وکست بھارت سنکلپ یاترا میں خواتین کلیدی حصہ دار ہیں

November 30th, 01:26 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفدین سے بات چیت کی۔ انہوں نے پردھان منتری مہیلا کسان ڈرون کیندر کا بھی آغاز کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے دیوگھر میں واقع ایمس میں تاریخی 10,000 ویں جن آشدی کیندر کو وقف کیا۔ مزید برآں، جناب مودی نے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کا ایک پروگرام بھی شروع کیا۔ وزیر اعظم نے اس سال کے شروع میں یوم آزادی کی تقریر کے دوران خواتین کے ایس ایچ جیز کو ڈرون فراہم کرنے اور جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کے لیے ان دونوں اقدامات کا اعلان کیا۔ یہ پروگرام ان وعدوں کی تکمیل کی نشان دہی کرتا ہے۔