نئی دہلی میں این سی سی/این ایس ایس کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

نئی دہلی میں این سی سی/این ایس ایس کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 24th, 03:26 pm

آپ نے جو ثقافتی پیش کش یہاں کی ہے اسے دیکھ کر مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔ آپ نے رانی لکشمی بائی کی تاریخی شخصیت اور تاریخ کے واقعات کو چند لمحوں میں تازہ کر دیا ہے۔ ان واقعات سے تو ہم سب واقف ہیں،لیکن آپ نے جس طرح پیش کیا وہ واقعی حیرت انگیز ہے۔ آپ یوم جمہوریہ کی پریڈ کا حصہ بننے والے ہیں اور اس بار یہ دو وجوہات سے زیادہ خاص ہوا ہے۔ یہ75 واں یوم جمہوریہ ہے اور دوسرا، پہلی بار یوم جمہوریہ کی پریڈ ملک کی خواتین کو بااختیار بنانےکے لیے وقف ہے۔ آج میں ملک کے مختلف حصوں سے اتنی بڑی تعداد میں بیٹیوں کو یہاں آتے دیکھ رہا ہوں۔ آپ یہاں اکیلے نہیں آئے ہیں، آپ سب اپنے ساتھ اپنی ریاستوں کی خوشبو، مختلف رسوم و رواج کا تجربہ اور اپنے معاشرے کی بھرپور سوچ لے کر آئے ہیں۔ یہاں تک کہ آج آپ سے ملنا ایک خاص موقع بن جاتا ہے۔ آج بچیوں کا قومی دن ہے۔ آج کا دن بیٹیوں کی ہمت، جذبے اور کامیابیوں کی تعریف کرنے کا دن ہے۔ بیٹیوں میں معاشرے اور ملک کو سنوارنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ تاریخ کے مختلف ادوار میں ہندوستان کی بیٹیوں نے اپنے پختہ ارادوں اور لگن کے جذبے سے کئی بڑی تبدیلیوں کی بنیاد رکھی ہے۔ اس جذبے کی عکاسی اس پریزنٹیشن سے بھی ہوتی ہے جو آپ نے کچھ عرصہ پہلے دیا تھا۔

وزیر اعظم نے این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس رضاکاروں سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس رضاکاروں سے خطاب کیا

January 24th, 03:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس رضاکاروں سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے رانی لکشمی بائی کی زندگی کی عکاسی کرنے والے ثقافتی پروگرام پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ اس نے آج ہندوستان کی تاریخ کو زندہ کر دیا ہے۔ انہوں نے پروگرام میں شامل ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اب وہ یوم جمہوریہ پریڈ کا حصہ ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا‘‘یہ موقع’’، ‘‘دو وجوہات کی وجہ سے خاص ہے، یعنی 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات اور ہندوستان کی ناری شکتی کو اس کا کلی طورپروقف ہونا۔’’ ہندوستان بھر سے خواتین شرکا کا حوالہ دیتے ہوئے ،جناب مودی نے کہا کہ وہ یہاں اکیلی نہیں ہیں بلکہ اپنی اپنی ریاستوں کے جوہر، اپنی ثقافت، روایات اور اپنے معاشروں کی آگے کی سوچ کو ساتھ لے کر آئی ہیں۔ آج ایک اور خاص موقع کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے راشٹریہ بالیکا دیوس کا ذکر کیا ،جو ان کی ہمت، عزم اور کامیابیوں کا جشن ہے۔ وزیر اعظم نے مختلف تاریخی ادوار میں معاشرے کی بنیادیں رکھنے میں خواتین کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہندوستان کی بیٹیاں معاشرے میں بہتری لانے کی صلاحیت رکھتی ہیں’’، یہ یقین آج کی ثقافتی کارکردگی میں دیکھا گیا ہے۔

The devotion of the people is unparalleled, and their love is my good fortune: PM Modi

The devotion of the people is unparalleled, and their love is my good fortune: PM Modi

January 17th, 01:55 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed the Shakthikendra Incharges Sammelan in Kochi, Kerala. He expressed his heartfelt gratitude for the love and warmth received from the people of Kerala. He acknowledged the overwhelming response, from the moment he landed at Kochi Airport to the thousands who blessed him along the way.

