پی ایم -سورج پورٹل کےآغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

March 13th, 04:30 pm

سماجی انصاف کے وزیر جناب وریندر کمار جی،ملک کے کونے کونے سے مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان، ہمارے صفائی کارکن بھائی بہن، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات،آج اس پروگرام میں ملک کے تقریباً 470 اضلاع سے تقریباً 3 لاکھ لوگ براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ میں ان سب کا اسقبال کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے محروم طبقوں کی مدد کے لیے قرض تک رسائی کے ملک گیر پروگرام سے خطاب کیا

March 13th, 04:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے محروم طبقوں کو قرض کی امداد کے لیے ملک گیر رسائی کے پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے پردھان منتری سماجک اتھان ایوم روزگار آدھارت جن کلیان (پی ایم-سورج) قومی پورٹل کا آغاز کیا اور ملک کے پسماندہ طبقوں کے ایک لاکھ کاروباریوں کو قرض کی امداد کی منظوری دی۔ انہوں نے درج فہرست ذاتوں، پسماندہ طبقات اور صفائی کرمچاریوں سمیت محروم گروپوں کے سرکاری اسکیموں کے مختلف استفادہ کنندگان کے ساتھ گفتگو بھی کی۔

وزیر اعظم نے کووڈ-19 سے لڑنے کے لیے طبی ملازمین کی دستیابی میں اضافہ کرنے سے متعلق بنیادی فیصلے لینے کی اجازت دی

May 03rd, 03:11 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک میں کووڈ-19 وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے وافر انسانی وسائل کی بڑھتی ضرورت کا جائزہ لیا۔ کئی اہم فیصلے لیے گئے، جس سے کووڈ ڈیوٹی میں طبی ملازمین کی دستیابی میں کافی حد تک اضافہ ہو جائے گا۔