وزیر اعظم نے دریائے برہم پترا کے نیچےایچ ڈی ڈی طریقے سے 24 انچ قطر کی قدرتی گیس پائپ لائن کی تعمیر کے ساتھ شمال مشرقی گیس گرڈ پروجیکٹ میں اہم سنگ میل کی ستائش کی

April 26th, 02:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دریائے برہم پترا کے نیچےایچ ڈی ڈی طریقۂ کار کے ذریعے 24 انچ قطر کی قدرتی گیس پائپ لائن کی تعمیر کے ساتھ شمال مشرقی گیس گرڈ پروجیکٹ میں اہم سنگ میل کی ستائش کی ہے۔

گوہاٹی میں بیہو پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 14th, 06:00 pm

آج کا منظر چاہے ٹی وی پر دیکھا جائے، یہاں پروگرام میں موجود ہو، زندگی میں کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ یہ ناقابل فراموش ہے، یہ شاندار ہے، یہ بے مثال ہے، یہ آسام ہے۔ آسمان میں گونجتا ڈھول، پیپا ارو گوگونا، آج پورا ہندوستان اس کی آواز سن رہا ہے۔ آسام کے ہزاروں فنکاروں کی اس محنت، اس لگن، اس تال میل کو آج ملک اور دنیا بڑے فخر سے دیکھ رہی ہے۔ایک تو موقع اتنا بڑا ہے، جشن اتنا بڑا ہے، دوسرا آپ کا جوش اور جذبہ حیرت انگیز ہے۔ مجھے یاد ہے، جب میں یہاں اسمبلی انتخابات کے دوران آیا تھا، میں نے کہا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب لوگ اے سے آسام کہیں گے۔ آج آسام واقعی اے ون ریاست بن رہا ہے۔ میں آسام کے لوگوں اور ملک کے لوگوں کو بیہو کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے آسام کے گوہاٹی میں سروسجئی اسٹیڈیم میں 10900 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح اور وقف کیا

April 14th, 05:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے گوہاٹی سروسجئی اسٹیڈیم میں 10900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ پروجیکٹوں میں برہم پتر ندی پر پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے پل کا سنگ بنیاد رکھنا، شیو ساگر میں رنگ گھر کی تزئین کاری کے لیے ایک پروجیکٹ، نامروپ میں 500 ٹی پی ڈی مینتھال پلانٹ کا افتتاح اور پانچ ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کو وقف کرنا شامل ہے۔ وزیر اعظم نے دس ہزار سے زیادہ بیہو فنکاروں کے ذریعے پیش کیا گیا رنگا رنگ بیہو پروگرام بھی دیکھا۔

عالمی امن کے لیے کرشن گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 03rd, 07:48 pm

کرشن گرو سیوا شرم میں مصروف عمل آپ سبھی سادھو سنتوں اور عقیدت مندوں کو میرا پرنام۔ کرشن گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن کا یہ پروگرام پچھلے ایک مہینہ سے چل رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ علم، خدمت اور انسانیت کی جس ہندوستانی روایت کو کرشن گرو جی نے آگے بڑھایا، وہ آج بھی لگاتار جاری ہے۔ گرو کرشن پریمانند پربھو جی اور ان کے تعاون کے آشیرواد سے اور کرشن گرو بھکتوں کی کوششوں سے اس پروگرام میں اس کی عظمت صاف دکھائی دے رہی ہے۔ میری خواہش تھی کہ میں اس موقع پر آسام آ کر آپ سب کے ساتھ اس پروگرام میں شامل ہوؤں! میں نے کرشن گرو جی کی مقدس سرزمین پر آنے کی پہلے بھی کئی بار کوشش کی ہے۔ لیکن شاید میری کوششوں میں کوئی کمی رہ گئی کہ چاہ کر کے بھی میں اب تک وہاں نہیں آ پایا۔ میری خواہش ہے کہ کرشن گرو کا آشیرواد مجھے یہ موقع دے کہ میں آنے والے وقت میں وہاں آ کر آپ سبھی کو نمن کروں، آپ کے دیدار کروں۔

وزیر اعظم نے عالمی امن کے لیے کرشنا گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن سے خطاب کیا

February 03rd, 04:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آسام کے بارپیٹا میں کرشنا گرو سیواشرم میں منعقدہ کرشن گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن برائے عالمی امن سے خطاب کیا۔ کرشنا گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن برائے عالمی امن ایک ماہ طویل کیرتن ہے، جو کرشنا گرو سیواشرم میں 6 جنوری سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

PM to inaugurate India's longest bridge in Assam

May 25th, 06:41 pm

Prime Minister Shri Narendra Modi will inaugurate the country’s longest river bridge –the Dhola- Sadiya Bridge in Assam. It will provide efficient road connectivity to remote and backward areas which have poor road infrastructure. This bridge will also give a major boost to overall economic development of the areas north of Brahmaputra in upper Assam and Arunachal Pradesh.

Social Media Corner 31 March 2017

March 31st, 06:23 pm

Your daily dose of governance updates from Social Media. Your tweets on governance get featured here daily. Keep reading and sharing!

PM conveys his best wishes for the Namami Brahmaputra festival

March 31st, 12:47 pm

PM Narendra Modi has conveyed his best wishes for the Namami Brahmaputra festival. The PM said, Rivers occupy a central role in India's history and culture. Let us keep working together to ensure clean rivers for India's growth.