آئی ٹی یو ایریا آفس اینڈ اینوویشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
March 22nd, 03:34 pm
آج کا دن بہت خاص ہے، بہت مقدس ہے۔ آج سے ’ہندکیلنڈر‘ کا نیا سال شروع ہوا ہے۔ میں آپ سب کو اور تمام ملک کے شہریوں کو وِکرم سنوت 2080کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمارے اتنے عظیم ملک میں، تنوع سے بھرے ملک میں صدیوں سے الگ الگ کلینڈرس مشتعمل ہیں۔ کولّم عہد کا ملیالم کلینڈر ہے، تمل کیلنڈر ہے، سینکڑوں برسوں سے ہندوستان کو تاریخ کی معلومات دیتے آرہے ہیں۔ وِکرم سنوت بھی 2080سال پہلے سے چل رہا ہے۔ گریگورین کیلنڈر میں ابھی سال 2023 سال چل رہا ہے، لیکن وِکرم سنوت اس س سے بھی 57سال پہلے کا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ نئے سال کے پہلے دن ٹیلی کام، آئی سی ٹی اور اس سے جڑے اینوویشن سینٹر کو لے کر ایک بہت بڑی شروعات ہندوستان میں ہورہی ہے۔آج یہاں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکیشن یونین(آئی ٹی یو)کے ایریا آفس اور صرف ایریا آفس نہیں، ایریا آفس اور اینوویشن سینٹر کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج 6جی ٹیسٹ-بیڈ کو بھی لانچ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے جڑے ہمارے وژن ڈاکیومنٹ کو اَنویل کیا گیا ہے۔یہ ڈیجیٹل انڈیا کو نئی توانائی دینے کے ساتھ ہی ساؤتھ ایشیا ء کے لئے، گلوبل ساؤتھ کے لئے، نئے حل، نئے اینوویشن لے کر آئے گا۔خاص طور سے ہمارے اکیڈمیاں، ہمارے اینوویٹر-اسٹارٹ اَپ، ہماری انڈسٹری کے لئے اس سے متعدد نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر اعظم نے آئی ٹی یو ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کیا
March 22nd, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وگیان بھون میں ایک پروگرام میں ہندوستان میں نئے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے بھارت 6 جی وژن دستاویز کی بھی نقاب کشائی کی اور 6 جی آر اینڈ ڈی ٹیسٹ بیڈ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ’کال بیفور یو ڈِگ‘ ایپ بھی لانچ کیا۔ آئی ٹی یو اقوام متحدہ کی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے لیے خصوصی ایجنسی ہے۔ ہندوستان نے ایریا آفس کے قیام کے لیے آئی ٹی یو کے ساتھ مارچ 2022 میں میزبان ملک کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ ہندوستان، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، افغانستان اور ایران کی خدمت کرے گا، اقوام کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے اور خطے میں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کو فروغ دے گا۔وزیراعظم نے نوسموتسر کی مبارکباددی
March 22nd, 11:01 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے نوسموتسر کے موقع پر سبھی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔وزیراعظم نے نوسنوتسرپر عوام کو مبارکباد پیش کی
April 02nd, 08:39 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ، نوسنوتسر کے مبارک موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں اپنی تمنا کا اظہار کیا کہ وکرم سموت 2079 سبھی کی زندگی میں نیا جوش اور نئی ولولہ لائے۔