ناگاپٹنم، بھارت اور کنکیسنتورئی، سری لنکا کے درمیان کشتی خدمات کے آغاز کے موقع وزیر اعظم کا خطاب کا متن
October 14th, 08:15 am
اس اہم موقع پر آپ کے ساتھ شامل ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ہم بھارت اور سری لنکا کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ ناگاپٹنم اور کنکیسنتھورئی کے درمیان فیری خدمات کا آغاز ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔وزیر اعظم نے ناگاپٹنم، ہندوستان اور کنکیسن تھورائی، سری لنکا کے درمیان فیری خدمات کے آغاز سے خطاب کیا
October 14th, 08:05 am
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ثقافت، تجارت اور تہذیب کی مشترکہ تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نےکہا کہ ناگاپٹنم اور آس پاس کے شہر سری لنکا سمیت کئی ممالک کے ساتھ سمندری تجارت کے لیے جانے جاتے ہیں اور پومپوہار کی تاریخی بندرگاہ کا ذکر ایک مرکز کے طور پر ملتا ہے۔ قدیم تامل ادب میں انہوں نے سنگم کے زمانے کے ادب کے بارے میں بھی بات کی جیسے پٹن پلائی اور منی میکالائی جو دونوں ممالک کے درمیان کشتیوں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے عظیم شاعر سبرامنیم بھارتی کےگیت’سندھو ندھیئن مسائی‘ کا بھی ذکر کیا ، جس میں ہندوستان اور سری لنکا کو ملانے والے ایک پل کا ذکر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیری سروس ان تمام تاریخی اور ثقافتی رابطوں کو زندہ کرتی ہے۔