اے آئی آئی اے میں متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 29th, 01:28 pm
آج پورا ملک دھن تیرس کا تہوار اور بھگوان دھن ونتری کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ میں آپ سب کو دھن تیرس اور دھن ونتری جینتی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ملک میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں کے لیے کچھ نیا خریدتی ہے۔ میں خاص طور پر ملک کے کاروباری ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ سبھی کو دیوالی کی پیشگی مبارک پیش کرتا ہوں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے بہت سی دیوالیاں دیکھی ہیں، لیکن اگر آپ نے دیوالی دیکھی بھی ہے تو یہ دیوالی تاریخی ہے، آپ کو لگے گا کہ اتنی دیوالیوں کو دیکھ کر آپ کے بال سفید ہو گئے ہیں اور مودی جی یہ تاریخی دیوالی کہاں سے لائے؟ 500 سال بعد ایسا موقع آیا ہے جب ایودھیا میں ان کی جائے پیدائش پر بنے رام للا کے مندر میں ہزاروں چراغ جلیں گے، شاندار جشن منایا جائے گا۔ یہ ایسی دیوالی ہوگی، جب ہمارے رام ایک بار پھر اپنے گھر آئے ہیں۔ اور اس بار یہ انتظار 14 سال بعد نہیں بلکہ 500 سال بعد ختم ہو رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کے شعبے سے متعلق 12,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا، افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
October 29th, 01:00 pm
دھنونتری جینتی اور 9ویں آیوروید کے دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نئی دہلی میں صحت کے شعبے سے متعلق تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغازکیا، افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔سوچھتا ہی سیوا 2024 پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کے اہم نکات
October 02nd, 10:15 am
آج قابل احترام باپو اور لال بہادر شاستری جی کا یوم پیدائش ہے۔ میں بھارت ماتا کے بیٹوں کو بڑے احترام سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن ہمیں ہندوستان کے اس خواب کو پورا کرنے کی ترغیب دیتا ہے جس کا خواب گاندھی جی اور ملک کی دیگر عظیم شخصیات نے دیکھا تھا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےسوچھ بھارت دیوس 2024 میں شرکت کی
October 02nd, 10:10 am
صفائی کے لیے سب سے اہم عوامی تحریک میں سے ایک سوچھ بھارت مشن کے آغاز کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 2 اکتوبر کو 155 ویں گاندھی جینتی کے موقع پر وگیان بھون، نئی دہلی میں سوچھ بھارت دیوس 2024 پروگرام میں شرکت کی۔ جناب مودی نے امرت اور امرت ٹو، نیشنل مشن فار کلین گنگا اور گوبردھن اسکیم کے تحت پروجیکٹوں سمیت 9600 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی صفائی وستھرائی کے پروجیکٹوں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا۔ سوچھتا ہی سیوا 2024 کا موضوع ’’سبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا‘‘ ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’جل سنچے جن بھاگیداری‘ پہل کا آغاز کیا
September 06th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے سورت میں ’جل سنچے جن بھاگیداری‘ پہل کے آغاز کے موقع پرمنعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کے تحت، بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری کو بڑھانے اور طویل مدتی پانی کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ریاست بھر میں تقریباً 24,800 بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے والے ڈھانچے بنائے جارہے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’جل سنچے جن بھاگیداری‘ پہل کا آغاز کیا
September 06th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے سورت میں ’جل سنچے جن بھاگیداری‘ پہل کے آغاز کے موقع پرمنعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کے تحت، بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری کو بڑھانے اور طویل مدتی پانی کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ریاست بھر میں تقریباً 24,800 بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے والے ڈھانچے بنائے جارہے ہیں۔بہار کےاورنگ آباد میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 02nd, 03:00 pm
بہار کے گورنر جناب راجندر ارلیکر جی، وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی، اور تمام سینئر لیڈران جو یہاں بیٹھے ہیں، مجھے سب کا نام یاد نہیں ہے، لیکن آج تمام پرانے دوست مل رہے ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں آ پ سب جو صاحبان جو یہاں آئے ہیں میں تہہ دل آپ سب کا استقبال کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے اورنگ آباد ، بہار میں 21,400 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
