خلائی شعبے کی اصلاحات سے قوم کے نوجوانوں کو فائدہ ہوا ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی
August 25th, 11:30 am
آج، ایک بار پھر، ہم ملک کی کامیابیوں اور اہل وطن کی اجتماعی کوششوں کی بات کریں گے۔ 21ویں صدی کےہندوستان میں بہت کچھ ہو رہا ہے جو وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوط کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر 23 اگست کو ہم وطنوں نے پہلا قومی خلائی دن منایا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب نے یہ دن ضرور منایا ہوگا۔ ایک بار پھر چندریان -3 کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال اس دن چندریان -3 نے شیو شکتی پوائنٹ پر چاند کے جنوبی حصے پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔ ہندوستان اس قابل فخر کارنامے کو حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ہندوستان نے خلا کی دنیا میں نمایاں پیش رفت کی ہے: وزیر اعظم
August 23rd, 12:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خلا کی دنیا میں ہندوستان کی طرف سے کی گئی شاندار پیش رفت کو اجاگر کیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پہلے قومی خلائی دن کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی
August 23rd, 09:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پہلے قومی خلائی دن کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ ایکس پر ساجھا کیے گئے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے خلائی شعبے میں ہندوستان کی نمایاں کامیابیوں پر انتہائی فخر کا اظہار کیا۔وارسا، پولینڈ میں ہندوستانی برادری کے پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 21st, 11:45 pm
یہ نظارہ واقعی حیرت انگیز ہے اور آپ کایہ جوش و خروش بھی حیرت انگیز ہے۔ جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے آپ تھکتے ہی نہیں ۔ آپ سب پولینڈ کے مختلف حصوں سے آئے ہیں، ہر ایک کی زبانیں، بولیاں، کھانے کی عادات مختلف ہیں۔ لیکن ہر کوئی ہندوستانیت کے احساس سے جڑا ہوا ہے۔ آپ نے میرا یہاں اتنا شاندار استقبال کیا، میں اس استقبال کے لیے آپ سب کا، پولینڈ کے لوگوں کا بہت مشکور ہوں۔وزیر اعظم نےپولینڈ میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
August 21st, 11:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں ہندوستانی برادری کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں ان سے خطاب کیا۔کیرالہ میں وکرم سارا بھائی خلائی مرکز میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 12:24 pm
اپنے بہادر ساتھیوں کے اعزاز میں، آئیے ہم سب کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کا عزت افزائی کریں۔ بھارت ماتا کی جئے!وزیر اعظم نے کیرالہ کے تھرواننت پورم میں وِکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی)کا دورہ کیا
February 27th, 12:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ کے تھرواننت پورم میں وِکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی)کا دورہ کیا اور تقریباً 1800 کروڑ روپے کے خلائی بنیادی ڈھانچے کےتین اہم منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں ستیش دھون خلائی مرکز، سری ہری کوٹا میں ایس ایل وی انٹیگریشن فیسیلٹی(پی آئی ایف)شامل ہے۔ مہندرگیری میں اِسروکے پروپلشن کمپلیکس میں نئی ’سیمی کرایوجینکس انٹیگریٹڈ انجن اور اسٹیج ٹیسٹ کی سہولت‘ اوروی ایس ایس سی تھرواننت پورم میں’ٹرائیسونک ونڈ ٹنل بھی شامل ہیں۔ جناب مودی نے گگن یان مشن کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور نامزد کردہ چار خلابازوں کو ’خلائی بازوں کے پنکھ‘عطا کیے۔ نامزد کردہ خلابازوں میں گروپ کیپٹن پرشانتھ بالاکرشنن نائر، گروپ کیپٹن اجیت کرشنن، گروپ کیپٹن انگد پرتاپ اور وِنگ کمانڈر شوبھانشو شکلا شامل ہیں۔جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 26th, 04:12 pm
ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پروفیسرز، مختلف اداروں کے نمائندگان اور میرے نوجوان دوستو! آج، بھارت منڈپم میں موجود لوگوں سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ آن لائن جڑے ہوئے ہیں۔ میں اس پروگرام، جی-20 یونیورسٹی کنیکٹ میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور آپ سبھی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم كا جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل سے خطاب
September 26th, 04:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی كے بھارت منڈپم میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل پروگرام سے خطاب کیا۔ جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اقدام کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کے درمیان ہندوستان کی جی 20 كی صدارت کی بابت سمجھ پیدا کرنا اور مختلف جی 20 تقریبات میں ان کی شرکت کو بڑھانا ہے۔چندریان - 3 مشن کی تاریخی کامیابی کا جشن منانے سے متعلق کابینہ کی قرارداد
August 29th, 04:00 pm
مرکزی کابینہ چاند پر جانے والے چندریان-3 مشن کی تاریخی کامیابی کا جشن منانے میں قوم کے ساتھ شامل ہے۔ کابینہ ہمارے سائنسدانوں کی یادگار کامیابی کو بھی سراہتی ہے۔ یہ صرف ہماری خلائی ایجنسی کی فتح نہیں ہے بلکہ عالمی سطح پر ہندوستان کی ترقی اور عروج کی روشن علامت ہے۔ کابینہ اس بات کا خیرمقدم کرتی ہے کہ 23 اگست کو ‘‘قومی خلائی دن’’ کے طور پر منایا جائے گا۔چندریان -3 مشن کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا متن
August 26th, 08:15 am
آج آپ سب کے درمیان آ کر میں ایک الگ طرح کی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ شاید ایسی خوشی بہت کم موقع پر ہوتی ہے۔ جب تن اور من خوشیوں سے بھر جاتے ہیں اور انسان کی زندگی میں کئی بار ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ بے صبری اس پر حاوی ہو جاتی ہے۔ اس بار میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، بہت بے صبری۔ میں جنوبی افریقہ میں تھا، پھر یونان میں ایک پروگرام تھا، اس لیے میں وہاں گیا لیکن میرا ذہن پوری طرح آپ پر مرکوز تھا۔ لیکن کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہوں۔ میری بے صبری اور آپ کی پریشانی۔ اتنی صبح آپ سب کے لیے اور اتنا وقت، لیکن میں صرف یہاں آ کر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا۔ آپ کو پریشانی ضرور ہوئی ہوگی لیکن میں ہندوستان آتے ہی آپ سے ملنا چاہتا تھا۔ آپ سب کو سلام کرنا چاہتا تھا۔ آپ کی محنت کو سلام، آپ کے صبر کو سلام، آپ کے جذبے کو سلام، آپ کی جاں فشانی کو سلام۔ آپ نے ملک کو جس بلندی پر پہنچایا ہے وہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔ یہ لا محدود خلا میں ہندوستان کی سائنسی صلاحیت کی گونج ہے۔چندریان -3 کی کامیابی پر وزیر اعظم كا ٹیم اسرو سے خطاب
August 26th, 07:49 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یونان سے اپنی آمد کے بعد بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (استراك) کا دورہ کیا اور چندریان-3 کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے چندریان -3 مشن میں شامل اسرو کے سائنسدانوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ اس ملاقات میں انہیں چندریان 3 مشن کے نتائج اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