گجرات کے ڈیڈیا پاڑہ میں جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 15th, 03:15 pm

جئے جوہار۔ گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگدیش وشوکرما جی، گجرات حکومت میں وزیر نریش بھائی پٹیل، جے رام بھائی گمیت جی، پارلیمنٹ میں میرے پرانے ساتھی منسکھ بھائی واسوا جی، اسٹیج پر موجود بھگوان برسا منڈا کے خاندان کے تمام افراد اور ملک کے کونے کونے سے جڑے میرے قبائلی بھائیو اور بہنو! میں ملک کے دیگر تمام معززین کو، ملک کے بہت سے دوسرے پروگرام جو ابھی چل رہے ہیں، ان کو بھی میں نیک خواہشات۔ ٹیکنالوجی کے توسط سے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ میں گورنر کو، وزیر اعلیٰ کو، وزیر کو بھی نیک خواہشات اور جن جاتیہ گورو دیوس کی بھی بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا

November 15th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ماں نرمدا کی مقدس سرزمین آج ایک اور تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہی ہے، جناب مودی نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی اسی مقام پر بھارت کے اتحاد اور تنوع کا جشن منانے کے لیے منائی گئی تھی، جب بھارت پرو کی شروعات کی گئی تھی۔ آج بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں جینتی کی شاندار تقریب کے ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھارت پرو کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس مبارک موقع پر بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور پوری قبائلی پٹی میں آزادی کے جذبے کو بیدار کرنے والے گووند گرو کا آشیرواد بھی اس تقریب سے وابستہ ہے۔ اسٹیج سے انھوں نے گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں تھوڑی دیر پہلے دیوموگرا ماتا کے مندر پر جانے کا شرف حاصل ہوا اور ایک بار پھر ان کے قدموں میں جھکا۔

جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر، وزیر اعظم 15 نومبر کو گجرات کےضلع نرمدا کا دورہ کریں گے

November 14th, 11:41 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 نومبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ وہ تقریباً 12:45 بجے ضلع نرمدا کے دیوموگرا مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 2:45 بجے، وزیر اعظم ضلع نرمدا کے ڈیڈیا پاڑہ کا دورہ کریں گے اور دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریب کی مناسبت سےمنعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر، وہ 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے، اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

'ایک ورش-پرینام اتکرش‘ پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب اور جےپور، راجستھان میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کا اصل متن

December 17th, 12:05 pm

راجستھان کے گورنر محترم ہری بھاؤ باگڑے جی، راجستھان کے مقبول وزیر اعلیٰ محترم بھجن لال شرما جی، مدھیہ پردیش سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ہمارے پیارے وزیر اعلیٰ موہن یادو جی، مرکز میں وزارتی کابینہ کے میرے ساتھی جناب سی آر پٹیل جی، بھاگیرتھ چودھری جی، راجستھان کی ڈپٹی سی ایم دییا کماری جی، پریم چند بھیروا جی، دیگر وزیران، ارکان پارلیمنٹ، راجستھان کے ایم ایل ایز، دیگر بزرگ و محترم افراد اور راجستھان کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔ اور جو ورچوئلی ہمارے ساتھ جڑے ہیں، راجستھان کی ہزاروں پنچایتوں میں جمع ہوئے سبھی میرے بھائی- بہن۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جے پور، راجستھان میں ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقد پروگرام 'ایک ورش-پریمان اتکرش' میں شرکت کی

December 17th, 12:00 pm

جناب مودی نے کہا کہ راجستھان کے عوام کے آشیرواد سے ان کی حکومت گزشتہ 10 سال سے مرکز میں برسراقتدار ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان 10سال میں انہوں نے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی مشکلات کم کرنے پر توجہ دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد انہوں نے 10سال میں اس سے زیادہ کام کیا ہے جو پچھلی حکومتوں نے 5-6 دہائیوں میں کیا۔ راجستھان میں پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جہاں بہت سے علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں، جب کہ دیگر علاقوں میں دریا کا پانی غیر استعمال شدہ سمندر میں بہہ جاتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جناب اٹل بہاری واجپئی نے اس مسئلے کو حل کیا تھا کہ دریاؤں کو آپس میں مربوط کیا جائے۔ اس کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دریاؤں میں زیادہ پانی کو ایسے علاقوں میں منتقل کرنا ہے، جو خشک سالی سے متاثرہ ہیں، اس طرح سیلاب اور خشک سالی دونوں کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی اس نظریہ کی تائید کی، لیکن پچھلی حکومتوں نے کبھی پانی کے مسائل کو کم کرنے کا مقصد سامنے نہیں رکھا، بلکہ ریاستوں کے درمیان پانی کے تنازعات میں شدت پیدا کی۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اس پالیسی کی وجہ سے راجستھان کو بہت نقصان ہوا، جس سے خواتین اور کسان متاثر ہوئے۔ وزیر اعظم نے اس وقت کی حکومت کی طرف سے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کے باوجود نرمدا کے پانی کو گجرات اور راجستھان کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنی کوششوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مسلسل کوششوں سے راجستھان کو فائدہ ہوا اور جناب بھیروں سنگھ شیخاوت اور جناب جسونت سنگھ جیسے سینئر رہنماؤں نے ان کوششوں کی تعریف کی۔ جناب مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ جالور، باڑمیر، چورو، جھنجھنو، جودھ پور، ناگور اور ہنومان گڑھ جیسے اضلاع کو اب نرمدا کا پانی مل رہا ہے۔

