کیرالہ کےوائناڈمیں مٹی کے تودے کھسکنے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعظم کے بیان کا متن

August 10th, 07:40 pm

محترم وزیر اعلیٰ، جناب گورنر، مرکزی حکومت میں میرے ساتھی وزیر اور اس مٹی کی سنتان، سریش گوپی جی! جب سے میں نے اس تباہی کے بارے میں سنا ہے، میں یہاں مسلسل رابطے میں ہوں۔ میں ہر لمحہ معلومات لیتا رہا ہوں اور مرکزی حکومت کے سبھی محکمے جو اس صورتحال میں مدد کر سکتے ہیں، فوری طور پر متحرک ہو جائیں اور ہم سب کو مل کر اس بحران کی صورت حال میں ہمارے لوگوں کو اس مشکل گھڑی سے نکالنے میں ان کی مدد کرنی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہماری دعائیں وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں، مرکز راحت رسانی کوششوں میں مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہے

August 10th, 07:36 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہماری دعائیں وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں اور مرکز امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تمام امداد اور راحت کاری میں ریاستی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم نے آج کیرالہ کے وائناڈ میں ایک فضائی سروے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔

وزیر اعظم نے بچوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا

August 30th, 04:39 pm

بچوں نے وزیر اعظم کو راکھی باندھی اور انہوں نے ان سے مختلف امور پر بات چیت کی۔ بچوں نے چندریان-3 مشن کی حالیہ کامیابی پر اپنے مثبت جذبات کا اظہار کیا اور آنے والے آدتیہ ایل-1 مشن کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

کابینہ نے 4800 کروڑ روپئے کے بقدر کی مالی تخصیص کے ساتھ مالی برس 2022-23 سے 2025-26 کے لیے مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیم -’’فعال مواضعات پروگرام‘‘ کو منظوری دی

February 15th, 03:51 pm

اس اسکیم کا مقصد شمالی سرحد پر واقع مواضعات کے بلاکوں کی جامع ترقی کے ذریعہ شناخت شدہ سرحدی مواضعات میں سکونت پذیر افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے ۔ اس سے لوگوں کو سرحدی علاقوں کے ان کے آبائی مقامات پر بسے رہنے کے لیے حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس کے علاوہ ان مواضعات سے نقل مکانی کے معاملات کو روکنے میں مدد ملے گی اور سرحدوں پر سلامتی کا نظام بہتر ہوگا۔

وزیر اعظم 10 ستمبر کو مرکز- ریاست سائنس اجلاس کا افتتاح کریں گے

September 09th, 12:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 ستمبر کو صبح دس بج کر تیس منٹ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مرکز- ریاست سائنس اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