این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 21st, 10:25 am

اگر ہم گزشتہ چار پانچ سال کے عرصے پر نظر ڈالیں تو زیادہ تر مباحث میں ایک چیز مشترک رہی ہے... اور وہ ہے... فکر... مستقبل کی فکر... کورونا کے دوران یہ تشویش رہی کہ عالمی وباء سے کیسے نمٹا جائے... جب کووڈ بڑھ گیا تو دنیا کی معیشت کے بارے میں تشویش تھی... کورونا نے مہنگائی کے بارے میں تشویش میں اضافہ کیا... بے روزگاری پر تشویش بڑھ گئی... آب وہوا کی تبدیلی پر تشویش تو تھی ہی... پھر شروع ہونے والی جنگوں کی وجہ سے بات چیت میں خدشات مزید بڑھ گئے...عالمی سپلائی چین کے ٹوٹنے کا خدشہ...معصوم لوگوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش...یہ کشیدگی، یہ ٹینشن، یہ تنازعات ،یہ سب کچھ عالمی سربراہی اجلاسوں اور سیمیناروں کا موضوع بنتا ہے۔ اور آج جب بحث کا مرکز تشویش ہے تو ہندوستان میں کس قسم کی سوچ چل رہی ہے؟ کتنا بڑا تضاد ہے۔ یہاں بحث ہے‘انڈین سنچری’... ہندوستان کی صدی، دنیا کے ہنگاموں کے درمیان، ہندوستان امید کی کرن بن گیا ہے... جب دنیا پریشانیوں میں ڈوبی ہوئی ہے، ہندوستان امید پھیلا رہا ہے اور ایسا نہیں ہے کہ عالمی حالات ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتے… یہ ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں… چیلنجز بھی ہندوستان کے سامنے ہیں… لیکن یہاں ایک سینس آف پازیٹی ویٹی ہے، جس کو ہم سب محسوس کررہے ہیں اور اس طرح...‘ انڈین سنچری‘کی بات ہو رہی ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئے نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 سے خطاب کیا

October 21st, 10:16 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سمٹ میں بہت سے مسائل پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی رہنماؤں کی موجودگی پر بھی شکریہ ادا کیا جو اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