کابینہ نے ملک کے ان 28 اضلاع میں نئے نوودیا ودیالیوں کے قیام کو منظوری دی ہے جہاں یہ اسکول موجود نہیں تھے
December 06th, 08:03 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیرِ قیادت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ملک کے ان علاقوں میں 28 نئے نوودیہ ودیالیاؤں (این ویز) کے قیام کی منظوری دے دی ہے جہاں ابھی تک یہ اسکول موجود نہیں ہیں، یہ اسکول نوودیہ ودیالیہ اسکیم (مرکزی شعبہ اسکیم) کے تحت قائم کیے جائیں گے۔ ان 28 این ویز کی فہرست منسلک ہے۔