The people-to-people ties between India and Sri Lanka are rooted in our civilisations: PM Modi

December 16th, 01:00 pm

During the joint press meet with President Dissanayake of Sri Lanka, PM Modi mentioned that both countries have decided to strengthen ties in sectors like economy, connectivity, energy and more. The PM also mentioned strengthening the defence ties between India and Sri Lanka.

وزیر اعظم نے پولیس کے ڈائرکٹر جنرلس/ انسپکٹر جنرلس کی 59ویں کل ہند کانفرنس میں شرکت کی

December 01st, 07:49 pm

اختتامی سیشن میں، وزیر اعظم نے انٹیلی جنس بیورو کے افسران میں ممتاز خدمات کے لیے صدر کے پولیس میڈلز تقسیم کیے۔ اپنے اختتامی خطاب میں، وزیر اعظم نے کہا کہ کانفرنس کے دوران سلامتی سے متعلق چنوتیوں کے قومی اور بین الاقوامی جہتوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہوئی، اور انہوں نے بات چیت کے نتیجے میں سامنے آنے والی جوابی حکمت عملیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم بھونیشور میں 30 نومبر سے 1 دسمبر تک پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز/ انسپکٹر جنرلز کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے

November 29th, 09:54 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 نومبر سے 1 دسمبر 2024 تک ریاستی کنونشن سینٹر، لوک سیوا بھون، بھونیشور، اڈیشہ میں ڈائریکٹر جنرلز/انسپکٹر جنرل آف پولیس 2024 کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

جرمنی کے چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم کے پریس بیان کا اردو ترجمہ

October 25th, 01:50 pm

سب سے پہلے، میں چانسلر شولز اور ان کے وفد کو ہندوستان میں پرتپاک خوش آمدید کہنا چاہوں گا۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمیں آپ کو پچھلے دو سال میں تیسری بار ہندوستان میں خوش آمدید کہنے کا موقع ملا ہے۔

جمائیکا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا انگریزی ترجمہ

October 01st, 12:00 pm

مجھے وزیر اعظم ہولنیس اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ وزیر اعظم ہولنیس کا ہندوستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ اس لیے ہم اس دورے کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ وزیر اعظم ہولنیس طویل عرصے سے ہندوستان کے دوست رہے ہیں۔ مجھے کئی بار ان سے ملنے کا موقع ملا۔ اور ہر بار، میں نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ان کے خیالات میں ان کے عزم کو محسوس کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے اس دورے سے ہمارے دو طرفہ تعلقات میں نئی ​​توانائی آئے گی اور ساتھ ہی پورے کیریبین خطے کے ساتھ ہماری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا کواڈ لیڈروں کی چوٹی کانفرنس میں افتتاحی بیان کا متن

September 22nd, 02:30 am

مجھے اپنی تیسری میعاد کے آغاز پر ہی، آج کواڈ ( QUAD )سربراہی اجلاس میں دوستوں کے ساتھ شرکت کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ کواڈ کی بیسویں سالگرہ منانے کے لیے صدر بائیڈن کے آبائی شہر وِلمنگٹن سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہوسکتی۔ ایمٹریک جو (Amtrak Joe) کی شکل میں آپ جس طرح سے اس شہر اور ’’ڈیلاویئر‘‘ سے جڑے رہے ہیں، کچھ ویسا ہی رشتہ آپ کا کواڈ سے بھی رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ساحلی گارڈس کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام ساحلی محافظ عملےکو نیک خواہشات پیش کی ہیں

February 01st, 09:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ساحلی گارڈس کے یوم تاسیس کے موقع پر ساحلی محافظوں کے تمام عملے اور اسٹاف کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی ہے۔

سری لنکا کے صدر کے دورۂ ہند پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان

