وزیر اعظم نے پولینڈ کے شہر وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا

August 21st, 10:27 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نوا ں نگر میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل جام صاحب دگ وجے سنگھ جی رنجیت سنگھ جی جڈیجہ کے انسانی تعاون کو اجاگر کرتا ہے ،جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے پولینڈ کے بچوں کو پناہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنایاتھا۔ جناب مودی نے پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل پر پھول پیش کرنے کی جھلکیاں بھی شیئر کی ہے۔