The bond between India & Guyana is of soil, of sweat, of hard work: PM Modi
November 21st, 08:00 pm
Prime Minister Shri Narendra Modi addressed the National Assembly of the Parliament of Guyana today. He is the first Indian Prime Minister to do so. A special session of the Parliament was convened by Hon’ble Speaker Mr. Manzoor Nadir for the address.وزیر اعظم نےگیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا
November 21st, 07:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کی پارلیمنٹ کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس عزت مآب اسپیکر جناب منظور نادر نے طلب کیا تھا۔جی 20 کے وزرائے توانائی کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کا ویڈیو پیغام
July 22nd, 10:00 am
ہمارے مختلف حقائق کی وجہ سے، توانائی منتقلی کے لیے ہمارے راستے بھی مختلف ہیں۔ تاہم، مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے اہداف یکساں ہیں۔ بھارت سبز نمو اور توانائی منتقلی میں بڑی کوششیں کر رہا ہے۔ بھارت وسیع ترین آبادی کا حامل ملک ہے اور دنیا میں تیز ترین رفتار سے ابھرتی ہوئی بڑی معیشت ہے۔ پھر بھی، ہم اپنی موسمیاتی عہد بندگیوں پر مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ بھارت نے موسمیاتی کاروائی میں قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے 9 برس پہلے ہی اپنے غیر حجری تنصیب شدہ برقی صلاحیت کے ہدف کو حاصل کر لیا ہے۔اب ہم نے بلند تر ہدف مقرر کیا ہے۔ ہم 2030 تک 50 فیصد غیر حجری تنصیب شدہ صلاحیت کے حصول کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ بھارت شمسی اور ہوائی بجلی کے معاملے میں بھی عالمی قائدین کی صف میں شامل ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ورکنگ گروپ کے مندوبین نے پواگڑا شمسی پارک اور موڈھیرا شمسی گاؤں کا دورہ کیا۔ انہوں نے صاف ستھری توانائی کے لیے بھارت کی عہد بندگی کی سطح اور پیمانہ ملاحظہ کیا ہے۔وزیر اعظم کا جی 20 کے توانائی کے وزراء کے اجلاس سے خطاب
July 22nd, 09:48 am
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ ہر قوم کے پاس توانائی کی منتقلی کے لیے ایک الگ حقیقت اور راستہ ہے، لیکن انہیں پختہ یقین ہے کہ ہر ملک کے مقاصد ایک ہیں۔ماحول دوست ترقی اور توانائی کی منتقلی میں ہندوستان کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ ہندوستان سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور پھر بھی ماحولیات کے تئیں اپنے عہد کی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہندوستان نے اپنے غیر فوسل نصب شدہ الیکٹرک صلاحیت کے ہدف کو نو سال پہلے حاصل کر لیا ہے اور اپنے لیے ایک اعلیٰ ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کیا کہ ملک 2030 تک 50 فیصد غیرفوسل نصب شدہ صلاحیت حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ہندوستان شمسی اور ہوا کی توانائی میں بھی عالمی رہنماؤں میں شامل ہے، وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ گروپ کے مندوبین کو پاواگڈا سولر پارک اور موڈھیرا سولر ولیج کا دورہ کرکے صاف توانائی کے تئیں ہندوستان کے عزم کی سطح اور پیمانے کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔جی 20 سیاحتی وزراء کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
June 21st, 03:00 pm
میں ، آپ سب کو بے مثال بھارت میں خوش آمدید کہتا ہوں! سیاحت کے وزیروں کے طور پر عالمی سطح پر دو ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے شعبے کو سنبھالتے ہوئے، ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ آپ کو خود سیاح بننے کا موقع ملے لیکن آپ گوا میں ہیں - جو بھارت میں سیاحوں کی دلچسپی کا ایک بڑا مرکز ہے۔ لہذا، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنی سنجیدہ گفتگو سے کچھ وقت نکال کر گوا کے قدرتی حسن اور روحانی پہلو کے بارے میں جانیں!وزیر اعظم کا جی 20 کے وزرائے سیاحت کے اجلاس سے خطاب
