مرکزی کابینہ نے آئی این-اسپیس کے زیر اہتمام خلائی شعبے کے لیے 1,000 کروڑ روپے کے وینچر کیپٹل فنڈ کے قیام کو منظوری دی

October 24th, 03:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آئی این-اسپیس کے زیر اہتمام خلائی شعبے کے لیے وقف 1000 کروڑ روپے کے وینچر کیپٹل فنڈ کے قیام کو منظوری دی ہے۔

تمل ناڈو کے مدورئی میں آٹو موٹیو ایم ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل موبلٹی پہل پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 27th, 06:30 pm

سب سے پہلے میں آپ سب سے معافی مانگتاہوں، کیوں کہ مجھے آنے میں دیر ہوگئی اور آپ کو کافی انتظار کرنا پڑا۔ میں صبح دہلی سے وقت پر ہی نکلا تھا، لیکن بہت سے پروگرام کرتے کرتے ہر کوئی پانچ دس منٹ زیادہ لے لیتا ہے تو اسی کا نتیجہ ہے کہ جو آخر والا ہوتا ہے اس کے لیے یہ سزا کی طرح ہوجاتا ہے، تو میں پھر بھی دیر سے آنے کے لیے آپ سب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے مدورائی میں منعقدہ ’مستقبل کی تعمیر- آٹوموٹو سے متعلق ایم ایس ایم ای صنعت کاروں کے لیے ڈیجیٹل موبیلٹی‘ پروگرام میں شرکت کی

February 27th, 06:13 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے مدورائی میں ’مستقبل کی تعمیر – موٹر گاڑی سے متعلق ایم ایس ایم ای صنعت کاروں کے لیے ڈیجیٹل موبیلٹی‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور اس موقع پر موٹر گاڑی شعبے میں مصروف عمل بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانہ درجے کے اداروں (ایم ایس ایم ایز) کے ہزاروں صنعت کاروں سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر گاندھی گرام سے تربیت یافتہ خواتین صنعت کاروں اور اسکولی بچوں سے بھی بات چیت کی۔

دبئی کےجبل علی میں ورچوئل طریقے سے بھارت مارٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا

February 14th, 03:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے ورچوئل وسیلے سے آج دبئی میں جبل علی فری ٹریڈژون میں بھارت مارٹ کا سنگ بنیاد رکھا،جس کی تعمیر ڈی پی ورلڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔

وکست بھارت وکست گوا پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 06th, 02:38 pm

گوا کے گورنر پی ایس سری دھرن پلئی جی، یہاں کے نوجوان وزیر اعلیٰ پرمود ساونت جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھیوں، دیگر معززین اور گوا کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔ سمیست گوینک کارانک، منا-کالجھا ساون نمسکار۔ تمچو موگ انی اروبا پوڈون، مہاکا گوینت یون سادانچ کھوس ستا۔

وزیر اعظم نے گوا میں وکست بھارت، وکست گوا 2047 پروگرام میں 1330 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

February 06th, 02:37 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوا میں وکست بھارت، وکست گوا 2047 پروگرام میں 1330 کروڑ روپے سے زیادہ مالکیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے اس موقع پر دکھائی گئی نمائش کا جائزہ بھی لیا۔ آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں میں تعلیم، کھیل، واٹر ٹریٹمنٹ، فضلہ کے انتظام اور سیاحت کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا شامل ہے۔ وزیر اعظم نے روزگار میلہ کے تحت مختلف محکموں میں 1930 نئے سرکاری بھرتی ہونے والوں میں تقرری آڈرز بھی تقسیم کیے اور مختلف فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کو منظوری نامے بھی دیئے۔

نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں منعقدہ بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 02nd, 04:31 pm

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی شری نتن گڈکری جی، نارائن رانے جی، پیوش گوئل جی، ہردیپ سنگھ پوری جی، مہیندر ناتھ پانڈے جی، صنعتوں سے متعلق تمام اہم شخصیات، دیگر معززین، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم کا بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 سے خطاب

