وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روسی وفاقی صدر عزت مآب ولادیمیر پوتن سے آج ٹیلی فون پر بات کی

February 24th, 10:35 pm

صدر پوتن نے وزیر اعظم کو یوکرین کی موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات دی۔ وزیر اعظم نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ روس اور ناٹو گروپ کے درمیان تنازعات کو صرف ایمانداری اور سنجیدہ بات چیت کے ذریعہ ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے فوری طور پر تشدد بند کرنے کی اپیل کی اور اس بات کی اپیل کی کہ تمام فریقین سفارتی بات چیت اور تبادلہ خیال کا راستہ اختیار کرکے مسائل کے حل کی کوشش کریں۔