کاریہ کر سوورنا مہوتسو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 07th, 05:52 pm

کاریہکر سوورنا مہوتسو کے اس موقع پر، میں بھگوان سوامی نارائن کے قدموں میں اپنا سلام پیش کرتا ہوں۔ آج پرمکھ سوامی مہاراج کی 103 ویں سالگرہ کا تہوار بھی ہے۔ میں گروہری پرگت برہما سوروپ پرمکھ سوامی مہاراج کیلئے تعظیم کا اظہار کرتا ہوں۔ بھگوان سوامی نارائن کی تعلیمات، پرمکھ سوامی مہاراج کا عز۔ آج انتہائی قابل احترام گرو ہری مہنت سوامی مہاراج کی محنت اور لگن کی وجہ سے پھل دے رہے ہیں۔ یہ بہت بڑا پروگرام، ایک لاکھ کارکنوں، نوجوانوں اور بچوں کا ثقافتی پروگرام جس میں بیجوں، درختوں اور پھلوں کی قدروں کا اظہار کیا گیا، میں شاید آپ کے درمیان جسمانی طور پر موجود نہ ہو سکوں، لیکن میں اس تقریب کی توانائی کودل سے محسوس کر رہا ہوں۔ اس عظیم الشان روحانی تقریب کے لیے، میںانتہائی قابل احترام گرو ہری مہنت سوامی مہاراج اور تمام سنتوں کو مبارکباد پیش کرتا اور ان انہیں نمن کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد میں کاریہ کر سوورن مہوتسو سے خطاب کیا

December 07th, 05:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد میں کاریہ کر سوورن مہوتسو سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے پرم پوجیہ گرو ہری مہنت سوامی مہاراج، قابل احترام سنتوں اور ست سنگی خاندان کے ارکان اور دیگر معززین اور مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ جناب نریندر مودی نے کاریہ کرسوورن مہوتسو کے موقع پر بھگوان سوامی نارائن کے قدموں میں جھک کر کہا کہ آج پرمکھ سوامی مہاراج کا 103واں یوم پیدائش بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان سوامی نارائن کی تعلیمات، پرمکھ سوامی مہاراج کی اقدار، پرم پوجیہ گرو ہری مہنت سوامی مہاراج کی محنت اور لگن آج پھل دے رہی ہیں۔ جناب مودی نے تقریباً ایک لاکھ کارکنان کے ساتھ نوجوانوں اور بچوں کے ثقافتی پروگراموں سمیت اس طرح کے بہت بڑے پروگرام کو دیکھ کر خوشی محسوس کی اور مزید کہا کہ اگرچہ وہ جسمانی طور پر پنڈال میں موجود نہیں ہیں، لیکن وہ اس تقریب کی توانائی محسوس کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پرم پوجیہ گرو ہری مہنت سوامی مہاراج، تمام سنتوں کو عظیم روحانی اجتماع کے لیے مبارکباد دی۔

گجرات کے امریلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 28th, 04:00 pm

اسٹیج پر موجودگجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل جی، مرکز میں میرے ساتھی سی آر۔ پاٹل جی اور گجرات کے میرے بھائی اور بہن، اور آج خاص طور پر امریلی کےمیرے بھائی اور بہن۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریلی، گجرات میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

October 28th, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے امریلی میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں میں ریل، سڑک، پانی اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔ ان سے ریاست کے امریلی، جام نگر، موربی، دیو بھومی دوارکا، جوناگڑھ، پور بندر، کچھ اور بوٹاڈ اضلاع کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے

October 29th, 02:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے۔ 30 اکتوبر کو، صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے، وہ امباجی مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر تقریباً 12 بجے ، کھیرالو، مہسانا میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 31 اکتوبر کو صبح تقریباً 8 بجے، وہ کیوڑیا جائیں گے جہاں وہ اسٹیچو آف یونٹی پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے، اس کے بعد راشٹریہ ایکتا دیوس تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح بھی کریں گے۔ بعد ازاں، صبح تقریباً 11:15 بجے، وہ آرمبھ 5.0 کے تحت 98ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کے زیر تربیت افسران سے خطاب کریں گے۔

Congress continues to ignore the contributions of the great Sardar Patel: PM Modi in Sojitra

December 02nd, 12:25 pm

PM Modi called out the fallacies of the Congress for piding Gujarat based on caste and throwing the state into turmoil. The PM further added that the Congress continues to ignore the contributions of the great Sardar Patel till this date and targeted them for not paying their respects at the Statue of Unity.

