وزیراعظم، 17ستمبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے

September 15th, 02:11 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی 17ستمبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔صبح تقریباََ پونے گیارہ بجے ، وزیر اعظم کونو نیشنل پارک میں چیتوں کو ریلیز کریں گے ۔اس کے بعددوپہر تقریباََ بارہ بجے وہ، شیو پور کے کارا ہال میں ایس ایچ جی کی خواتین کارکنان /کمیونٹی کے وسائلی افراد کے ساتھ ایس ایچ جی سمیلن میں شرکت کریں گےشرکت کریں گے۔

‘ آتم نربھر ناری شکتی سےسَمواد ’ پروگرام میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

August 12th, 12:32 pm

ابھی جب میں ، خود امدادی گروپوں سے جڑی بہنوں سے بات کر رہا تھا تو اُن کی خود اعتماد کا میں مشاہدہ کر رہا تھا ۔ آپ نے بھی دیکھا ہو گا کہ اُن کے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ کیسا ہے ، کچھ کرنے کا جذبہ کیسا ہے ۔ یہ واقعی ہم سب کے لئے تحریک کا باعث ہے ۔ اس سے ہمیں ملک بھر میں جاری ناری شکتی ( خواتین کی قوت ) کی با اختیار مہم کا مشاہدہ ہوتا ہے ۔

وزیراعظم نے ’آتم نربھر ناری شکتی سے سمواد‘ میں اپنی مدد آپ گروپوں کی خواتین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

August 12th, 12:30 pm

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کورونا کے دور میں غیر معمولی خدمات کے لئے خواتین کے اپنے مدد آپ گروپوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ماسک اور سینی ٹائزر بنانے اور ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرانے اور بیداری کرنے میں ان کے مثالی تعاون کو نمایا ں کیا۔

وزیراعظم کی، 12 اگست کو ‘ آتم نربھرناری شکتی سے سمواد’ میں شرکت

August 11th, 01:51 pm

دیہی ترقیات اور پنچایت راج کے مرکزی وزیر جناب گریراج سنگھ ، ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس ، دیہی ترقیات کے وزرائے مملکت سادھوی نرنجن جیوتی اور جناب پھگن سنگھ کولاستے ، پنچایت راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل اور ڈبہ بند خوراک کی صنعت کے وزیر وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