February 02nd, 04:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارت کی سب سے بڑی اور اپنی نوعیت کی پہلی موبلٹی ایکسپو – بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 میں ایک مجمع سے خطاب کیا۔ انھوں نے ایکسپو کا واک تھرو بھی کیا۔ بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 میں موبلٹی اور آٹوموٹو ویلیو چینز میں بھارت کی صلاحیتوں کو دکھایا گیا ہے اور اس میں نمائشیں ، کانفرنسیں ، خریدار بیچنے والے اجلاس ، ریاستی سیشن ، روڈ سیفٹی پویلین ، اور گو کارٹنگ جیسے عوامی توجہ مرکوز پرکشش مقامات پیش کیے جائیں گے۔

دہرادون میں اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 08th, 12:00 pm

دیو بھومی اتراکھنڈ آنے کے بعد دل باغ باغ ہو جاتا ہے ۔ چند سال پہلے جب میں بابا کیدار کے درشن کے لیے نکلا تھا تو اچانک میرے منہ سے نکلا تھا کہ 21ویں صدی کی یہ تیسری دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہے ۔ اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے اس بیان کو مسلسل نافذ ہوتے دیکھ رہا ہوں ۔ آپ سب کو بھی اس فخر میں شامل ہونے کا، اتراکھنڈ کی ترقی کے سفر میں شامل ہونے کا ایک بڑا موقع مل رہا ہے ۔ گذشتہ دنوں ، اترکاشی میں ٹنل سے ہمارے مزدور بھائیوں کو بحفاظت نکالنے کا جو کامیاب مہم چلائی گئی اس کے لیے میں ریاستی سرکار سمیت سبھی کو خصوسی مبارکباد دیتا ہوں ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’اتراکھنڈ عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023‘ کا افتتاح کیا

December 08th, 11:26 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ کے دہرادون میں فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ’اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023‘ کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے نمائش بھی دیکھی اور گراؤنڈ بریکنگ وال کی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم مودی نے ایک کتاب سشکت اتراکھنڈ اینڈ برانڈ ہاؤس آف ہمالیہ نامی کتاب کا بھی اجرا کیا۔ سربراہی اجلاس کا موضوع ’’امن سے خوشحالی‘‘ ہے۔

گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس 2023 سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 17th, 11:10 am

گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس کے تیسرے ایڈیشن میں، میں آپ سبھی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ اس سے پہلے جب ہم 2021 میں ملے تھے، تب پوری دنیا کورونا کی غیریقینی صورتحال سے دوچار تھی۔ کوئی نہیں جانتا تھا، کہ کورونا کے بعد کی دنیا کیسی ہوگی؟ لیکن آج دنیا میں ایک نیا عالمی نظام تشکیل پارہاہے اور اس بدلتے ہوئے عالمی نظام میں پوری دنیا بھارت کی جانب نئی امیدوں سے دیکھ رہی ہے۔ اقتصادی بحران سے گھری دنیا میں بھارت کی معیشت مسلسل مضبوط ہورہی ہے۔ وہ دن دور نہیں کہ جب بھارت دنیا میں چوٹی کی تین اقتصادی طاقتوں میں سے ایک ہوگا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا کی زیادہ سے زیادہ تجارت سمندری راستے سے ہی ہوتی ہے۔ کورونا کے بعد کی دنیا میں، اس وقت دنیا کو بھی قابل بھروسہ اور لچکدار سپلائی چین کی ضرورت ہے۔ اس لئے گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس کا یہ ایڈیشن بہت اہم ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 کا افتتاح کیا

October 17th, 10:44 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ممبئی میں گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے‘امرت کال وژن 2047’ جو ہندوستانی سمندری نیلی معیشت کے لیے ایک بلیو پرنٹ ہے، کی بھی نقاب کشائی کی۔ اس مستقبل کے منصوبے کے مطابق، وزیر اعظم نے 23,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا، جو ہندوستانی سمندری نیلگوں معیشت کے لیے ‘امرت کال وژن2047’ کے ساتھ منسلک ہیں۔ یہ سربراہی اجلاس ملک کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)کےاجلاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 14th, 10:34 pm

140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے، میں آپ سب کو اس خصوصی تقریب پر خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بہت خاص بات ہے کہ بین الاقوامی اولمپک ایسوسی ایشن کا یہ 141 واں اجلاس ہندوستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ 40 سال کے بعد ہندوستان میں آئی او سی کا سیشن ہونا ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

