ڈاکٹر ہرے کرشن مہتاب کے ذریعے لکھی گئی کتاب اڈیشہ اتیہاس کے ہندی ورژن کے اجراء پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 09th, 12:18 pm

پروگرام میں ، میرے ساتھ موجود لوک سبھا میں صرف رکن ہی نہیں ، پارلیمانی زندگی میں ایک اہم رکن پارلیمنٹ ، کس طرح سے کام کر سکتا ہے ، ایسی ایک جیتی جاگتی مثال بھائی بھرت ہری مہتاب جی ، دھرمیندر پردھان جی ، دیگر عظیم شخصیات ، خواتین و حضرات ! میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ مجھے ‘‘ اتکل کیسری ’’ ہرے کرشن مہتاب جی سے جڑے ، اِس پروگرام میں حاضر ہونے کا موقع ملا ہے ۔ قریب ڈیڑھ سال پہلے ہم سب نے ‘‘ اتکل کیسری ’’ ہرے کرشن مہتاب جی کا 120 واں یومِ پیدائش بہت ہی تحریک دینے والے موقع کے طور پر منایا تھا ۔ آج ہم ، اُن کی مشہور کتاب ‘‘ اڈیشہ اتیہاس ’’ کے ہندی ترجمے کا اجراء کر رہے ہیں ۔ اڈیشہ کی وسیع اور تنوع سے بھری تاریخ ملک کے لوگوں تک پہنچے ، یہ بہت ضروری ہے ۔ اڑیا اور انگریزی کے بعد ہندی ترجمے کے ذریعے آپ نے اِس ضرورت کو پورا کیا ہے ۔ میں اس اہم کوشش کے لئے بھائی بھرت ہری مہتاب جی کو ، ہرے کرشن مہتاب فاؤنڈیشن کو اور خاص طور سے شنکر لال پروہت جی کو ، اُن کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں اور دِلی مبارکباد بھی دیتا ہوں ۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر ہرےکرشنا مہتاب کی کتاب ‘‘ اڈیشہ اتیہاس ’’کے ہندی ورژن کا اجراء کیا

April 09th, 12:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر ہرے کرشنا مہتاب کی تحریرکردہ کتاب ‘اتکل کیسری’ ‘‘اڈیشہ اتیہاس ’’کے ہندی ترجمہ کا اجراء کیا۔ اب تک یہ کتاب اوڈیہ اور انگریزی میں دستیاب ہے۔ جناب شنکر لال پروہت نے اس کتاب کا ہندی میں ترجمہ کیا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور کٹک سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ بھارتروہری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم ڈاکٹر ہرے کرشنا مہتاب کی تصنیف اوڈیشہ اتہاس کے ہندی ورژن کا 9/اپریل 2021 کو اجرا کریں گے

April 07th, 01:56 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی ‘اتکل کیشری’ ڈاکٹر ہرے کرشنا مہتاب کی تصنیف کردہ کتاب اوڈیشہ اتہاس کے ہندی ترجمے کا 9 اپریل 2021 کو 12 بجے دوپہر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، جن پتھ، نئی دہلی سے اجرا کریں گے۔ اس کتاب کا، جو اب تک اڑیا اور انگریزی میں دستیاب ہے، جناب شنکر لال پروہت نے ہندی میں ترجمہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور جناب بھرت روہاری مہتاب ایم پی (لوک سبھا) کٹک، بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔ اس ہندی ترجمے سے متعلق تقریب کا انعقاد ہرے کرشنا مہتاب فاؤنڈیشن کے ذریعے کیا گیا ہے۔