شکشک پرو کے افتتاحی کنکلیو سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

September 07th, 10:31 am

شکشک پرو کے اس اہم پروگرام میں ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں کابینہ کے میرے ساتھی جناب دھرمیندر پردھان جی، محترمہ ان پورنا دیوی جی، ڈاکٹر سبھاس سرکار جی،ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ جی، ملک کے الگ الگ ریاستوں کے عزت مآب وزرائے تعلیم ، قومی تعلیمی پالیسی کا خاکہ تیار کرنے والی کمیٹی کے صدر ڈاکٹر کستوری رنگن جی ، ان کی ٹیم کے سبھی معزز ارکان ، پورے ملک سے ہمارے ساتھ موجود سبھی دانشور ، اساتذہ اور پیارے طلباء

وزیراعظم نے شکشک پرو کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا

September 07th, 10:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شکشک پروکے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اشاروں کی بھارتی زبان کی لغت(سماعت سے محروم افراد کے لیے یونیورسل ڈیزائن آف لرننگ کے مطابق آڈیو اور متن پر مبنی اشاروں کی زبان کا ویڈیو)، ٹاکنگ بکس(بصارت سے محروم افراد کے لیے آڈیو بک)سی بی ایس ای کا اسکول کے معیار کی یقین دہانی اور تجزیے کا فریم ورک، نپن بھارت اور ودیانجلی پورٹل کے لیے ٹیچروں کا تربیتی پروگرام نشٹھا(تعلیمی رضاکاروں / عطیہ دینے والوں / اسکول کی ترقی کے لیے سی ایس آر تعاون کرنے والوں کی سہولت کے لیے )کا بھی آغاز کیا۔

وزیر اعظم 7 ستمبر کو شکشا پرو کے افتتاحی کانفرنس سے خطاب کریں گے

September 05th, 02:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 ستمبر 2021 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شکشا پرو کے افتتاحی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وہ تقریب کے دوران تعلیمی شعبے میں کئی اہم اقدامات کا بھی آغاز کریں گے۔