PM Modi addresses the Shakthikendra Incharges Sammelan in Kochi, Kerala

January 17th, 01:51 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed the Shakthikendra Incharges Sammelan in Kochi, Kerala. He expressed his heartfelt gratitude for the love and warmth received from the people of Kerala. He acknowledged the overwhelming response, from the moment he landed at Kochi Airport to the thousands who blessed him along the way.

من کی بات, دسمبر 2023

December 31st, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو! نمسکار۔ ’من کی بات‘ کا مطلب ہے آپ سے ملنے کا ایک اچھا موقع، اور جب آپ اپنے خاندان کے افراد سے ملتے ہیں، تو یہ بہت خوش کن… بہت اطمینان بخش ہوتا ہے۔ ’من کی بات‘ کے ذریعے آپ سے ملنے کے بعد میں بالکل ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں۔ اور یقیناً آج یہ ہمارے مشترکہ سفر کی 108ویں قسط ہے۔ ہمارے یہاں 108 عدد کی اہمیت، اس کی پاکیزگی ایک گہرے مطالعہ کا موضوع ہے۔ ہار میں 108 دانے، 108 بار وِرد، 108 روحانی احساس، مندروں میں 108 سیڑھیاں، 108 گھنٹیاں، 108 کا یہ عدد بے پناہ عقیدت سے جڑی ہوئی ہے، اسی لیے ’من کی بات‘ کی 108 واں قسط میرے لیے بہت خاص ہوگئی ہے۔ ان 108 قسطوں میں ہم نے عوامی شراکت داری کی اتنی ہی مثالیں دیکھی ہیں، ان سے تحریک بھی حاصل کی ہے۔ اب اس سنگ میل تک پہنچنے کے بعد، ہمیں نئی توانائی کے ساتھ اور تیز رفتاری کے ساتھ نئے سرے سے آگے بڑھنے کا عزم کرنا ہوگا۔ اور یہ کتنا خوشگوار اتفاق ہے کہ کل کا طلوع آفتاب 2024 کا پہلا طلوع آفتاب ہوگا - ہم سال 2024 میں داخل ہوچکے ہوں گے۔ آپ سب کو 2024 کے لیے نیک خواہشات۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 09th, 12:35 pm

