راجستھان کے جے پور میں رائزنگ راجستھان گلوبل انوسٹمنٹ سمٹ 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 09th, 11:00 am
راجستھان کے گورنر جناب ہری بھاؤ باگڑے جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال جی شرما، راجستھان حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، صنعت کے ساتھی، مختلف سفیر، سفارت خانوں کے نمائندے، دیگر معززین، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’’ رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ‘‘ کا افتتاح کیا
December 09th, 10:34 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے جے پور میں جے پور نمائش اور کنونشن سینٹر (جے ای سی سی ) میں ’’رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 ‘‘ اور ’’راجستھان گلوبل بزنس ایکسپو ‘‘ کا افتتاح کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ،وزیر اعظم نے کہا کہ آج راجستھان کی کامیابی کے سفر میں ایک اور خاص دن ہے۔ انہوں نے گلابی شہر جے پور میں ’’رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 ‘‘میں شرکت کرنے والے تمام صنعت و کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور مندوبین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر راجستھان حکومت کو بھی مبارکباد پیش کی۔اجتماعی کوششوں کی بدولت بھارت میں شیروں کی آبادی میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ رونما ہو رہا ہے : وزیر اعظم
December 03rd, 07:10 pm
شیروں کے تحفظ سے متعلق اجتماعی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ بھارت میں شیروں کی آبادی میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ رونما ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 57ویں ٹائیگر ریزرو کا اضافہ فطرت کے تحفظ کے تئیں ہماری صدیوں قدیم اخلاقیات کے عین مطابق ہے۔شریکھوڈل دھام ٹرسٹ-کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
January 21st, 12:00 pm
آج، اس خاص موقع پر، کھوڈل دھام کی مقدس سرزمین اور ماں کھوڈل کے عقیدت مندوں سے جڑنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ آج شریکھوڈل دھام ٹرسٹ نے عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کے میدان میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ امریلی میں کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کا کام آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اگلے چند ہفتوں میں شریکھوڈل دھام ٹرسٹ کاگوڑ کے قیام کے 14 سال بھی مکمل ہو رہے ہیں ۔ آپ سب کو ان تقریبات کے لیے نیک خواہشات۔وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے توسط سے شری کھوڈل دھام ٹرسٹ – کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھے جانے سے متعلق تقریب سے خطاب کیا
January 21st, 11:45 am
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کھوڈل دھام کی مقدس سرزمین اور کھوڈل ماں کے عقیدت مندوں کے ساتھ جڑنے میں بڑے اعزاز کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ شری کھوڈل دھام ٹرسٹ نے امریلی میں کینسر ہسپتال اور تحقیقی مرکز کا سنگ بنیاد رکھ کر عوامی بہبود اور خدمت کے میدان میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شری کھوڈل دھام ٹرسٹ -کاگواڑ اپنے قیام کے 14 سال مکمل کرے گا ۔ انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔دہرادون میں اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 08th, 12:00 pm
دیو بھومی اتراکھنڈ آنے کے بعد دل باغ باغ ہو جاتا ہے ۔ چند سال پہلے جب میں بابا کیدار کے درشن کے لیے نکلا تھا تو اچانک میرے منہ سے نکلا تھا کہ 21ویں صدی کی یہ تیسری دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہے ۔ اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے اس بیان کو مسلسل نافذ ہوتے دیکھ رہا ہوں ۔ آپ سب کو بھی اس فخر میں شامل ہونے کا، اتراکھنڈ کی ترقی کے سفر میں شامل ہونے کا ایک بڑا موقع مل رہا ہے ۔ گذشتہ دنوں ، اترکاشی میں ٹنل سے ہمارے مزدور بھائیوں کو بحفاظت نکالنے کا جو کامیاب مہم چلائی گئی اس کے لیے میں ریاستی سرکار سمیت سبھی کو خصوسی مبارکباد دیتا ہوں ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ’اتراکھنڈ عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023‘ کا افتتاح کیا