July 21st, 12:13 pm

میں صدر وکرم سنگھے اور ان کے وفد کا ہندوستان میں پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ آج صدر وکرما سنگھے اپنے عہدے کا ایک سال مکمل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر، میں ہم سب کی طرف سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ ایک سال سری لنکا کے عوام کے لیے چیلنجوں سے بھرا رہا ہے۔ ایک قریبی دوست کی حیثیت سے، ہمیشہ کی طرح، ہم اس بحران کے دوران سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے ہیں۔ اور جس ہمت کے ساتھ انھوں نے ان چیلنجوں سے بھرے حالات کا سامنا کیا، اس کے لئے میں سری لنکا کے لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

وزیر اعظم نے ضبط شدہ 144000 کلوگرام منشیات کو تلف کرنے کے تاریخی کارنامہ کی تعریف کی

July 17th, 10:21 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے منشیات کے خاتمے میں ہندوستان کی طرف سے حاصل کیے گئے تاریخی سنگ میل کی تعریف کی ہے کیونکہ آج ضبط کی گئی 144000 کلوگرام منشیات کو تلف کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں منعقدکمبائنڈ کمانڈروں کی کانفرنس میں حصہ لیا

April 01st, 08:36 pm

فوجی کمانڈروں کی اس تین روزہ کانفرنس کا موضوع تھا ‘تیار، تازہ دم ، باموقع’۔ کانفرنس کے دوران، مسلح افواج میں شمولیت اور تھیٹرائزیشن سمیت قومی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا۔ مسلح افواج کی تیاری اور آتم نربھر تا کے حصول کی جانب دفاعی ایکو نظام میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کانکلیو کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 18th, 11:17 pm

انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں جڑے سبھی معززین کو میرا نمسکار۔ ملک اور بیرونِ ملک سے جو ناظرین-قارئین، ڈجیٹل طریقے سے ہمارے ساتھ جڑے ہیں، ان کا بھی خیرمقدم۔ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ اس کانکلیو کا موضوع ہے – دی انڈیا مومنٹ۔ آج دنیا کے بڑے ماہر اقتصادیات، تجزیہ کار، مفکرین، سبھی یہ کہتے ہیں کہ ، ایک آواز ہو کر کہتے ہیں کہ ’یہ بھارت کا وقت ہے‘۔ لیکن جب انڈیا ٹوڈے گروپ یہ پرامیدی ظاہر کرتا ہے، تو یہ اور خاص ہے۔ ویسے میں نے 20 مہینے قبل لال قلعہ سے کہا تھا- یہی سمے ہے، صحیح سمے ہے۔ لیکن یہاں پہنچتے پہنچتے 20 مہینے لگ گئے۔ تب بھی جذبہ یہی تھا – دس اِز انڈیاز مومنٹ۔

وزیر اعظم کا انڈیا ٹوڈے کانکلیو سے خطاب

March 18th, 08:00 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کانکلیو کے لیے منتخب کردہ تھیم - ’دی انڈیا مومنٹ‘ پر مسرت کا اظہار کیا اورکہا کہ دنیا کے بہترین ماہرین اقتصادیات، تجزیہ کار اور مفکرین بیک آواز کہتے ہیں کہ یہ واقعی ہندوستان کا وقت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا ٹوڈے گروپ نے وہی امید ظاہر کی ہے جو اسے اور بھی خاص بناتا ہے۔ 20 مہینے پہلے لال قلعہ سے اپنے خطاب کو یاد کرتے ہوئے جہاں وزیر اعظم نے کہا تھا یہی وقت ہے اور یہ صحیح وقت ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہندوستان کا وقت ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس میٹنگ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا ترجمہ

March 10th, 12:50 pm

سب سے پہلے میں وزیر اعظم البنیز کا ہندوستان کے اولین سرکاری دورے پر دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ گزشتہ سال دونوں ممالک نے وزرائے اعظم کی سطح پر سالانہ سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور وزیر اعظم البانی کے اس دورے سے یہ اس سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ وہ ہولی کے دن ہندوستان پہنچے اور اس کے بعد ہم نے کرکٹ کے میدان میں کچھ وقت ساتھ گزارا۔ رنگوں، ثقافت اور کرکٹ کا یہ جشن ایک طرح سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کے جوش اور جذبے کی بہترین علامت ہے۔