March 02nd, 02:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے اورنگ آباد میں 21,400 کروڑ روپئے کی لاگت سے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں میں سڑک، ریلوے اور نمامی گنگے کے شعبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے فوٹو گیلری کا واک تھرو بھی کیا۔وزیر اعظم نے حاصل شدہ یادگاری نشانیوں /لوح کی نیلامی میں شامل ہونے کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی
October 27th, 01:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں کو نیلامی میں شامل ہونے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کی طرف سے موصول ہونے والے یادگاری نشانیوں/ لوح حاصل ہونے کے لیے اپنی بولیاں لگانے کی ترغیب دی۔ جناب مودی نے بتایا کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگا کے لیے وقف کی گئی ہے۔وزیر اعظم کو دیے گئے تحائف اور نشانیوں کی این جی ایم اے میں نمائش
October 02nd, 04:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں واقع نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ میں جاری ایک نمائش کے بارے میں پوسٹ کیا جس میں انہیں دیے گئے متعدد تحائف اور نشانیوں کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔مہاراشٹر کے پونے میں لوک مانیہ تلک ایوارڈ تقریب 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 01st, 12:00 pm
پروگرام میں موجود عزت مآب شرد پوار جی، گورنر جناب رمیش بیس جی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب اجیت پوار جی، ٹرسٹ کے صدر جناب دیپک تلک جی ، سابق وزیر اعلی جناب سشیل کمار شندے جی، تلک خاندان کے تمام معزز ممبران اور حاضر بھائیو اور بہنو !وزیر اعظم کو مہاراشٹر کے پونے میں لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا
August 01st, 11:45 am
وزیر اعظم نے پروگرام کی جگہ پر پہنچنے کے بعد لوک مانیہ تلک کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لوک مانیہ تلک کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے ایک خاص دن ہے۔ اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج لوک مانیہ تلک کی پونیہ تیتھی اور انا بھاؤ ساٹھے کی یوم پیدائش ہے۔وزیراعظم نے کہا ، ’’لوکمانیہ تلک جی ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے ’تلک‘ ہیں ۔‘‘ انہوں نے معاشرے کی بہتری کے لیے انا بھاؤ ساٹھے کے غیر معمولی اور بے مثال تعاون کو بھی اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے چھترپتی شیواجی، چاپیکر برادر، جیوتیبا پھولے اور ساوتری بائی پھولے کی سرزمین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے دگدوشیٹھ مندر میں آشیرواد حاصل کیا۔جی20 کی ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی میں پائیداری سے متعلق وزارتی میٹنگ میں وزیر اعظم کے خطاب کامتن
July 28th, 09:01 am
میں آپ سبھی چنئی والوں کاخیرمقدم کرتاہوں، چنئی ایک تاریخی اور ثقافتی شہر ہے! میں امید کرتا ہوں کہ آپ ملاّپورم کے یونیسکو کے عالمی وراثتی مقام کی کھوج کے لئے کچھ وقت نکالیں گے۔ اپنی تحریک دینے والی پتھر کی نقش ونگار اور شاندار خوبصورتی کے ساتھ یہ ایک ایسی منزل ہے جس کا دورہ کرنانہایت ضروری ہے۔وزیر اعظم نے چنئی میں جی20 ماحولیات اور آب ہوا سے متعلق امور کے وزراء کے اجلاس سے خطاب کیا
July 28th, 09:00 am
چنئی میں معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ شہر ثقافت اور تاریخی اعتبار سے مالا مال ہے۔ انہوں نے ان پر بھی زور دیا کہ وہ مملا پورم کی ’مسٹ وزٹ‘مقام کو بھی دیکھیں،جو یونیسکو کاعالمی ثقافتی ورثہ ہے اور کوئی بھی شخص یہاں پتھر کی تراش خراش اور اس کی عظیم خوبصورتی کو دیکھ سکتا ہے۔اتر پردیش کے وارانسی، میں مختلف پروجیکٹوں کو وقف کیے جانے اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 24th, 05:42 pm
نوراتری کا مقدس وقت ہے، آج ماں چندر گھنٹہ کی پوجا کا دن ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج اس مبارک موقع پر میں کاشی کی سرزمین پر آپ سب کے درمیان موجود ہوں۔ ماں چندر گھنٹہ کے آشیرواد سے آج بنارس کی خوشیوں اور خوشحالی میں ایک اور باب کا اضافہ ہو رہا ہے۔ آج یہاں پبلک ٹرانسپورٹ روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ بنارس کی ہمہ جہت ترقی سے متعلق سینکڑوں کروڑ روپے کے دیگر پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا گیا اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ ان میں پینے کا پانی، صحت، تعلیم، گنگا جی کی صفائی، سیلاب کنٹرول، پولیس کی سہولت، کھیلوں کی سہولت، اس طرح کے بہت سے منصوبے شامل ہیں۔ آج یہاں آئی آئی ٹی بی ایچ یو میں 'سینٹر آف ایکسیلنس آن مشین ٹولز ڈیزائن' کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ یعنی بنارس کو ایک اور عالمی معیار کا ادارہ ملنے والا ہے۔ ان سبھی پروجیکٹوں کے لیے بنارس کے لوگوں کو ، پوروانچل کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔وزیراعظم نےاترپردیش کے شہر وارانسی میں 1780 کروڑ روپئے سے زیادہ کی مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں وقف کیا
