Congress has always been an anti-middle-class party: PM Modi in Hyderabad
May 10th, 04:00 pm
Addressing his second public meeting, PM Modi highlighted the significance of Hyderabad and the determination of the people of Telangana to choose BJP over other political parties. Hyderabad is special indeed. This venue is even more special, said PM Modi, reminiscing about the pivotal role the city played in igniting hope and change a decade ago.PM Modi addresses public meetings in Mahabubnagar & Hyderabad, Telangana
May 10th, 03:30 pm
Prime Minister Narendra Modi addressed public meetings in Mahabubnagar & Hyderabad, Telangana, emphasizing the significance of the upcoming elections for the future of the country. Speaking passionately, PM Modi highlighted the contrast between the false promises made by Congress and the concrete guarantees offered by the BJP-led government.گجرات کے احمد آباد میں ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھنے / افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 12th, 10:00 am
گجرات کے گورنر آچاریہ جناب دیوورت جی، گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل جی، کابینہ کے میرے ساتھی ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور گجرات کے ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جناب سی آر پاٹل، اور ملک کے کونے کونے سے جڑے سبھی گورنر صاحبان اور معزز وزیر اعلیٰ صاحبان ، ارکانِ پارلیمنٹ ، ارکانِ اسمبلی ، کابینی وزراء اور میں جو اسکرین پر دیکھ رہا ہوں ، میرے سامنے 700 سے زیادہ مقامات پر ، وہاں کے ارکان پارلیمنٹ کی قیادت میں، وہاں کے وزیر کی قیادت میں لاکھوں لوگ آج اس پروگرام میں جڑے ہیں۔ شاید ریلوے کے تاریخ میں ایک ساتھ بھارت کے ہر کونے میں اتنا بڑا پروگرام کبھی نہیں ہوا ہوگا۔ 100 سال میں پہلی بار ہوا یہ پروگرام ہوگا۔ میں ریلوے کو بھی اس عظیم انعقاد کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے گجرات کے احمدآبادمیں106000 کروڑروپے مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا
March 12th, 09:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے احمد آباد میں ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے آپریشن کنٹرول سینٹر میں 1,06,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کوملک کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی منصوبے، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے، کنیکٹیویٹی اور پیٹرو کیمیکل سمیت متعدد شعبوں پرمشتمل ہیں۔ انہوں نے 10 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔تمل ناڈو کے تھوتکوڈی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح/ سنگ بنیاد رکھنے/وقف کرنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
February 28th, 10:00 am
اسٹیج پر موجود تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی جی، میرے ساتھی سربانند سونووال جی، شری پد نائک جی، شانتنو ٹھاکر جی، ایل مروگن جی، ریاستی حکومت کے وزراء، یہاں کے اراکین پارلیمنٹ، دیگر معززین، خواتین و حضرات، وانکم!وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے تھوتھوکڈی میں 17,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا
February 28th, 09:54 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے تھوتھکوڈی میں 17,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے وی- او- چدمبرانار بندرگاہ پر باہری ہاربر کنٹینر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ہریت نَوکا پہل قدمی کے تحت ہندوستان کے پہلے اندرون ملک تیار کردہ سبز ہائیڈروجن ایندھن سیل سے چلنے والے آبی گزرگاہ کے جہاز کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے وانچی مانیاچّھی - ترونیل ویلی سیکشن اور میلاپالیم- ارالویمولی سیکشن سمیت وانچی مانیاچّھی- ناگرکوئل ریل لائن کو دوہرا بنانے کے ریل پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے تمل ناڈو میں چار سڑکوں کے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا،جنہیں تقریباً 4,586 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ہندوستان کے پہلے علاقائی تیز راہداری نظام کوریڈور کے افتتاح اور نمو بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب متن