مودی کی گارنٹی والی گاڑیوں کو لے کر ہر گاؤں میں جو جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے وہ ہندوستان کے کونے کونے میں نظر آ رہا ہے، چاہے وہ شمال ہو، جنوب ہو، مشرق ہو، مغرب ہو، بہت چھوٹے گاؤں ہوں یا بڑے گاؤں وغیرہ، میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ اگرگاڑی کا روٹ نہیں بھی ہےتب بھی لوگ گاؤں کی سڑک پر آ کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور گاڑی کھڑی کر کے تمام معلومات لیتے ہیں، یہ اپنے آپ میں حیرت انگیز ہے۔ اورابھی میں نے کچھ فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ جو بات چیت کی ہے اس دوران مجھے بتایا گیا ہے کہ اس یاترا کے دوران 1.5 لاکھ سے زیادہ استفادہ کنندگان کو اپنے تجربات بیان کرنے کا موقع ملا، اور ان تجربات کو ریکارڈ بھی کیا گیا ہے۔ پچھلے 10-15 دنوں میں ،میں نے وقتاً فوقتاً دیکھا ہے کہ گاؤں کے لوگوں کے جذبات کیا ہیں، کیا منصوبے موصول ہوئے ہیں، کیا ان پر پوری طرح عمل ہوا ہے یا نہیں؟ وہ تمام تفصیلات جانتے ہیں۔ جب میں آپ کی ویڈیوز دیکھتا ہوں تو مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ میرے گاؤں کے لوگ ان کے لیے دستیاب سرکاری اسکیموں کا کس طرح بہتر استعمال کرتے ہیں۔ اب دیکھیں اگر کسی کو مستقل مکان مل گیا ہے تو اسے لگتا ہے کہ اس کی زندگی میں ایک نئی شروعات ہوئی ہے۔ اگر کسی کو نل سے پانی آتا ہے تو اسے لگتا ہے کہ اب تک ہم پانی کے لیے مشکل میں رہتے تھے، آج ہمارے گھر پانی پہنچ گیا ہے۔ اگر کسی کو بیت الخلا مل جائے تو وہ محسوس کرتا ہے کہ اسے ایک باعزت گھر مل گیا ہے اور ہم کہتے تھے کہ پرانے زمانے میں بڑے بڑے لوگوں کے گھروں میں بیت الخلاء ہوا کرتے تھے، اب ہمارے گھروں میں بیت الخلاء ہیں۔ تو یہ سماجی وقار کا بھی مسئلہ بن گیا ہے۔ کسی نے مفت علاج کروایا ہے، کسی کو مفت راشن ملا ہے، کسی کو گیس کا کنکشن ملا ہے، کسی کو بجلی کا کنکشن ملا ہے، کسی کا بینک کھاتہ کھلا ہے، کسی کو پی ایم کسان سمان ندھی مل رہی ہے، کسی کو پی ایم کراپ انشورنس مل رہا ہے، پی ایم سواندھی یوجنا کا فائدہ ملاہے،کچھ کو پی ایم سوامتو یوجنا کے ذریعے پراپرٹی کارڈ ملے ہیں، یعنی اگر میں اسکیموں کے نام گنواؤں، تو میں دیکھ رہا تھاکہ چیزیں ہندوستان کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہیں۔ ملک بھر کے دیہاتوں میں کروڑوں خاندانوں کو ہماری حکومت کی کسی نہ کسی اسکیم سے ضرور فائدہ ہوا ہے۔ اور جب کسی کو یہ فائدہ ملتا ہے تو اس کا اعتماد بڑھ جاتا ہے۔ اور جب اعتماد کو تقویت ملتی ہے تو زندگی جینے کی ایک نئی طاقت آجاتی ہے۔ اور اس کے لیے اسے بار بار کسی سرکاری دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ بھیک مانگنے کی ذہنی کیفیت ختم ہوگئی۔ حکومت نے استفادہ کنندگان کی نشاندہی کی اور پھر ان تک فوائد پہنچانے کے لیے اقدامات کئے۔ اسی لیے آج لوگ کہتے ہیں کہ مودی کی گارنٹی کا مطلب پورا ہونے کی گارنٹی ہے۔

وزیر اعظم نے ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے مستفیدین سے گفت و شنید کی

December 09th, 12:30 pm

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہر گاؤں میں ’مودی کی گارنٹی‘ گاڑی کے لیے دیکھے جانے والے غیر معمولی جوش و خروش کا ذکر کیا۔ تھوڑی دیر پہلے مستفیدین کے ساتھ اپنی گفت و شنید کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اس سفر کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مستفیدین نے اپنے تجربات درج کیے ہیں۔ انھوں نے مستقل گھر کے فوائد، نل کے پانی ، بیت الخلا، مفت علاج، مفت راشن، گیس کنکشن، بجلی کنکشن، بینک اکاؤنٹ ، پی ایم کسان سمان ندھی، پی ایم فصل بیمہ یوجنا، پی ایم سواندھی یوجنا اور پی ایم سوامیتو پراپرٹی کارڈ کے فوائد کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر کے گاؤوں کے کروڑوں کنبوں کو بار بار کسی سرکاری دفتر کا دورہ کیے بغیر حکومت کی کسی نہ کسی اسکیم کا فائدہ ملا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے مستفیدین کی نشاندہی کی اور پھر انھیں فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات کیے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ مودی کی گارنٹی کا مطلب تکمیل کی گارنٹی ہے۔

وزیر اعظم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نمو ایپ پر وکست بھارت ایمبیسیڈر ماڈیول میں مؤثر کاموں کو انجام دینے کے 100 دن کے چیلنج کو قبول کریں

December 07th, 04:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمو ایپ پر وکست بھارت ایمبیسیڈر ماڈیول میں مؤثر کاموں کو انجام دینے کے 100 دن کے چیلنج کو قبول کریں ۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ وکست بھارت کا سفیر بننا طاقتوں کو یکجا کرنے، ترقی کے ایجنڈے کو پھیلانے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے اپنے مشن کو پورا کرنے کے لیے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لانے کا ایک مثالی طریقہ ہے ۔