کابینہ نے 4800 کروڑ روپئے کے بقدر کی مالی تخصیص کے ساتھ مالی برس 2022-23 سے 2025-26 کے لیے مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیم -’’فعال مواضعات پروگرام‘‘ کو منظوری دی

February 15th, 03:51 pm

اس اسکیم کا مقصد شمالی سرحد پر واقع مواضعات کے بلاکوں کی جامع ترقی کے ذریعہ شناخت شدہ سرحدی مواضعات میں سکونت پذیر افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے ۔ اس سے لوگوں کو سرحدی علاقوں کے ان کے آبائی مقامات پر بسے رہنے کے لیے حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس کے علاوہ ان مواضعات سے نقل مکانی کے معاملات کو روکنے میں مدد ملے گی اور سرحدوں پر سلامتی کا نظام بہتر ہوگا۔

’’افغانستان سے متعلق دہلی علاقائی سلامتی مذاکرات‘‘ میں شرکت کرنے والے قومی سلامتی کے مشیروں / سلامتی کونسلوں کے سکریٹریوں کی وزیر اعظم سے اجتماعی ملاقات

November 10th, 07:53 pm

نئی دہلی، 11/نومبر2021 ۔ قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال کی میزبانی میں آج ہوئے افغانستان سے متعلق علاقائی سلامتی مذاکرات میں شرکت کے لئے دہلی میں موجود سات ملکوں کی قومی سلامتی کونسلوں کے سربراہوں نے مذاکرات کی تکمیل کے بعد اجتماعی طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

اٹھارہویں بھارت – آسیان سربراہ اجلاس میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کا اظہار خیال

October 28th, 12:35 pm

اس سال بھی ہم اپنا روایتی فیملی فوٹو تو نہیں لے پائے، تاہم ورچوئل طریقے سے ہی سہی، ہم نے آسیان – بھارت سربراہ اجلاس کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ میں عالی جناب برونئی کے سلطان کو 2021 میں آسیان کی کامیاب صدارت کے لئے مبارک باد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کی اکیسویں میٹنگ میں ورچوئل طور پر شرکت کی

September 17th, 05:21 pm

نئی دہلی 17 ستمبر 2021: وزیر اعظم نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان مملکت کی کونسل کی 21 ویں میٹنگ میں ورچوئل طور سے شرکت کی اور ویڈیو پیغام کے ذریعہ ایس سی او۔سی ایس ٹی او مشترکہ آؤٹ ریچ اجلاس برائے افغانستان میں حصہ لیا۔

افغانستان کے موضوع پر ایس سی او- سی ایس ٹی او سربراہ رابطہ کار اجلاس میں وزیراعظم کا اظہار خیال

September 17th, 05:01 pm

سب سے پہلے، میں صدر رحمن کو ایس سی اواورسی ایس ٹی اومیں افغانستان کی صورتحال کے تعلق سے خصوصی اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پندرہ اگست 2021کو75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کی نمایاں جھلکیاں

August 15th, 03:02 pm

۔ آزادی کا امرت مہوتسو، 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آپ سب کو اور دنیا بھر میں بھارت سے محبت کرنے والے جمہوریت سے محبت کرنے والے سبھی کو بہت بہت نیک خواہشات۔

پندرہ اگست 2021 کو، 75ویں یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

August 15th, 07:38 am

میرے پیارے ہم وطنو! آزادی کا امرت مہوتسو! 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آپ سبھی کو اور دنیا بھر میں بھارت سے محبت کرنے والے، جمہوریت سے محبت کرنے والے سبھی کو بہت بہت نیک خواہشات۔