ہیں۔ اتنا بڑا عظیم ملک، 140 کروڑ لوگ، یہ میرے بھائی بہن، میرے پریوار جن، آج آزادی کا جشن منارہے ہیں۔ میں ملک کے کروڑوں شہریوں کو، ملک اور پوری دنیا میں ہندوستان سے محبت کرنے والے، ہندوستان کا احترام کرنے والے، ہندوستان کے وقار میں اضافہ کرنے والے کروڑوں لوگوں کو آزادی کے اس عظیم مقدس تہوار کی ان گنت مبارکباد دیتاہوں۔سڈنی، آسٹریلیا میں کمیونٹی پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
May 23rd, 08:54 pm
آسٹریلیا کے وزیر اعظم اور میرے پیارے دوست،عزت مآب،انتھونی البنیز، آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن، نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کریس مِنس، وزیر خارجہ پینی وونگ، وزیر مواصلات میشل رولینڈ، وزیر توانائی کریس بووین، اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن، اسسٹنٹ وزیر خارجہ ٹم واٹس، نیو ساؤتھ ویلز کی موجود وزراء کی کونسل کے تمام معزز ممبران، پیراماٹا سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اینڈریو چارلٹن، یہاں موجود آسٹریلیا کے تمام ممبران پارلیمنٹ، ڈپٹی میئر، کاؤنسلرز اور آسٹریلیا میں سکونت پذیرہندوستانی جو آج اتنی بڑی تعداد میں موجود ہیں، آپ سب کو میرا سلام!سڈنی، آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت
May 23rd, 01:30 pm
وزیر اعظم نے، آسٹریلیا کے عزت مآب وزیر اعظم جناب انتھونی البانیز کے ساتھ، 23 مئی 2023 کو سڈنی کے قودوس بینک ایرینا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔جی -7سربراہی اجلاس کے ورکنگ سیشن 6 میں وزیر اعظم کا افتتاحی بیان
May 20th, 04:53 pm
سب سے پہلے، میں جاپان کے وزیر اعظم، عزت ماآب کشیدا کو جی-7 سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عالمی غذائی تحفظ کے موضوع پر اس فورم کے لیے میرے پاس کچھ تجاویز ہیں:ون ارتھ ون ہیلتھ - ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 26th, 03:40 pm
اس کا مطلب ہے: سبھی خوش رہیں، سبھی بیماریوں سے دور رہیں ، سب کے لیے اچھی چیزیں ہوں، اور کوئی غم میں مبتلا نہ ہو۔ یہ ایک جامع وژن ہے۔ یہاں تک کہ ہزاروں سال پہلے، جب کوئی عالمی وبا نہیں تھی، صحت کے لیے ہندوستان کا نظریہ افاقی تھا۔ آج جب ہم ون ارتھ ون ہیلتھ کہتے ہیں ،تو عمل میں بھی یہی سوچ ہے۔ مزید یہ کہ ہمارا نقطہ نظر صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں ہے۔ یہ ہمارے پورے ماحولیاتی نظام تک پھیلا ہوا ہے۔ پودوں سے لے کر جانوروں تک، مٹی سے لے کر ندیوں تک، جب ہمارے آس پاس کی ہر چیز صحت مند ہوگی، تو ہم صحت مند رہ سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے ون ارتھ، ون ہیلتھ- ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا 2023 کے چھٹے ایڈیشن کا افتتاح کیا
April 26th, 03:39 pm
اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دنیا بھر کے وزرائے صحت اور مغربی ایشیا، سارک ملکوں، آسیان ممالک اور افریقی خطوں کے مندوبین کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایک ہندوستانی صحیفے کا حوالہ دیتے ہوئے جس کا ترجمہ ہے کہ ‘سب خوش رہیں، ہر کوئی بیماریوں سے پاک ہو، سب کے لیے اچھی چیزیں پیش آئیں اور کوئی بھی غم میں مبتلا نہ ہو’، وزیر اعظم نے ملک کے جامع نظریہ پر روشنی ڈالی اور ذکر کیا کہ ہندوستان کا صحت سے متعلق نظریہ اس وقت بھی عالمگیر تھا جب ہزاروں سال پہلے کوئی عالمی وبائی بیماریاں نہیں تھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ون ارتھ ون ہیلتھ ایک ہی عقیدہ کی پیروی کرتا ہے اور عمل میں ایک ہی سوچ کی مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ہمارا نقطہ نظر صرف انسانوں تک محدود نہیں ہے۔ یہ ہمارے پورے ماحولی نظام تک پھیلا ہوا ہے۔ پودوں سے لے کر جانوروں تک، مٹی سے لے کر ندیوں تک، جب ہمارے آس پاس کی ہر چیز صحت مند ہے، تبھی ہم صحت مند رہ سکتے ہیں۔”جمہوریت کے لیے دوسرے سربراہ اجلاس کے قائدین کی سطح کے مکمل سیشن کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تبصرہ
March 29th, 04:06 pm
منتخب رہنماؤں کا خیال قدیم بھارت میں باقی دنیا سے بہت پہلے ایک عام خصوصیت تھی۔ہمارے قدیم رزمیہ مہابھارت میں شہریوں کا اولین فرض بیان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے قائد کا انتخاب کریں۔رودراکش کنونشن سنٹر، وارانسی میں ’ون ورلڈ ٹی بی سمٹ‘ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 24th, 10:20 am
میرے لیے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ’ون ورلڈ ٹی سمٹ‘ کاشی میں ہو رہی ہے۔ خوش قسمتی سے، میں کاشی کا رکن پارلیمنٹ ہوں۔ کاشی نگری، وہ شاشوت دھارا ہے، جو ہزاروں برسوں سے انسانوں کی کوششوں اور محنت کی گواہ رہی ہے۔ کاشی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ چنوتی چاہے کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، جب اس کی کوشش ہوتی ہے، تو نیا راستہ بھی نکلتا ہے۔ مجھے یقین ہے، ٹی بی جیسی بیماری کے خلاف ہمارے عالمی عزائم کو کافی ایک نئی توانائی دے گی۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں ون ورلڈ ٹی بی سمٹ سے خطاب کیا
March 24th, 10:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں رودراکش کنونشن سینٹر میں ون ورلڈ ٹی بی سمٹ سے خطاب کیا۔ انہوں نے ٹی بی مکت پنچایت، ٹی بی کی روک تھام کے مختصر علاج (ٹی پی ٹی) کو باضابطہ طور پر ب پورے بھارت میں شروع کرنے،خاندان پر مرکوز ٹی بی کی دیکھ بھال کا ماڈل اور اور بھارت کی ٹی بی کی سالانہ رپورٹ 2023 کے اجراء سمیت مختلف اقدامات کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے وارانسی میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ ہائی کن ٹینمنٹ لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھا اور میٹروپولیٹن پبلک ہیلتھ سرویلنس یونٹ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم منتخب ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع کو ٹی بی کے خاتمے کی جانب ان کی پیشرفت کے لئے بھی ایوارڈز سے نوازا۔ ایوارڈز پانے والوں میں ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح پر کرناٹک اور جموں و کشمیر اور ضلعی سطح پر نیلگیری، پلوامہ اور اننت ناگ شام ہیں ۔