وزیر اعظم نے شہریوں کو، وکست بھارت کےسفیر بننے کی دعوت دی

November 30th, 06:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وکست بھارت کے سفیر بنیں اور ترقی کے پیغام کو وسعت دیں ۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان کےساتھ اپنے انٹرایکشن کے دوران وزیراعظم کے خطاب کامتن

November 30th, 12:00 pm

آج وکست بھارت سنکلپ یاتراکے 15 دن پورے ہورہے ہیں ۔ شروع کی تیاری میں شاید کیسے کرنا ہے، کیا کرنا ہے ، اس میں کچھ الجھنیں رہیں، لیکن پچھلے دو تین دن سےجوخبریں میرے پاس آرہی ہیں اور میں اسکرین پر دیکھ رہا ہوں، ہزاروں لوگ ایک ایک کرکے یاترا کےساتھ جڑتے ہوئے دکھتے ہیں ۔ یعنی ان 15 دنوںمیں ہی،لوگ یاترامیں چل رہے وکاس رتھ کو اورجیسے جیسے آگے بڑھتا گیا، مجھےکئی لوگوں نے کہا کہ اب تو لوگوں نے اسکانام ہی بدل دیاہے ۔ سرکارنےجب نکالا تب تو یہ کہا تھا کہ وکاس رتھ ہے ، لیکن اب لوگ کہنے لگے ہیں ، رتھ وتھ نہیں ہے، یہ تو مودی کی گارنٹی والی گاڑی ہے ۔ مجھےبہت اچھا لگا یہ سن کرکے ، آپ کااتنا بھروسہ ہے،آپ نے اس کو مودی کی گارنٹی والی گاڑی بنا دیا ہے ، تو میں بھی آپ کو کہتاہوں جس کو آپ نے مودی کی گارنٹی والی گاڑی کہاہے، وہ کام مودی ہمیشہ پورا کرکے رہتا ہے ۔

وزیراعظم نے ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی

November 30th, 11:27 am

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا ’ کے آج 15 دن مکمل ہورہے ہیں اور اب اس میں تیزی آگئی ہے۔ لوگوں کے پیار اور شرکت کو نوٹ کرتے ہوئے، جس کی وجہ سے وی بی ایس وائی وین کے نام کو 'وکاس رتھ' سے 'مودی کی گارنٹی وین' میں تبدیل کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے حکومت پر عوام کے اعتماد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وی بی ایس وائی کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے جذبے، جوش اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’مودی کی گارنٹی وین ‘‘ اب تک 12,000 سے زیادہ گرام پنچایتوں تک پہنچ چکی ہے جہاں تقریباً 30 لاکھ شہری اس سے منسلک ہیں۔ انہوں نے وی بی ایس وائی میں خواتین کی شرکت کی بھی تعریف کی۔ ہر گاؤں کا ہر فرد ترقی کے معنی کو سمجھتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جیسا کہ انہوں نے اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ وی بی ایس وائی ایک سرکاری پہل سے عوامی تحریک میں تبدیل ہو گئی ہے۔ نئے اور پرانے استفادہ کنندگان اور وی بی ایس وائی سے منسلک افراد کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے، جناب مودی نے ان پر زور دیا کہ وہ ایسی تصاویر اور ویڈیوز کو نمو ایپ پر اپ لوڈ کریں کیونکہ وہ یومیہ بنیاد پر اس کو دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وی بی ایس وائی کے سفیر بن چکے ہیں۔ انہوں نے گاؤں کی صفائی پر وی بی ایس وائی کے اثرات کا بھی مشاہدہ کیا کیونکہ ’مودی کی گارنٹی وین ‘ کے استقبال کے لیے متعدد جگہوں پر مہم چلائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب نہ رکنے والا ہے اور نہ تھکنے والا ہے۔ یہ بھارت کے عوام ہیں جنہوں نے اسے ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا فیصلہ کیا ہے’’۔ انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے تہواروں کے سیزن میں ’ووکل فار لوکل‘ کے لیے زور دیا۔

وزیر اعظم نے شہریوں سے اپیل کہ وہ ‘ووکل فار لوکل’ مقامی مصنوعات کے حمایتی بنیں

November 08th, 01:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے مقامی ہنرمندوں کی حمایت کریں اور ہندوستان کے کاروباری اور تخلیقی جذبے کا جشن منائیں۔

PM Modi’s Mega Election Rallies in Damoh, Guna & Morena, Madhya Pradesh

November 08th, 11:30 am

The campaigning in Madhya Pradesh has gained momentum as Prime Minister Narendra Modi has addressed multiple rallies in Damoh, Guna and Morena. PM Modi said, Today, India's flag flies high, and it has cemented its position across Global and International Forums. He added that the success of India's G20 Presidency and the Chandrayaan-3 mission to the Moon's South Pole is testimony to the same.

