بین الاقوامی ابھیدھم دیوس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 17th, 10:05 am
وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت جی، اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو جی، بھنتے بھدنت راہل بودھی مہاتھیرو جی، قابل احترام چانگچپ چھودین جی، مہاسنگھ کے تمام معزز اراکین، معززین، سفارتی برادری کے اراکین، بدھ مت کے اسکالرز، دھّم کے پیروکار، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا
October 17th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ ابھیدھم دیوس ، ابھیدھم کی تعلیم کے بعد آسمانی دائرے سے بھگوان بدھ کے نزول کی یاد مناتا ہے۔ پالی کو ایک کلاسیکی زبان کے طور پر حال ہی میں تسلیم کرنے سے اس سال کے ابھیدھم دیوس کی تقریبات کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ابھیدھم پر بھگوان بدھ کی تعلیمات اصل میں پالی زبان میں دستیاب ہیں۔اکنامک ٹائمس ورلڈ لیڈر فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 31st, 10:39 pm
ای ٹی ورلڈ لیڈر فورم کے اس ایونٹ میں آنا اور بہت سے پرانے چہروں کو دیکھنا اپنے آپ میں خوشی کی بات ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں ہندوستان کے روشن مستقبل کے حوالے سے بہترین گفتگو ہوئی ہوگی۔ اور یہ بات چیت اس وقت ہوئی جب پوری دنیا ہندوستان کے بارے میں اعتماد سے بھری ہوئی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز کے عالمی قائدین کے فورم سے خطاب کیا
August 31st, 10:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز کے عالمی قائدین کے فورم سے خطاب کیا۔PM Modi's conversation with Lakhpati Didis in Jalgaon, Maharashtra
August 26th, 01:46 pm
PM Modi had an enriching interaction with Lakhpati Didis in Jalgaon, Maharashtra. The women, who are associated with various self-help groups shared their life journeys and how the Lakhpati Didi initiative is transforming their lives.مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 25th, 01:00 pm
مہاراشٹر کے گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر زراعت، وزیر دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان جی، اسی زمین کی سنتان ، وزراء کی کونسل میں میرے ساتھی، پرتاپ راؤ جادھو، مرکزی حکومت میں ہمارے وزیر جناب چندر شیکھر جی، اسی زمین کی سنتان، بہن رکشا کھڈسے جی، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار جی، دیویندر فڑنویس جی، مہاراشٹر حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز، اور بڑی تعداد میں مائیں - بہنیں جو ہمیں آشیرواد دینے آئی ہیں۔ میری نظر جہاں تک پہنچتی ہے یوں لگتا ہے جیسے ماؤں کا سمندر ہو۔ یہ منظر اپنے آپ میں راحت دیتا ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن سے خطاب کیا
August 25th, 12:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن میں شرکت کی۔ انھوں نے موجودہ حکومت کی تیسری مدت کے دوران حال ہی میں لکھپتی بننے والے 11 لاکھ نئی لکھپتی دیدی کو سرٹیفکیٹ دیئے اور تہنیت پیش کی۔ وزیر اعظم نے ملک بھر سے لکھپتی دیدیوں سے بھی بات چیت کی۔ جناب مودی نے 2500 کروڑ روپئے کا ایک گردشی فنڈ جاری کیا جس سے 4.3 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے تقریباً 48 لاکھ ارکان مستفید ہوئے۔ انھوں نے 5000 کروڑ روپے کے بینک قرض بھی تقسیم کیے جس سے 2.35 لاکھ ایس ایچ جی کے 25.8 لاکھ ممبروں کو فائدہ ہوگا۔ لکھپتی دیدی یوجنا کے آغاز سے لے کر اب تک ایک کروڑ خواتین کو لکھپتی دیدی بنایا جا چکا ہے اور حکومت نے تین کروڑ لکھپتی دیدی کا ہدف مقرر کیا ہے۔وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ 3.0 کے لیڈروں کےافتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم کے اختتامی کلمات
August 17th, 12:00 pm
میں آپ کے قیمتی خیالات اور مشوروں کے لیے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ سب نے ہمارے مشترکہ خدشات اور خواہشات کو اجاگر کیا ہے۔ آپ کے خیالات سے واضح ہے کہ گلوبل ساؤتھ متحد ہے۔وارانسی، اتر پردیش میں کسان سمان سمیلن میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 18th, 05:32 pm
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی شیوراج سنگھ چوہان، بھاگیرتھ چودھری جی، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، قانون ساز کونسل کے رکن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جناب بھوپیندر چودھری جی، ریاستی حکومت کے دیگر وزراء، عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں آئے ہوئے میرے کسان بھائی بہن، کاشی کے میرے اہل خانہ،پی ایم كسان کی 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ كی 17ویں قسط جاری
