
Cabinet approves expansion of 5 IITs in Andhra Pradesh, Chhattisgarh, Jammu & Kashmir, Karnataka and Kerala
May 07th, 12:10 pm
The Union Cabinet chaired by PM Modi has approved expansion of academic and infrastructure capacity of 5 new IlTs which had been established in the States/UT of Andhra Pradesh (IIT Tirupati), Kerala (IIT Palakkad), Chhattisgarh (IIT Bhilai), Jammu & Kashmir (IIT Jammu) and Karnataka (HT Dharwad). The total cost is Rs.11,828.79 crore over a period of four years from 2025-26 to 2028-29.
کیرالہ کے ترواننت پورم میں ویزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو ملک کے نام وقف کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
May 02nd, 02:06 pm
آج بھگوان آدی شنکراچاریہ کا یوم پیدائش ہے۔ تین سال پہلے ستمبر میں، مجھے ان کی جائے پیدائش کھیترام جانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے پارلیمانی حلقہ کاشی میں وشوناتھ دھام کمپلیکس میں آدی شنکراچاریہ جی کا عظیم الشان مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ مجھے اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام میں آدی شنکراچاریہ جی کے دیوی مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا شرف بھی حاصل ہوا ہے۔ اور آج دیو بھومی اتراکھنڈ میں کیدارناتھ مندر کے دروازے کھل گئے ہیں۔ کیرالہ سے آکر آدی شنکراچاریہ نے ملک کے مختلف کونوں میں خانقاہیں قائم کرکے ملک کے شعور کو بیدار کیا۔ میں اس پروقار موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ میں 8,800 کروڑ روپے کی ویزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو قوم کے نام وقف کیا
May 02nd, 01:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالہ کے ترواننت پورم میں 8,800 کروڑ روپے مالیت کی ویزنجم انٹرنیشنل ڈیپ واٹر ملٹی پرپز سی پورٹ (بین الاقوامی گہرے سمندر کی کثیر مقصدی بندرگاہ) کو قوم کے نام وقف کیا۔بھگوان آدی شنکراچاریہ کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ تین سال قبل ستمبر میں انہیں آدی شنکراچاریہ کی قابل احترام جائے پیدائش کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آدی شنکراچاریہ کا شاندار مجسمہ ان کے پارلیمانی حلقے کاشی میں وشوناتھ دھام کمپلیکس میں نصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تنصیب آدی شنکراچاریہ کی بے پناہ روحانی حکمت اور تعلیمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ انہیں اتراکھنڈ کے مقدس کیدارناتھ دھام میں آدی شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایک اور خاص موقع ہے، کیونکہ کیدارناتھ مندر کے کپاٹ عقیدت مندوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے آدی شنکراچاریہ نے ملک کے مختلف حصوں میں مٹھ قائم کیے، جس سے ملک کا شعور بیدار ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کوششوں نے ایک متحد اور روحانی طور پر روشن خیال بھارت کی بنیاد رکھی۔وزیر اعظم یکم اور 2 مئی کو مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے
April 30th, 03:42 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم اور 2 مئی کو مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے۔ وہ یکم مئی کو ممبئی جائیں گے اور صبح تقریباً 10:30 بجے ورلڈ آڈیو ویژوئل اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کا افتتاح کریں گے۔بھارت منڈپم ، نئی دلی ، میں منعقد یُگم کنکلیو میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
April 29th, 11:01 am
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان جی، ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی، جناب جینت چودھری جی، ڈاکٹر سکانتا مجمدار جی، ٹیکنالوجی کے ذریعے جڑے میرے دوست جناب رومیش وادھوانی جی، ڈاکٹر اجے کیلا جی، سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیمی دنیا سے وابستہ آپ سبھی دوست، پروگرام میں موجود دیگر معززین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وائی یو جی ایم انوویشن کانکلیو سے خطاب کیا
April 29th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں وائی یو جی ایم انوویشن کانکلیو سے خطاب کیا ۔اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے سرکاری عہدیداران ، ماہرین تعلیم ، اور سائنس و تحقیقی پیشہ ور افراد کے اہم اجتماع پر روشنی ڈالی ، اور ’’وائی یو جی ایم‘‘ کے طور پرشراکت داروں کے سنگم پر زور دیا-جو ایک ایسی شراکت داری ہے جس کا مقصد ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانا ہے ۔وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی اختراعی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششیں اور ڈیپ ٹیک میں اس کے کردار کو اس تقریب کے ذریعے رفتار ملے گی ۔انہوں نے آئی آئی ٹی کانپور اور آئی آئی ٹی بامبے میں سپر ہبس کے افتتاح پر تبصرہ کیا ، جس میں مصنوعی ذہانت ، ذہین نظام ، اور بائیو سائنسز ، بائیوٹیکنالوجی ، صحت اور طب پر توجہ دی گئی ہے ۔انہوں نے وادھوانی انوویشن نیٹ ورک کے آغاز کا بھی ذکر کیا ، جو نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے تحقیق کو آگے بڑھانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے ۔وزیر اعظم نے وادھوانی فاؤنڈیشن ، آئی آئی ٹیز اور ان اقدامات میں شامل تمام شراکت داروں کو مبارکباد دی ۔انہوں نے نجی اور سرکاری شعبوں کے درمیان تعاون کے ذریعے ملک کے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیوں کو فروغ دینے میں جناب رومیش وادھوانی کی لگن اور فعال کردار کے لیے ان کی خصوصی تعریف کی ۔روزگار میلے کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری ناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 26th, 11:23 am