ووکل فار لوکل تحریک ملک بھر میں زبردست رفتار پکڑ رہی ہے: وزیر اعظم

November 06th, 06:24 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے ایک متاثر کن ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووکل فار لوکل تحریک کو ملک بھر میں زبردست رفتار مل رہی ہے۔ جناب مودی نے شہریوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ نمو ایپ پر دیسی مصنوعات کے ساتھ سیلفی شیئر کریں اور یو پی آئی کے ذریعہ ادائیگی کریں۔

من کی بات کے 106ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن (29.10.2023)

October 29th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنوں، نمسکار۔ ’من کی بات‘ میں آپ کا ایک بار پھر خیر مقدم ہے۔ یہ ایپی سوڈ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پورے ملک میں تہواروں کی امنگ ہے، آپ سبھی کو آنے والے سبھی تہواروں کی بہت بہت مبارکباد۔

وزیراعظم نے بتایا، نمو ایپ میں اہم سیکشن ہے جو مقامی ایم پی سے رابطہ قائم کرنے میں مدد کرتا ہے

October 16th, 09:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بتایا کہ نمو ایپ میں ایک اہم سیکشن ہے جو مقامی رکن پارلیمان سے رابطہ قائم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ سیکشن ہمارے جمہوری جذبے کو آگے بڑھانے میں کافی موثر ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے متعلقہ مقامی رکن پالیمان کے ساتھ رابطے کو گہرائی فراہم کرنے میں آسانی ہوگی، رکن پارلیمان سے بات چیت میں آسانی ہوگی اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے میں بھی مدد ملے گی۔

I consistently encourage our dedicated karyakartas to incorporate Deendayal Ji's seven sutras into their lives: PM Modi

September 25th, 07:31 pm

Addressing the BJP karyakartas on the birth anniversary of Pandit Deendayal Upadhyaya in New Delhi, Prime Minister Narendra Modi expressed, I am honored to inaugurate his statue at 'Pt. Deendayal Upadhyaya Park' in Delhi, and it's truly remarkable that we are witnessing this wonderful and happy coincidence moment. On one side, we have Deendayal Upadhyaya Park, and right across stands the headquarters of the Bharatiya Janta Party. Today, the BJP has grown into a formidable banyan tree, all thanks to the seeds he sowed.

PM Modi pays tribute to Pt. Deendayal Upadhyaya in Delhi

September 25th, 07:09 pm

Addressing the BJP karyakartas on the birth anniversary of Pandit Deendayal Upadhyaya in New Delhi, Prime Minister Narendra Modi expressed, I am honored to inaugurate his statue at 'Pt. Deendayal Upadhyaya Park' in Delhi, and it's truly remarkable that we are witnessing this wonderful and happy coincidence moment. On one side, we have Deendayal Upadhyaya Park, and right across stands the headquarters of the Bharatiya Janta Party. Today, the BJP has grown into a formidable banyan tree, all thanks to the seeds he sowed.

وزیراعظم نے نموایپ پرشائع غریب کلیان کے 9سال کو اجاگرکرنے والے مختلف النوع مواد کو ساجھاکیا

June 01st, 10:22 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے نموایپ پرشائع غریب کلیان کے 9سال کو اجاگرکرنے والے مختلف النوع مواد کو ساجھاکیاہے ۔

نمو ایپ ابھیان کے ساتھ امرت مہوتسو منایئے۔

August 16th, 08:00 am

اب جبکہ ہم آزادی کے 75ویں برس میں داخل ہو رہے ہیں, آیئے تعمیر قوم میں اپنا تعاون دیں۔ #نمو ایپ ابھیان میں شامل ہوں اور اپنی حمایت کا اظہار کریں