وزیر اعظم نے بہار میں نالندہ کے کھنڈرات کا دورہ کیا
June 19th, 01:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار میں نالندہ کے کھنڈرات کا دورہ کیا۔ اصل نالندہ یونیورسٹی کو دنیا کی پہلی رہائشی یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ نالندہ کے کھنڈرات کو 2016 میں اقوام متحدہ کا ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا تھا۔بہار کے راجگیرمیں نالندہ یونیورسٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 19th, 10:31 am
مجھے تیسری میعاد کے لیے حلف لینے کے بعد پہلے 10 دنوں کے اندر نالندہ جانے کا موقع ملا ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے، میں اسے ہندوستان کی ترقی کے سفر کے لیے ایک اچھی علامت کے طور پر دیکھتا ہوں۔ نالندہ، یہ صرف ایک نام ہی نہیں ہے بلکہ نالندہ ایک پہچان ہے، ایک اعزاز ہے۔ نالندہ ایک قدر ہے، نالندہ ایک منتر ہے، فخر ہے، ایک کہانی ہے۔ نالندہ سچائی کا اعلان ہے کہ آگ کی لپیٹوں میں کتابیں بھلے ہی جائیں ، لیکن آگ کی لپیٹ ان کو نہیں مٹاسکتی ۔ نالندہ کی تباہی نے ہندوستان کو اندھیروں سے بھر دیا تھا۔ اب اس کی بحالی ہندوستان کے سنہری دور کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔وزیراعظم نےبہارمیں راج گیرکے مقام پرنالندہ یونیورسٹی کیمپس کاافتتاح کیا
June 19th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہارمیں راجگیرکے مقام پر نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس یونیورسٹی کا تصور، ہندوستان اور مشرقی ایشیا سمٹ (ای اے ایس ) ممالک کے درمیان اشتراک کے طور پر کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں 17 ممالک کے مشنز کے سربراہان سمیت کئی ناموراورسرکردہ افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا۔