The country is confident that no matter how big the challenges are, only BJP will find solutions: PM Modi in Patan

December 02nd, 12:20 pm

PM Modi reminisced about his memories in Patan and told people about his life when he used to reside in Kagda ki Khadki. He also spoke on the BJP becoming a symbol of trust in the country, PM Modi said, “The country is confident that no matter how big the challenges are, only the BJP will find solutions”. The PM iterated on the efforts of the BJP government in providing vaccines, fiscal support and subsidies to the people during the COVID period.

Congress spent most of its time in familyism, appeasement & scams: PM Modi in Ahmedabad

December 02nd, 12:16 pm

PM Modi iterated on Gujarat achieving many feats and leading the country on many fronts, PM Modi said, “Be it social infrastructure or physical infrastructure, the people of Gujarat have presented an excellent model to the country”.

Whatever the work, Congress sees its own interest first, and the interest of the country later: PM Modi in Kankrej

December 02nd, 12:01 pm

PM Modi continued his campaigning today for the upcoming elections in Gujarat. In his public meeting at Kankrej, PM Modi talked about the economic and religious importance of cows in Indian society. PM Modi said, “The economic power of India's dairy industry is more than the food grains produced in the country… Today every village is benefiting from the expansion of Banas Dairy”.

PM Modi addresses public meetings in Kankrej, Patan, Sojitra and Ahmedabad, Gujarat

December 02nd, 12:00 pm

PM Modi continued his campaigning for the upcoming elections in Gujarat. In his first address at Kankrej, PM Modi talked about the economic and religious importance of cows in India. In his second address at Patan, PM Modi spoke on the assured win for the BJP in Gujarat. PM Modi in his third address for the day focused on the spirit of Ek Bharat, Shreshtha Bharat. In his last address at Ahmedabad, PM Modi spoke on the contributions of the people of Gujarat in building the nation.

گجرات کے آمود میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 10th, 11:28 am

اسٹیج پر موجود ہمارے گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، 2019 کے انتخابات میں ملک میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے اور ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے والے پارلیمنٹ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، مرکز میں وزرا کی کونسل میں میرے ساتھی اور گجرات کے فرزند جناب منسکھ بھائی منڈاویہ، اسٹیج پر بیٹھے ہوئے حکومت گجرات کے تمام وزرا، اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل اے اور مجھے آشیرواد دینے کے لیے آئے میرے پیارے بھائی اور بہنوں،

PM lays the foundation stone and dedicates to nation multiple projects worth over Rs 8000 crore in Amod, Bharuch, Gujarat

October 10th, 11:26 am

PM Modi laid the foundation stone and dedicated to the nation multiple projects worth over Rs 8000 crore in Amod, Gujarat. Remarking that he had come to Bharuch at the time of Azadi Ka Amrit Mahotsav, PM Modi said the soil of this place has given birth to many children of the nation that have taken the name of the country to new heights.

گجرات میں کیوڑ یا کے مقام پر وزیر اعظم کی جلسہ عام میں تقریر کا متن

September 17th, 12:16 pm

گجرات کے گورنر آچاریہ دیو برت جی ، یہاں کےو زیر اعلیٰ وجے بھائی روپانی، نائب وزیر اعلیٰ نتن بھائی –اسٹیج پر بیٹھے ہوئے سبھی معزز حضرات اورکثیر تعداد میں آئے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیراعظم نے گجرات میں سردار سروور باندھ پر ’نمامی نرمدا ‘ فیسٹول میں شرکت کی

September 17th, 12:15 pm

نئی دہلی۔17؍ستمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کیواڈیا، گجرات میں ’نمامی نرمدا ‘ فیسٹول میں شرکت کی۔ یہ فیسٹول اس باندھ کو 138.68 میٹر کی اُس کی پوری ذخیرہ کرنے کی سطح تک بھرنے پر گجرات حکومت کے ذریعے منایا جارہا ہے۔ 2017 میں باندھ کی اونچائی بڑھائے جانے کے بعد پہلی بار 16ستمبر کی شام کو پانی کی سطح اپنی سب سے اونچی سطح تک پہنچی ہے۔ وزیراعظم نے گجرات کی لائف لائن دریائے نرمدا کے پانی کو خوش آمدید کہنے کیلئے باندھ کے مقام پر پوجا بھی کی۔

نئی دلی میں ،گروی گجرات بھون کی تقریب ِافتتاح سے، وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 02nd, 07:35 pm

’’ گجرات کے گورنر آچاریہ دیو ورت جی ، اترپردیش کی گورنر اور گجرات کی سابق وزیر اعلیٰ آنندی بین ، موجودہ وزیر اعلیٰ گجرات جناب وجے روپانی جی ، نائب وزیر اعلیٰ جناب نتن پٹیل جی اور یہاں موجود سبھی سرکردہ شخصیات اور خواتین وحضرات !