وزیر اعظم کی این ای سی کارپوریشن کے چیئرمین، ڈاکٹر نوبوہیرو اینڈو کے ساتھ میٹنگ

May 23rd, 12:23 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 مئی، 2022 کو ٹوکیو میں این ای سی کارپوریشن کے چیئرمین، ڈاکٹر نوبوہیرو اینڈو سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ہندوستانی مواصلات کے شعبہ میں، خاص طور پر چنئی-انڈومان اور نکوبار جزائر (سی اے این آئی) اور کوچی-لکشدیپ جزائر (کے ایل آئی) او ایف سی پروجیکٹوں میں این ای سی کے رول کی تعریف کی۔ انہوں نے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