December 08th, 11:26 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ کے دہرادون میں فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ’اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023‘ کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے نمائش بھی دیکھی اور گراؤنڈ بریکنگ وال کی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم مودی نے ایک کتاب سشکت اتراکھنڈ اینڈ برانڈ ہاؤس آف ہمالیہ نامی کتاب کا بھی اجرا کیا۔ سربراہی اجلاس کا موضوع ’’امن سے خوشحالی‘‘ ہے۔’من کی بات‘ کی 103ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن (30 جولائی ، 2023 ء )
July 30th, 11:30 am
'من کی بات' میں آپ سب کا پرتپاک استقبال۔ جولائی کا مہینہ یعنی مان سون کا مہینہ، بارش کا مہینہ۔ گزشتہ چند روز قدرتی آفات کی وجہ سے پریشانی اور مشکلات سے بھرے ہوئے رہے ہیں۔ یمنا سمیت کئی دریاؤں میں سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں ۔ اسی دوران ، ملک کے مغربی حصے میں، بپرجوئے سائیکلون کچھ عرصہ قبل گجرات کے علاقوں سے بھی ٹکرایا تھا ۔ لیکن ساتھیوں ، ان آفات کے درمیان ہم سب ہم وطنوں نے پھر دکھا دیا ہے کہ اجتماعی کوشش کی قوت کیا ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ، ہمارے این ڈی آر ایف کے جوانوں ، مقامی انتظامیہ کے لوگوں نے ، اس طرح کی آفات سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کیا ہے۔ ہماری صلاحیتیں اور وسائل کسی بھی آفت سے نمٹنے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ہماری حساسیت اور ہاتھ تھامنے کا جذبہ بھی اتنا ہی اہم ہے۔ سَرو جَن ہِتایے کا یہی جذبہ بھارت کی پہچان بھی ہے اور بھارت کی قوت بھی ہے۔من کی بات کی 102ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن (18.06.2023)
June 18th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار، ایک بار پھر آپ سب کا ’من کی بات‘ میں خیرمقدم ہے۔ عام طور پر ’من کی بات‘ ہر مہینے کے آخری اتوار کو ہوتی ہے، لیکن اس بار یہ ایک ہفتہ پہلے ہو رہی ہے۔ آپ جانتے ہیں، میں اگلے ہفتے امریکہ میں رہوں گا اور وہاں بہت زیادہ بھاگ دوڑ ہوگی، اور اس لیے میں نے سوچا کہ جانے سے پہلے میں آپ سے بات کروں، اور اس سے بہتر کیا ہوگا ؟ لوگوں کا آشیرواد، آپ کی ترغیب ، میری توانائی بھی بڑھتی رہے گی۔30اپریل،2023ءکو وزیر اعظم کی ’ من کی بات ‘ کے100ویں ایپیسوڈ میں وزیر اعظم کا خطاب
April 30th, 11:31 am
میرے پیارے ہم وطنو ، نمسکار ! آج 'من کی بات' کا 100 واں ایپیسوڈ ہے ۔ مجھے آپ سب کے ہزاروں خطوط موصول ہوئے ہیں، لاکھوں پیغامات ملے ہیں اور میں نے کوشش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خطوط پڑھوں، انہیں دیکھوں، پیغامات کو ذرا سمجھنے کی کوشش کروں۔ آپ کے خط پڑھتے ہوئے کئی بار میں جذباتی ہوا، جذبات سے لبریز ہوا، جذبات میں بہہ گیا اور خود کو بھی سنبھالا۔ آپ نے مجھے 'من کی بات' کی 100ویں قسط پر مبارکباد دی ہے لیکن میں سچے دِل سے کہتا ہوں کہ در اصل مبارکباد کے مستحق تو آپ سبھی 'من کی بات' کے سننے والے ہمارے ہم وطن ہیں ۔ 'من کی بات' کروڑوں بھارتیوں کی 'دِل کی بات' ہے، یہ ان کے جذبات کی عکاسی ہے۔وزیر اعظم نے اَرتھ ڈے کے موقع پر ہمارے کرۂ ارض کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے والوں کی کوششوں کی ستائش کی
April 22nd, 09:53 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اَرتھ ڈے کے موقع پر ہمارے کرۂ ارض کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے والوں کی کوششوں کی ستائش کی۔گوہاٹی میں بیہو پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 14th, 06:00 pm
آج کا منظر چاہے ٹی وی پر دیکھا جائے، یہاں پروگرام میں موجود ہو، زندگی میں کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ یہ ناقابل فراموش ہے، یہ شاندار ہے، یہ بے مثال ہے، یہ آسام ہے۔ آسمان میں گونجتا ڈھول، پیپا ارو گوگونا، آج پورا ہندوستان اس کی آواز سن رہا ہے۔ آسام کے ہزاروں فنکاروں کی اس محنت، اس لگن، اس تال میل کو آج ملک اور دنیا بڑے فخر سے دیکھ رہی ہے۔ایک تو موقع اتنا بڑا ہے، جشن اتنا بڑا ہے، دوسرا آپ کا جوش اور جذبہ حیرت انگیز ہے۔ مجھے یاد ہے، جب میں یہاں اسمبلی انتخابات کے دوران آیا تھا، میں نے کہا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب لوگ اے سے آسام کہیں گے۔ آج آسام واقعی اے ون ریاست بن رہا ہے۔ میں آسام کے لوگوں اور ملک کے لوگوں کو بیہو کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے آسام کے گوہاٹی میں سروسجئی اسٹیڈیم میں 10900 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح اور وقف کیا