آج 51000 سے زیادہ نوجوانوں کو مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں مستقل سرکاری ملازمت کے تقرری نامے دیے گئے ہیں۔ آج حکومت ہند کے مختلف محکموں میں آپ نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کی شروعات ہوئی ہے ۔ آپ کی ذمہ داری ملک کے معاشی نظام کو مضبوط کرنا ہے، آپ کی ذمہ داری ملک کی اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے، آپ کی ذمہ داری ملک میں جدید بنیادی ڈھانچہ بنانا ہے، آپ کی ذمہ داری کارکنوں کی زندگیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہے۔ جتنی ایمانداری سے آپ اپنے کاموں کو مکمل کریں گے، ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف ہندوستان کے سفر میں اتنا ہی مثبت اثر دیکھا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے سے خطاب کیا
April 26th, 11:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے زور دیا کہ آج بھارت سرکار کے مختلف محکموں میں ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کا آغاز ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داریوں میں ملک کے معاشی فریم ورک کو مضبوط بنانا، داخلی سلامتی کو مضبوط بنانا، جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں حصہ ڈالنا اور مزدوروں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانا شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ وہ جس خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اس کا بھارت کے ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر پر مثبت اثر پڑے گا۔ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ نوجوان انتہائی لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔پنچایتی راج کے قومی دن کے پروگرام اور مدھوبنی ، بہار میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 24th, 12:00 pm
اپنی بات شروع کرنے سے پہلے میں آپ سب سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں ،آپ جہاں ہیں وہیں،اپنی جگہ پر بیٹھے رہ کر ہی ،کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے،بیٹھکر ہی 22تاریخ کو جن لوگوں کو ہم نے کھویا ہے،ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے کچھ لمحے ہم اپنی جگہ پر بیٹھ کر ہی خاموشی اختیار کرکے اپنے اپنے بھگوان کو یاد کرتے ہوئے ،ان سب کو خراج عقیدت دیں گے ،ا س کے بعد میں آج اپنی بات شروع کروں گا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر بہار کے مدھوبنی میں 13,480 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا
April 24th, 11:50 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر بہار کے مدھوبنی میں 13,480 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ، سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔وزیر اعظم نے تقریب میں موجود تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خاموشی اختیار کریں اور 22 اپریل 2025 کوہوئے پہلگام حملوں میں مرحومین کی روحوں کے لیے دعا کریں ۔اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج کے دن کے موقع پر پورا ملک متھیلا اور بہار سے جڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہار کی ترقی کے مقصد سے ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے گئے ہیں ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بجلی ، ریلوے اور بنیادی ڈھانچے میں یہ اقدامات بہار میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے ۔انہوں نے عظیم شاعر اور قومی آئیکن رام دھاری سنگھ دنکر جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت دریائے یمنا کی صفائی اور بحالی سے متعلق اجلاس
April 17th, 10:51 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ روز یمنا ندی کی صفائی اور اس کی بحالی کے ساتھ ساتھ دہلی میں پینے کے پانی سے متعلق مسائل پر ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مرکزی حکومت دہلی حکومت کے ساتھ قریبی اشتراک میں کام کرے گی تاکہ دہلی کے عوام کے لیے عالمی معیار کا انفراسٹرکچر اور ’آسان زندگی‘ یقینی بنایا جا سکے۔ہریانہ کے حصار میں ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 14th, 11:00 am
