وزیر اعظم نے این ایکس ٹی کانکلیو میں معزز شخصیات سے ملاقات اور بات چیت کی
March 01st, 04:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں این ایکس ٹی کانکلیو میں مختلف معززین سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ معززین کی فہرست میں جناب کارلوس مونٹیس، پروفیسر جوناتھن فلیمنگ، ڈاکٹر این لیبرٹ، پروفیسر ویسلن پوپووسکی، ڈاکٹر برائن گرین، جناب ایلک راس، جناب اولیگ آرٹیمیف اور جناب مائیک ماسیمینو شامل ہیں۔وزیر اعظم نے سری لنکا کے سابق صدر سے ملاقات کی
March 01st, 02:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں منعقدہ این ایکس ٹی کانکلیو میں سری لنکا کے سابق صدر عزت مآب جناب رانل وکرماسنگھے سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی
March 01st, 02:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں منعقدہ این ایکس ٹی کانکلیو میں آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم عزت مآب جناب ٹونی اباٹ سے ملاقات کی۔دہلی میں 'جہان خسرو 2025' پروگرام میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
February 28th, 07:31 pm
ڈاکٹر کرن سنگھ جی، مظفر علی جی، میرا علی جی، پروگرام میں موجود دیگر معززین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صوفی موسیقی فیسٹیول جہان خسرو 2025 میں شرکت کی
February 28th, 07:30 pm
جہان خسرو کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حضرت امیر خسرو کی عظیم میراث کی موجودگی میں خوشی محسوس کرنا فطری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہار کی خوشبو، خسرو کو بہت پسند تھی، وہ صرف موسم ہی نہیں ہے بلکہ آج بھی دہلی میں جہان خسرو کی فضاؤں میں موجود ہے۔قائدین کا بیان: یوروپین کمیشن اور بھارت کے لئے ای یو کالج آف کمشنرس کی صدر محترمہ اُرسولا وان ڈیر لیین کا بھارت دورہ (27 اور 28 فروری 2025)
February 28th, 06:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور یوروپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسلا وان ڈیر لیین نے اس بات کی تصدیق کی کہ ای یو-انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ نے ان کے لوگوں اور وسیع تر عالمی مفاد کے لئے بے پناہ فوائد فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے اس شراکت داری کو مزید بلندی پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا، جو کہ بھارت-یورپی یونین کے 20 سالہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور 30 سال سے زیادہ کے بھارت-ای سی تعاون کے معاہدے پر قائم ہے۔وزیر اعظم 28 فروری کو نئی دہلی میں جہانِ خسرو 2025 میں شرکت کریں گے
February 27th, 06:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 فروری کو نئی دہلی میں واقع سندر نرسری میں شام تقریباً ساڑھے سات بجے ، عظیم الشان صوفی موسیقی پر مبنی میلے جہانِ خسرو 2025 میں شرکت کریں گے۔ہریانہ کے وزیر اعلی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
February 27th, 12:35 pm
ہریانہ کے وزیر اعلی جناب نائب سنگھ سینی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے ملاقات
February 26th, 01:35 pm
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ، جناب ریونت ریڈی نے آج وزیر اعظم، جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔دہلی کی وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے ملاقات
February 22nd, 01:39 pm
دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔نئی دہلی میں منعقدہ اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 21st, 05:00 pm
سینئر لیڈر جناب شرد پوار جی، مہاراشٹر کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس جی، اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدر ڈاکٹر تارا بھوالکر جی، سابق صدر ڈاکٹر رویندر شوبھنے جی، تمام ممبران، مراٹھی زبان کے تمام اسکالرحضرات اور پروگرام میں موجود بہنو اور بھائیو۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 98 ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کیا
February 21st, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں 98ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام مراٹھیوں کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی مراٹھی زبان کی عظیم الشان تقریب میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کسی زبان یا علاقے تک محدود نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ سمیلن آزادی کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر اور قوم کی ثقافتی ورثہ پر مشتمل ہے۔نئی دہلی میں سول لیڈرشپ کانکلیو کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 21st, 11:30 am
میں یہاں بھوٹان کے وزیر اعظم، میرے بھائی داشو شیرنگ توبگے جی، سیول بورڈ کے چیئرمین سدھیر مہتا، وائس چیئرمین ہنس مکھ آدھیا، صنعتی دنیا کے وہ لوگ جو اپنی زندگیوں میں اپنے اپنے شعبوں میں قیادت فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جیسی بہت سی عظیم شخصیات کو دیکھ رہا ہوں، ساتھ ہی میں یہاں ایسے نوجوان دوستوں کو بھی دیکھ رہا ہوں ، مستقبل جن کا منتظرہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایس او یو ایل لیڈرشپ کنکلیو کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا
February 21st, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اسکول آف اَلٹی میٹ لیڈرشپ ( ایس او یو ایل ) کنکلیو 2025 کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا ۔ تمام معزز لیڈروں اور مستقبل کے نوجوان لیڈروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، جناب مودی نے کہا کہ کچھ تقاریب بہت خاص ہوتی ہیں اور آج کا یہ دن بھی ان میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ بہتر شہریوں کی تعمیر قومی ترقی کے لیے ضروری ہے اور ہر شعبے میں بہترین رہنماؤں کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شعبے میں عمدہ قیادت کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے اور اسی لیے ’’ اسکول آف الٹی میٹ لیڈرشپ ‘‘ وکست بھارت کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایس او یو ایل نہ صرف ایک ادارے کا نام ہے بلکہ یہ بھارت کی سماجی زندگی کی روح بھی ہوگا۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ایک اور معنوں میں، ایس او یو ایل روحانی تجربے کی حقیقی عکاسی بھی کرتا ہے۔ تمام فریقین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں گجرات کے جی آئی ایف ٹی سٹی کے قریب ایس او یو ایل کا ایک نیا وسیع کیمپس تیار کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے جناب پرویش صاحب سنگھ، جناب آشیش سود، سردار منجندر سنگھ سرسا، جناب رویندر اندراج سنگھ، جناب کپل مشرا اورجناب پنکج کمار سنگھ کو دہلی حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی
February 20th, 01:48 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب پرویش صاحب سنگھ، جناب آشش سود، سردار منجندر سنگھ سرسا، جناب رویندر اندراج سنگھ، جناب کپل مشرا اورجناب پنکج کمار سنگھ کو دہلی حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے محترمہ ریکھا گپتا کو دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پرمبارکبادپیش کی
February 20th, 01:38 pm
وزیر اعظم نے محترمہ ریکھا گپتا کو دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینےپرمبارکبادپیش کی۔جناب نریندرمودی نے کہا کہ وہ زمینی سطح سے اٹھی ہیں، کیمپس کی سیاست، ریاستی تنظیم، میونسپل انتظامیہ اور اب ایم ایل اے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ کے طور پر سرگرم رہی ہیں۔Prime Minister welcomes Amir of Qatar H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani to India
February 17th, 09:55 pm
The Prime Minister, Shri Narendra Modi extended a warm welcome to the Amir of Qatar, H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani, upon his arrival in India.دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد وزیر اعظم کی سب سے پرسکون رہنے اور حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل
February 17th, 08:08 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد سب سے پرسکون رہنے اور حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے زیاں پر تعزیت کا اظہار کیا
February 16th, 07:18 am
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کے سبب جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔تری پورہ کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
February 15th, 03:57 pm
تری پورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