June 18th, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں کسان سمان سمیلن سے خطاب کیا اور پردھان منتری کسان سمان نیدھی (پی ایم - كسان) کی 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ كی رقم كی 17ویں قسط تقریباً 9.26 کروڑ فائدہ اٹھانے والے کسانوں کو راست بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے جاری کی۔ انہوں نے پروگرام کے دوران سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کی 30,000 سے زیادہ خواتین کو کرشی سکھیوں کے سرٹیفکیٹ بھی دیے۔ ملک بھر سے کسانوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے ایونٹ سے جوڑا گیا۔While pursuing its appeasement politics, BRS even proposed a Muslim IT Park: PM Modi in Warangal
May 08th, 10:20 am
Addressing the second rally of the day, the PM said, “Warangal holds a special place in my heart and in the BJP's journey. 40 years ago, when the BJP had only 2 MPs, one of them was from Hanamkonda. We can never forget your blessings and affection. Whenever we faced difficulties, the people of Warangal have always supported us.”The BJP has always prioritized Nation First above all else: PM Modi in Karimnagar
May 08th, 10:00 am
Prime Minister Narendra Modi addressed a massive rally in Karimnagar, Telangana, amidst grandeur. He spoke about the bright future of Telangana and exposed the Opposition's nefarious intentions of piding the nation.PM Modi addresses massive crowds in Karimnagar & Warangal, Telangana, capturing audience's interest
May 08th, 09:09 am
PM Modi addressed two public meetings in Karimnagar & Warangal, Telangana, amidst grandeur. He spoke about the bright future of Telangana and exposed the Opposition's nefarious intentions of piding the nation.Our Sankalp Patra is a reflection of the young aspirations of Yuva Bharat: PM Modi at BJP HQ
April 14th, 09:02 am
Releasing the BJP Sankalp Patra at Party headquarters today, PM Modi stated, The entire nation eagerly awaits the BJP's manifesto. There is a significant reason for this. Over the past 10 years, the BJP has implemented every point of its manifesto as a guarantee. The BJP has once again demonstrated the integrity of its manifesto. Our Sankalp Patra empowers 4 strong pillars of developed India - Youth, women, poor and farmers.”PM Modi delivers key address during BJP Sankalp Patra Release at Party HQ
April 14th, 09:01 am
Releasing the BJP Sankalp Patra at Party headquarters today, PM Modi stated, The entire nation eagerly awaits the BJP's manifesto. There is a significant reason for this. Over the past 10 years, the BJP has implemented every point of its manifesto as a guarantee. The BJP has once again demonstrated the integrity of its manifesto. Our Sankalp Patra empowers 4 strong pillars of developed India - Youth, women, poor and farmers.”گجرات میں کوچراب آشرم کے افتتاح اور سابرمتی آشرم پروجیکٹ کے ماسٹر پلان کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 12th, 10:45 am
پوجیہ باپو کا یہ سابرمتی آشرم ہمیشہ سے بے مثال توانائی کا ایک متحرک مرکز رہا ہے۔ اور جب بھی ہمیں یہاں آنے کا موقع ملتا ہے، ہم اپنے اندر باپو کی تحریک کو واضح طور پر محسوس کر سکتے ہیں۔ سچائی اور عدم تشدد کے آدرش ہونے چاہئیں، قوم کی پرستش کا عزم ہو، غریبوں اور محروموں کی خدمت میں نارائن کی خدمت دیکھنے کا احساس، سابرمتی آشرم باپو کی ان قدروں کو آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ آج میں نے یہاں سابرمتی آشرم کی دوبارہ ترقی اور توسیع کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ کوچراب آشرم، جو باپو کے آنے سے پہلے پہلا آشرم تھا، جب وہ شروع میں آئے تھے، اس کو بھی تیار کیا گیا ہے، اور مجھے خوشی ہے کہ آج اس کا بھی افتتاح ہو گیا ہے۔ جنوبی افریقہ سے واپس آنے کے بعد گاندھی جی نے اپنا پہلا آشرم کوچراب آشرم میں بنایا۔ گاندھی جی یہاں چرخہ کاتتے تھے اور بڑھئی کا کام سیکھتے تھے۔ کوچراب آشرم میں دو سال رہنے کے بعد گاندھی جی پھر سابرمتی آشرم چلے گئے۔ تعمیر نو کے بعد اب گاندھی جی کے ان دنوں کی یادوں کو کوچراب آشرم میں بہتر طریقے سے محفوظ کیا جائے گا۔ میں نہایت قابل احترام باپو کے قدموں میں جھکتا ہوں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں ان اہم اور متاثر کن تاریخی مقامات کی ترقی کے لیے تمام ہم وطنوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے گجرات کے سابرمتی میں کوچراب آشرم کا افتتاح کیا