وزیر اعظم نے ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سیشن کا آغاز کیا

October 14th, 06:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ یہ سیشن کھیلوں سے متعلق مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت اور معلومات کے تبادلے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

راجستھان کے چتوڑ گڑھ میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 02nd, 11:58 am

آج ہمارے ہر دلعزیز باپو اور لال بہادر شاستری جی کا یوم پیدائش ہے، جو ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔ کل یکم اکتوبر کو راجستھان سمیت پورے ملک میں صفائی کے حوالے سے ایک بڑا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ میں صفائی مہم کو ایک عوامی تحریک بنانے کے لیے تمام ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے راجستھان کے چتوڑ گڑھ میں تقریباً 7,000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا

October 02nd, 11:41 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے چتوڑ گڑھ میں تقریباً 7,000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا۔ منصوبوں میں مہسانہ - بھٹنڈا - گورداسپور گیس پائپ لائن، ابو روڈ پر ایچ پی سی ایل کا ایل پی جی پلانٹ، اجمیر میں بوتل بنانے کے پلانٹ میں اضافی اسٹوریج، آئی او سی ایل، ریلوے اور سڑک کے منصوبے، ناتھ دوار میں سیاحتی سہولیات اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، کوٹا کا مستقل کیمپس شامل ہیں۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 24th, 03:53 pm

اس تقریب میں مختلف ریاستوں کے گورنر، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی، مرکزی کابینہ کے میرے ارکان، ریاستوں کے وزرا، ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے، دیگر عوامی نمائندے اور میرے اہل خانہ !

وزیر اعظم نے نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

September 24th, 12:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ نئی وندے بھارت ٹرینیں ملک بھر میں رابطہ کو بہتر بنانے اور ریل مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ جن نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا وہ درج ذیل ہیں:

پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں ارکان پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 19th, 11:50 am

آپ کو اور ملک کے عوام کو گنیش چترتھی کی بہت بہت مبارکباد۔ آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہم سب مل کر نئے مستقبل کا افتتاح کررہے ہیں۔ آج ہم یہاں ترقی یافتہ بھارت کا عزم دوہرانے ، پھر ایک بار عہد بستہ ہونے اور اس کو حقیقت میں بدلنے کے لئے جی جان سے خود کو وقف کردینے کے ارادے سے نئی عمارت کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔ قابل احترام ایوان، یہ عمارت اور اس میں بھی یہ سینٹرل ہال ایک طرح ہمارے جذبات سے پُر ہے۔ہمیں جذباتی بھی بناتا ہے اور ہمیں اپنے فرض کے لئے تحریک بھی دیتا ہے۔آزادی سے پہلے یہ جگہ ایک طرح لائبریری کی شکل میں استعمال ہوتی ہے، لیکن بعد میں سموددھان سبھا کی نشست یہاں شروع ہوئی اور سمودھان سبھا کی نشستوں کے ذریعے سنجیدہ مذاکرات اور غور و فکر کرکے ہمارے آئین نے یہیں پر تشکیل پائی۔یہیں پر 1947 میں انگریزی حکومت نے اقتدار منتقل کیا، اس عمل کا بھی چشم دید گواہ ہمارا یہ سینٹرل ہال ہے۔ اسی سینٹر ہال میں بھارت کے ترنگے کو اپنایاگیا، ہمارے قومی ترانے کو اپنایاگیا اور تاریخی موقعوں پر آزادی کے بعد بھی سبھی سرکاروں کے درمیان بہت سے موقعے آئے، جب دونوں ایوانوں نے مل کر بھارت کے قسمت کو تشکیل دینے کی بات پر غوروفکر کیا، اتفاق رائے پیدا کیا اور فیصلہ بھی کیا۔

وزیر اعظم نے خصوصی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کیا

September 19th, 11:30 am

وزیر اعظم نے گنیش چترتھی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے خطاب کا آغاز کیا۔ انہوں نے آج کے اس موقع کونمایاں کیا جب ایوان کی کارروائی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں شروع ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہم ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے عزم اور ارادے کے ساتھ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔‘‘