June 21st, 02:29 pm
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان کے ناقابل یقین جذبے کی دعوت دی اور کہا کہ سیاحت کے وزراء کو شاید ہی کبھی خود سیاح بننے کا موقع ملتا ہے حالانکہ وہ عالمی سطح پر دو ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے شعبے کو سنبھال رہے ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جی 20 وزرائے سیاحت کی میٹنگ گوا میں ہو رہی ہے، جو کہ ہندوستان کے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، وزیر اعظم نے معززین پر زور دیا کہ وہ اپنی سنجیدہ گفتگو سے کچھ وقت نکال کر گوا کے قدرتی حسن اور روحانی پہلو کا مشاہدہ کریں۔نئی دہلی میں گلوبل ملیٹس کانفرنس (شری انیہ) کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 18th, 02:43 pm
آج کی اس کانفرنس میں موجود کابینہ کے میرے ساتھی جناب نریندر تومر جی، منسکھ مانڈویہ جی، پیوش گوئل جی، جناب کیلاش چودھری جی ! بیرون ملک سے آئے ہوئے کچھ وزراء ۔گیانا، مالدیپ، ماریشس، سری لنکا، سوڈان، سورینام اور گا مبیا کے تمام معزز وزرا، دنیا کے مختلف حصوں سے زراعت، غذائیت اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے سائنسدان اور ماہرین، مختلف ایف پی اوز اور اسٹارٹ- اپس کے نوجوان دوست، ملک کے کونے کونے سے جڑے لاکھوں کسان، دیگر معززین، خواتین و حضرات،وزیر اعظم نے گلوبل ملیٹس (شری انّ)کانفرنس کا افتتاح کیا
March 18th, 11:15 am
وزیر اعظم نے جناب نریندر مودی نے آج سبرامنیم ہال این اے ایس سی کمپلیکس ، آئی اے آر آئی کیمپس،پوسا (پی یو ایس اے)، نئی دہلی میں گلوبل ملیٹس(شری انّا)اجلاس کا افتتاح کیا۔دوروزہ عالمی اجلاس میں موٹے اناج (شری انّ)سے متعلق تمام اہم ایشوز جیسے پیدا کرنےوالوں، صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈر کے درمیان موٹے اناج کی تشہیر اور بیداری ، موٹے اناج کی ویلیو چین کی ترقی ، موٹے اناج کے صحت اور تغذیہ سے متعلق پہلو، بازار سے ربط، تحقیق وترقی وغیرہ۔جی 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے خطاب کا متن
March 02nd, 09:38 am
میں جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے ہندوستان میں آپ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہندوستان نے اپنی جی 20 صدارت کے لیے ‘ایک کرہ ارض ، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کے تھیم کا انتخاب کیا ہے۔ یہ مقصد کے اتحاد اور عمل کے اتحاد کی ضرورت کا اشارہ کرتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کی آج کی ملاقات مشترکہ اور ٹھوس مقاصد کے حصول کے لیے اکٹھا ہونے کے جذبے کی عکاسی کرے گی۔وزیر اعظم نے جی 20 کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے خطاب کیا
March 02nd, 09:37 am
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات کی وضاحت کی کہ ہندوستان نے اپنی جی 20 صدارت کے لیے ‘ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کا موضوع کیوں منتخب کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مقصد کے اتحاد کے ساتھ ساتھ عمل کے اتحاد کی ضرورت کا اشارہ کرتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آج کا اجلاس مشترکہ اور ٹھوس مقاصد کے حصول کے لیے اکٹھا ہونے کے جذبے کی عکاسی کرے گا۔ہندوستان کی G20 قیادت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 08th, 07:31 pm
میرے پیارے ہم وطنوں اور عالمی برادری کے تمام اہل خانہ، کچھ دنوں بعد یکم دسمبر سے، ہندوستان G-20 کی صدارت کرے گا۔ یہ ہندوستان کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ آج اس تناظر میں اس سربراہی اجلاس کی ویب سائٹ، تھیم اور لوگو کا اجرا کیا گیا ہے۔ میں اس موقع پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بھارت کی جی-20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی
November 08th, 04:29 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بھارت کی جی -20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی۔