March 12th, 10:17 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابرمتی آشرم کا دورہ کیا اور کوچراب آشرم کا افتتاح کیا اور گاندھی آشرم میموریل کے ماسٹر پلان کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر پھول چڑھائے اور ہردے کنج کا دورہ کیا۔ انہوں نے نمائش کا گھوم پھیر کر معائنہ کیا اور ایک پودا بھی لگایا۔من کی بات: ’میرا پہلا ووٹ – دیش کے لیے‘… پی ایم مودی نے پہلی بار ووٹروں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی
February 25th, 11:00 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار ۔ ’من کی بات‘ کے 110ویں ایپیسوڈ میں آپ کا خیر مقدم ہے ۔ ہمیشہ کی طرح ، اس بار بھی ہمیں آپ کی بہت ساری تجاویز، ان پٹ اور تبصرے ملے ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ چیلنج ہے کہ ایپی سوڈ میں کن کن موضاعات کو شامل کیا جائے ۔ مجھے مثبتیت سے بھرے ایک سے بڑھ کر ایک اِن پُٹ ملے ہیں ۔ ان میں بہت سارے ایسے ہم وطنوں کا ذکر ہے ، جو دوسروں کے لیے امید کی کرن بن کر ، ان کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مصروف ہیں ۔کوآپریٹو سیکٹر کے متعدد اہم اقدامات کے سنگ بنیاد/ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 24th, 10:36 am
آج ’بھارت منڈپم‘ ترقی یافتہ ہندوستان کے امرت سفر میں ایک اور بڑی کامیابی کا گواہ ہے۔ ملک نے 'تعاون کے ذریعے خوشحالی' کا جو عزم لیا ہے آج ہم اس عزم کو پورا کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ امداد باہمی کی طاقت زراعت اور کاشتکاری کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔ اس سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے تعاون کی ایک الگ وزارت تشکیل دی۔ اور اب اسی سوچ کو ذہن میں رکھ کر آج کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ آج ہم نے اپنے کسانوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی اسٹوریج اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے تحت ملک کے کونے کونے میں ہزاروں ویئر ہاؤوسز اور ہزاروں گودام بنائے جائیں گے۔ آج 18 ہزار پیک کی کمپیوٹرائزیشن کا بڑا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ تمام کام ملک میں زرعی انفراسٹرکچر کو نئی وسعت دیں گے اور زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑیں گے۔ میں ان اہم اور دور رس نتائج لانے والے پروگراموں کے لیے آپ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کو بہت سی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کوآپریٹو سیکٹر کے لیے متعدد اہم اقدامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
February 24th, 10:35 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں کوآپریٹو سیکٹر کے لیے متعدد کلیدی اقدامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ‘کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے’ کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا، جو 11 ریاستوں کی 11 پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس اقدام کے تحت گوداموں اور دیگر زرعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں اضافی 500 پی اے سی ایس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس اقدام کا مقصد پی اے سی ایس کے گوداموں کو خوراک کے اناج کی سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرنا، نابارڈ کے تعاون سے اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کی سربراہی میں ملک میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کو مختلف موجودہ اسکیموں جیسے ایگریکلچر انفرااسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف)، ایگریکلچر مارکیٹنگ انفرااسٹرکچر (اے ایم آئی) وغیرہ کے کنورجن کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔ تاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سبسڈیز اور سود میں رعایتی فوائد حاصل کرنے کے منصوبے میں حصہ لینے والے پی اے سی ایس کو اہل بنایا جاسکے۔ وزیر اعظم نے ملک بھر میں 18,000 پی اے سی ایس میں کمپیوٹرائزیشن کے ایک منصوبے کا بھی افتتاح کیا، جس کا مقصد ‘‘سہکار سے سمریدھی’’ کے حکومتی وژن کے مطابق کوآپریٹو سیکٹر کو زندہ کرنا اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو بااختیار بنانا ہے،