وزیر اعظم نے سائنسی برادری سے سائنس، ٹکنالوجی اور صنعت میں قدر پیدا کرنے کے چکر کومستحکم کرنے کا مطالبہ کیا

January 04th, 03:15 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سائنسی برادری کو بڑے پیمانے پر سائنس کے ویلیو ایڈیشن سائیکل کو فروغ دینے کی تحریک دی۔ وہ آج نیشنل میٹرولوجی کنکلیو 2021 کے موقع پر خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے قومی جوہری ٹائم اسکیل اور بھارتیہ نردیشک دراویہ پرنالی کو قوم کے نام وقف کیا اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے قومی ماحولیاتی معیارات لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھا۔

نئی دلی میں نیشنل میٹرو لوجی کنکلیو میں وزیراعظم کے افتتاحی خطاب کا متن

January 04th, 11:01 am

نیشنل فزیکل لیباریٹری کی پلاٹینم جوبلی تقریب کی آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد!آج ہمارے سائنسداںنیشنل ایٹمک ٹائمزاسکیل اور ’بھارتیہ نردیشک درویہ پرنالی ‘ ملک کے نام وقف کررہے ہیں اورساتھ ہی ملک کی پہلی نیشنل اینوائرنمنٹل اسٹینڈرڈ لیباریٹری کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے ۔ نئی دہائی میں یہ آغاز ملک کی شان بڑھانے والے ہیں۔

قومی میٹرولوجی کنکلیومیں وزیراعظم کاافتتاحی خطاب

January 04th, 11:00 am

نئی دہلی ،4جنوری:وزیراعظم جناب نریندرمودی نے قومی میٹرولوجی کنکلیو 2021 میں افتتاحی خطاب کیا۔ انہوں نے قومی ایٹمی ٹائم اسکیل اور بھارتیہ نردیشک درویہ پرنالی کو قوم کے نام وقف کیا نیز قومی ماحولیاتی معیارات کی لیباریٹری کا آج ایک ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھا۔ اس کنکلیو کاانعقاد آج نئی دہلی میں سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل۔ قومی فزیکل لیباریٹری (سی ایس آئی آر-این پی ایل) نے اس کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیا۔ کنکلیو کا موضوع ہے‘ قوم کی شمولیاتی نشوونما کے لئے میٹرولوجی’۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور پرسنپل سائنٹفک مشیر ڈاکٹر وجے راگھون اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم نے ولا بھائی پٹیل زولوجیکل پارک کا افتتاح کیا

October 30th, 06:43 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیوڈیا نے سردار پٹیل زولوجیکل پارک اور چڑیا گھر کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کیوڈیا کی مربوط ترقی کے تحت 17 پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور 4 نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ان پروجیکٹوں میں نیوگیشن چینل، نیا گورا برج، گروڈیشور پشتہ، سرکاری کوارٹرس، بس بے ٹرمنس، ایکتا نرسری، کھلوانی ایکوٹورزم اور ٹرائبل ہوم اسٹے شامل ہیں۔ انھوں نے مجسمہ اتحاد تک ایکتا کروز سروس کا جھنڈی دکھا کر آغاز کیا۔