April 14th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے گوہاٹی سروسجئی اسٹیڈیم میں 10900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ پروجیکٹوں میں برہم پتر ندی پر پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے پل کا سنگ بنیاد رکھنا، شیو ساگر میں رنگ گھر کی تزئین کاری کے لیے ایک پروجیکٹ، نامروپ میں 500 ٹی پی ڈی مینتھال پلانٹ کا افتتاح اور پانچ ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کو وقف کرنا شامل ہے۔ وزیر اعظم نے دس ہزار سے زیادہ بیہو فنکاروں کے ذریعے پیش کیا گیا رنگا رنگ بیہو پروگرام بھی دیکھا۔ناگاثقافت ، جوش وخروش ، جانبازی اورفطرت کے تئیں احترام کامرقع ہے :وزیراعظم
April 06th, 11:24 am
ناگالینڈ کی سرکار میں پی ایچ ای ڈی اورامدادباہمی کے وزیرجناب جیکب زہیمومی کے سلسلے وارٹوئیٹس کے جواب میں ، وزیراعظم نے کہا، ‘‘جی –ٹوئینٹی پروگراموں میں سے ایک کے دوران نمائش کے لئے پیش کے لئے پیش شاندارناگاثقافت کے بارے میں ایک اچھا ٹوئیٹ –ناگاثقافت ، جوش وخروش ، جانبازی اورفطرت کے تئیں احترام کے مترادف ہے ۔شیموگا، کرناٹک میں سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اور مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 12:45 pm
میں احترام کے ساتھ راشٹرکوی کویمپو کی سرزمین کے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہوں جو ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے لیے اس قدر لگن رکھتا ہے۔ آج مجھے ایک بار پھر کرناٹک کی ترقی سے متعلق ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کا شرف حاصل ہوا۔وزیر اعظم نے کرناٹک کے شیواموگا میں3600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
February 27th, 12:16 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شیواموگا میں 3600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کا افتتاح کیا۔ انھوں نے شیواموگا ہوائی اڈے کا بھی افتتاح کیا اور سہولیات کا واک تھرو کیا۔ وزیر اعظم نے شیواموگا میں دو ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جن میں شیواموگا – شکاری پورہ – رانے بینور نئی ریلوے لائن اور کوٹیگنگورو ریلوے کوچنگ ڈپو شامل ہیں۔ انھوں نے 215کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت سے تیار کیے جانے والے متعدد سڑک ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انھوں نے جل جیون مشن کے تحت 600 کروڑ روپے سے زیادہ کی کثیر دیہی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انھوں نے شیواموگا شہر میں 215 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 950 اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ’’آدی مہوتسو‘‘ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
February 16th, 10:31 am
مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ارجن منڈا جی، فگن سنگھ کلستے جی، محترمہ رینوکا سنگھ جی، ڈاکٹر بھارتی پوار جی، بشیشور توڈو جی، دیگر معززین، اور ملک کی الگ الگ ریاستوں سے آئے میرے سبھی قبائلی بھائیو اور بہنو! آپ سبھی کو آدی مہوتسو کی بہت بہت نیک خواہشات۔وزیر اعظم نے دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں آدی مہوتسو کا افتتاح کیا
February 16th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں عظیم الشان قبائلی میلے آدی مہوتسو کا افتتاح کیا۔ آدی مہوتسو قومی اسٹیج پر قبائلی ثقافت کو ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے اور یہ قبائلی ثقافت، دستکاری، کھانوں، تجارت اور روایتی فن کی روح اور اس کی اہمیت پیش کرتی ہے۔ یہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن لمیٹڈ(ٹرائیفیڈ) کا سالانہ اقدام ہے۔وزیراعظم نے احمد آباد میں پھولوں کی نمائش کی ستائش کی
January 04th, 11:34 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج کہاکہ احمدآباد کی پھولوں کی نمائش دیکھنے کے لئے بہت سے لوگ آئے ہیں جو پھولوں اورفطرت کا ذوق رکھتے ہیں ۔آسمان حد نہیں ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
November 27th, 11:00 am
میں ایک بار پھر ’ من کی بات ‘ میں آپ سب کا پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔ یہ پروگرام کا 95واں ایپیسوڈ ہے۔ ہم تیزی سے 100 ویں ’ من کی بات ‘ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ پروگرام میرے لئے 130 کروڑ ہم وطنوں سے جڑنے کا ایک اور ذریعہ ہے۔ ہر ایپیسوڈ سے پہلے گاؤں اور شہروں کے خطوط پڑھنا ؛ بچوں سے لے کر بڑوں تک آڈیو پیغامات سننا؛ یہ میرے لئے ایک روحانی تجربے جیسا ہے۔