بھارت ٹیکس 2024، نئی دہلی میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 26th, 11:10 am

کابینہ میں میرے ساتھی، پیوش گوئل جی، درشنا جردوش جی، مختلف ممالک کے سفیر، سینئر سفارت کار، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے افسران، فیشن اور ٹیکسٹائل کی دنیا سے وابستہ تمام دوست، نوجوان کاروباری، طلباء، ہمارے بنکر اور ہمارے کاریگر۔ دوستو، خواتین و حضرات!بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے بھارت ٹیکس میں آپ سب کو مبارکباد!آج کا یہ انعقاد اپنے آپ میں بہت خاص ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ بھارت کے دو سب سے بڑے نمائشی مراکز، بھارت منڈپم اور یشوبومی میں بہ یک وقت ہو رہا ہے۔ آج 3 ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان... 100 ممالک سے تقریباً 3 ہزار خریدار... 40 ہزار سے زیادہ تجارتی زائرین... اس ایونٹ سے ایک ساتھ وابستہ ہیں۔ یہ ایونٹ ٹیکسٹائل ایکو سسٹم کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پوری ویلیو چین کو ایک ساتھ آنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے نئی دہلی میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کیا

February 26th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کیا، جو کہ ملک میں منعقد ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے عالمی ٹیکسٹائل پروگرام میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا۔

قومی ہینڈلوم دن کی تقریبات سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 07th, 04:16 pm

بھارت منڈپم کا چند روز قبل شاندار افتتاح کیا گیا ہے۔آپ میں سے بہت سے لوگ پہلے بھی یہاں آتے تھے اور خیموں میں اپنی دنیا بساتے تھے۔ اب آج آپ نے یہاں کا بدلا ہوا ملک دیکھا ہوگا۔ اور آج ہم اس بھارت منڈپم میں ہینڈلوم کا قومی دن منا رہے ہیں۔ بھارت منڈپم کی اس شان و شوکت میں بھی ہندوستان کی ہینڈلوم انڈسٹری کا اہم کردار ہے۔ نئے کے ساتھ قدیم کا یہ سنگم آج کے ہندوستان کی تعریف کرتا ہے۔ آج کا ہندوستان نہ صرف مقامی کے لیے آواز اٹھا رہا ہے بلکہ اسے عالمی بنانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بھی دے رہا ہے۔ تھوڑی دیر پہلے، مجھے اپنے کچھ ساتھی بنکروں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ ملک بھر میں بہت سے ہینڈلوم کلسٹرز میں، ہمارے بنکر بھائی اور بہنیں دور دور سے ہمارے ساتھ وابستہ ہونے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ میں آپ سب کو اس عظیم الشان تقریب میں دل سے خوش آمدید کہتا ہوں، میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے نئی دہلی میں قومی ہینڈلوم ڈے کی تقریب سے خطاب کیا

August 07th, 12:30 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے یاددہانی کرائی کہ بھارت منڈپم کی افتتاحی تقریب سے قبل کس طرح نمائش کنندگان، پرگتی میدان میں منعقدہ نمائش میں خیمے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرتے تھے۔ بھارت منڈپم کی اہمیت کے ضمن میں، وزیر اعظم نے ہندوستان کی ہینڈلوم صنعت کی شراکت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پرانے اور نئے کا امتزاج، آج کے نئے ہندوستان کی تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آج کا ہندوستان صرف ’لوکل فار ووکل‘ نہیں ہے بلکہ یہ اسے دنیا تک لے جانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بھی فراہم کر رہا ہے‘‘۔ آج کے پروگرام کے آغاز سے پہلے بُنکروں کے ساتھ اپنی بات چیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے آج کی شاندار تقریبات میں ملک بھر سے مختلف ہینڈلوم کلسٹرز کی موجودگی کا احساس دلایا اور ان کا خیرمقدم کیا۔

Revamping cloth industry in Kashi

March 02nd, 06:50 pm

“We have to transform India’s economy. On one hand manufacturing sector is to be enhanced, while on the other side, we have to make sure it directly benefits the youth. They must get jobs so that lives of poorest of the poor stands transformed and they come out of the poverty line. Enhancing their purchasing power would increase the number of manufacturers, manufacturing growth, employment opportunities and expand the market.” –Narendra Modi

PM’s interaction through PRAGATI

February 17th, 05:30 pm