March 24th, 01:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں 1780 کروڑ روپئے سے زیادہ کی مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اورانہیں وقف کیا ۔ جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں وارانسی کینٹ اسٹیشن سے گودولیا تک پیسنجر روپ وے ، نمامی گنگا اسکیم کے تحت بھگوان پور میں 55 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، سگرا اسٹیڈیم فیز 2 اور 3 کی ازسرنوترقی کا کام، اسروار گاؤں ، سیواپوری میں ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ جو کہ ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ تعمیر کیا جائے گا، بھرتھرا گاؤں میں ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر، چینجنگ روم کے ساتھ تیرتی ہوئی جیٹی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے جل جیون مشن کے تحت پینے کے پانی کی 19 اسکیموں کو بھی وقف کیا جس سے 63 گرام پنچایتوں کے 3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مشن کے تحت پینے کے پانی کی 59 اسکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی گریڈنگ، سارٹنگ اور پروسیسنگ کے لیے کرکھیاوں میں ایک مربوط پیک ہاؤس بھی وقف کیا۔ انہوں نے وارانسی اسمارٹ سٹی مشن کے تحت مختلف پروجیکٹوں کو بھی وقف کیا۔برہماکماریوں کے ذریعے ’جل –جن ابھیان‘کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا بنیادی متن
February 16th, 01:00 pm
برہماکماری سنستھان کی پرمُکھ راج یوگنی دادی رتن موہنی جی، کابینہ کے میرے ساتھی گجندر سنگھ شیخاوت جی، برہماکماری سنستھان کے تمام ممبران، دیگر حضرات، خواتین و حضرات مجھے خوشی ہے کہ برہماکماریوں کے ذریعے شروع کئے گئے ’جل-جن ابھیان‘ کے آغاز کے موقع پر میں آپ سب سے جڑ رہا ہوں۔آپ سب کے درمیا ن آنا، آپ سے سیکھنا، جاننا ہمیشہ میرے لئے خاص رہا ہے۔ آنجہانی راج یوگنی دادی جانکی جی سے ملا آشیرواد، میرا بہت بڑا اثاثہ ہے۔ مجھے یاد 2007 میں دادی پرکاش منی جی کے برہملوک روانگی پر مجھے آبو روڈ آکر خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا تھا۔ گزرے ہوئے سالوں میں برہم کماری بہنوں کے کتنے ہی محبت آمیز دعوت نامے مجھے الگ الگ پروگراموں کے لئے ملتے رہے ہیں۔ میں بھی ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ اس روحانی خاندان کے ممبر کی شکل میں آپ کے درمیان آتا جاتا رہوں۔2011میں احمد آباد میں ’فیوچر آف پاور‘کا پروگرام ہو، 2012 میں سنستھان کے قیام کے 75برس سے جڑا پروگرام ہو، 2013میں سنگم تیرتھ دھام کا پروگرام ہو، 2017 میں برہما کماری سنستھان کا 80واں یوم تاسیس ہو یا پھر پچھلے سال آزادی کے امرت مہوتسو سے جڑا سنہرے ہندوستان کا پروگرام ہو۔ میں جب بھی آپ کے درمیان آتا ہوں، آپ کا یہ خلوص ، یہ اپنا پن مجھے مبہوت کردیتا ہے۔ برہماکماریوں سے میرا یہ تعلق اس لئے بھی خواص ہے، کیونکہ خود سے اوپر اٹھ کر سماج کے لئے سب کچھ وقف کرنا، آپ سب کے لئے روحانی عبادت کی شکل رہی ہے۔وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے توسط سے جل – جن ابھیان کے آغاز سے خطاب کیا
February 16th, 12:55 pm
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے توسط سے برہما کماریوں کے جل – جن ابھیان سے خطاب کیا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وارانسی میں دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز-ایم وی گنگا ولاس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے اور وارانسی میں ٹینٹ سٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 13th, 10:35 am
آج جوش و خروش سے بھرپور لوہڑی کا تہوار ہے۔ آنے والے دنوں میں، ہم اترائن، مکر سنکرانتی، بھوگی، بیہو، پونگل جیسے بہت سے تہوار بھی منائیں گے۔ میں ملک اور دنیا بھر میں ان تہواروں کو منانے والے تمام لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وارانسی میں دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز - ایم وی گنگا ولاس کو ہری جھنڈی دکھائی
January 13th, 10:18 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز-ایم وی گنگا ولاس کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی دکھائی اور وارانسی میں ٹینٹ سٹی کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے کئی دیگر اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ ریور کروز ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کے عین مطابق، اس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی ریور کروز کی بہت بڑی غیر استعمال شدہ صلاحیت کھل جائے گی اور یہ ہندوستان کے لیے ریور کروز ٹورازم کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