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب نایب سنگھ سینی جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب مرلی دھر موہول جی، ہریانہ حکومت کے تمام وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل اے اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 410 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے حصار ہوائی اڈے کی نئی ٹرمنل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
April 14th, 10:16 am
ہوائی سفر کو محفوظ، سستی اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہریانہ کے حصار میں مہاراجہ اگرسین ہوائی اڈے کی 410 کروڑ روپے سے زیادہ کی نئی ٹرمنل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ہریانہ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی، ان کی طاقت، کھیل کود اور بھائی چارے کو ریاست کی واضح خصوصیات کے طور پر تسلیم کیا۔ انہوں نے فصل کی کٹائی کے اس مصروف موسم میں ان کے آشیرواد کے لیے بڑے اجتماع کا شکریہ ادا کیا۔امبیڈکر جینتی کے موقع پر، وزیر اعظم 14 اپریل کو ہریانہ کا دورہ کریں گے
April 12th, 04:48 pm
امبیڈکر جینتی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 اپریل کو ہریانہ کا دورہ کریں گے۔ وہ حصار جائیں گے اور تقریباً 10:15 بجے حصار سے ایودھیا کے لیے کمرشل فلائٹ کو جھنڈی دکھا کر حصار ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔آنندپور دھام، مدھیہ پردیش میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 11th, 03:37 pm
سوامی وچار پورن آنند جی مہاراج جی، گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ موہن یادو، میرے کابینہ کے ساتھی جیوترادتیہ سندھیا جی، ایم پی وی ڈی شرما جی، رکن پارلیمنٹ جناردن سنگھ سگریوال جی، اسٹیج پر موجود دیگر معززین، اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو، دہلی، ہریانہ، پنجاب اور پورے ملک سے بہت بڑی تعداد میں عقیدت مند یہاں آئے ہیں۔ میں آپ سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی مدھیہ پردیش کے آنند پور دھام میں اجتماع سے خطاب کیا
April 11th, 03:26 pm
ہندوستان کے ثقافتی اور روحانی ورثے کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم نے آج مدھیہ پردیش کے اشوک نگر ضلع میں تحصیل عیسیٰ گڑھ کے آنند پور دھام کا دورہ کیا۔ انہوں نے گرو جی مہاراج مندر میں درشن اور پوجا بھی کی اور آنند پور دھام میں مندر کے احاطے کا دورہ کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کا خیرمقدم کیا جنہوں نے دہلی، ہریانہ، پنجاب اور ملک بھر سے وہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے شری آنند پور دھام کا دورہ کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، گروجی مہاراج کے مندر میں پوجا ارچنا کرنے کے اپنے تجربے کو مشترک کیا جس سے ان کا دل خوشی سے بھر گیا۔وارانسی میں مختلف پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد/ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 11th, 11:00 am
اسٹیج پر تشریف فرمااتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، موجود وزراء، دیگرعوامی نمائندے، بناس ڈیری کے چیئرمین شنکر بھائی چودھری اور یہاں اتنی بڑی تعداد میں آشیرواد دینے کےلیے آئےمیرے اہل خانہ کے سبھی لوگ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
April 11th, 10:49 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے بنارس سے اپنے گہرے تعلق کو اجاگر کیا اور اہلِ علاقہ و خاندان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں آشیرواد دیا اور بے پناہ محبت و حمایت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس محبت کے مقروض ہیں اور بنارس ان کا ہے اور وہ بنارس کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل ہنومان جنم اتسو ہے اور انہیں اس مناسبت سے بنارس میں سنکٹ موچن مہاراج کی زیارت کا موقع ملا،جو ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہنومان جنم اتسو سے قبل، بنارس کے لوگ ترقی کا تہوار منانے جا رہے ہیں۔کابینہ نے پنجاب اور ہریانہ میں 1878.31 کروڑ روپے کی لاگت سے 19.2 کلومیٹر لمبائی کے ساتھ 6 لین ایکسیس کنٹرولڈ زیرکپور بائی پاس کی تعمیر کو منظوری دی
April 09th, 03:09 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 6 لین زیرکپور بائی پاس کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے جو کہ قومی شاہراہ -7 (زیرکپور-پٹیالہ) کے جنکشن سے شروع ہو کر قومی شاہراہ -5 (زیرکپور-پروانو) کے ساتھ جنکشن پر اختتام پذیر ہو گا جس کی کل لمبائی پنجاب ریاست میں 19.2 کلومیٹر ہےاور ہریانہ میں قومی شاہراہ اوکے تحت ہائبرڈ اینوئٹی موڈ پر پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے اصول کے تحت مربوط نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی سہولت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔کابینہ نے 1332 کروڑ روپے کے کل خرچ سے آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں تروپتی-پاکالا-کٹپاڈی سنگل ریلوے لائن سیکشن (104 کلومیٹر) کو ڈبل کرنے کی منظوری دی
April 09th, 03:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں تروپتی-پاکالا-کٹپاڈی سنگل ریلوے لائن سیکشن (104 کلومیٹر) کو ڈبل کرنے کی منظوری دی ہے جس کی کل لاگت تقریبا 1332 کروڑ روپے ہے ۔