مرکزی کابینہ نے مارکیٹنگ سیزن 2023-24 کے دوران خریف فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو منظوری دی

June 07th, 05:35 pm

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ا ی اے) جس کی صدارت عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی، نے مارکیٹنگ سیزن 2023-24 کے دوران تمام منظور شدہ خریف فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں اضافے کو منظوری دے دی ہے۔

مرکزی کابینہ نے مزید تین ماہ (اکتوبر2022-دسمبر2022) کے لئے پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کےاے وائی) کی توسیع کومنظوری دے دی ہے

September 28th, 04:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے 7 جون 2021 کو قوم سے اپنے خطاب کے ذریعہ کئے گئے عوام حامی اعلان کی روشنی میں مرکزی کابینہ نے مرحلہ 7 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مزید تین ماہ (اکتوبر2022-دسمبر2022) کے لئے پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کےاے وائی) کی توسیع کومنظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے تمام سرکاری اسکیموں میں مقوی چاول کی تقسیم کو منظوری دی

April 08th, 03:58 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں منعقد اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) ، بچوں کی ترقی کی مربوط خدمات (آئی سی ڈی ایس) پردھان منتری پوشن شکتی نرمان -پی ایم پوشن (پہلے والی دوپہر کے کھانے کی اسکیم) اور حکومت ہند کی دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت مخصوص تقسیم عامہ کے نظام (ٹی پی ڈی ایس) میں سپلائی کے لئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرا نتظام علاقوں میں 2024 تک مرحلہ وار تقسیم کرنے کے لئے مقوی چاولوں کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی3 اگست کو گجرات میں پردھان منتری غریب کلیان ان-یوجنا سے مستفید ہونے والے افراد سے بات چیت کریں گے

August 01st, 09:28 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی ، 3 اگست 2021 کو دوپہر بارہ بجکر 30 منٹ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا سے مستفید ہونے والے افراد سے بات چیت کریں گے۔