October 20th, 04:35 pm
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے مقبول اور پرجوش وزیر اعلیٰ بھائی یوگی آدتیہ ناتھ جی، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ہردیپ سنگھ پوری جی، وی کے سنگھ جی، کوشل کشور جی، دیگر تمام سینئر، معززین اور بڑی تعداد میں تشریف لائے ہوئے میرے پریوار جنوں۔وزیر اعظم نے غازی آباد، اتر پردیش میں ہندوستان کے پہلے ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کا آغاز کیا
October 20th, 12:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے غازی آباد میں صاحب آباد ریپڈ ایکس اسٹیشن پر دہلی-غازی آباد-میرٹھ آرآر ٹی ایس کوریڈور کے ترجیحی حصے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کا آغاز کرنے والی صاحب آباد کو دوہائی ڈپو سے جوڑنے والی نمو بھارت ریپڈ ایکس ٹرین کو بھی جھنڈی دکھائی۔ جناب مودی نے بنگلورو میٹرو کے مشرقی-مغربی کوریڈور کے دو حصوں کو قوم کے نام وقف کیا۔گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس 2023 سے وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 17th, 11:10 am
گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس کے تیسرے ایڈیشن میں، میں آپ سبھی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ اس سے پہلے جب ہم 2021 میں ملے تھے، تب پوری دنیا کورونا کی غیریقینی صورتحال سے دوچار تھی۔ کوئی نہیں جانتا تھا، کہ کورونا کے بعد کی دنیا کیسی ہوگی؟ لیکن آج دنیا میں ایک نیا عالمی نظام تشکیل پارہاہے اور اس بدلتے ہوئے عالمی نظام میں پوری دنیا بھارت کی جانب نئی امیدوں سے دیکھ رہی ہے۔ اقتصادی بحران سے گھری دنیا میں بھارت کی معیشت مسلسل مضبوط ہورہی ہے۔ وہ دن دور نہیں کہ جب بھارت دنیا میں چوٹی کی تین اقتصادی طاقتوں میں سے ایک ہوگا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا کی زیادہ سے زیادہ تجارت سمندری راستے سے ہی ہوتی ہے۔ کورونا کے بعد کی دنیا میں، اس وقت دنیا کو بھی قابل بھروسہ اور لچکدار سپلائی چین کی ضرورت ہے۔ اس لئے گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس کا یہ ایڈیشن بہت اہم ہوگیا ہے۔وزیراعظم نے گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 کا افتتاح کیا
October 17th, 10:44 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ممبئی میں گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے‘امرت کال وژن 2047’ جو ہندوستانی سمندری نیلی معیشت کے لیے ایک بلیو پرنٹ ہے، کی بھی نقاب کشائی کی۔ اس مستقبل کے منصوبے کے مطابق، وزیر اعظم نے 23,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا، جو ہندوستانی سمندری نیلگوں معیشت کے لیے ‘امرت کال وژن2047’ کے ساتھ منسلک ہیں۔ یہ سربراہی اجلاس ملک کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔تلنگانہ کے محبوب نگر میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن
October 01st, 02:43 pm
تلنگانہ کے گورنر تمیلی سا ئی سوندرراجن جی، مرکزی حکومت میں میرے ساتھی وزیر جی کشن ریڈی جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب سنجےکمار بنڈی جی، یہاں موجود دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، نمسکار!وزیر اعظم نے تلنگانہ کے محبوب نگر میں13500کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا
October 01st, 02:42 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج تلنگانہ کے محبوب نگر میں 13500کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں سڑک، ریل، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اعلیٰ تعلیم جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹرین سروس کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 24th, 03:53 pm
اس تقریب میں مختلف ریاستوں کے گورنر، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی، مرکزی کابینہ کے میرے ارکان، ریاستوں کے وزرا، ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے، دیگر عوامی نمائندے اور میرے اہل خانہ !وزیر اعظم نے نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
September 24th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ نئی وندے بھارت ٹرینیں ملک بھر میں رابطہ کو بہتر بنانے اور ریل مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ جن نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا وہ درج ذیل ہیں:یشو بھومی کو قوم کے نام وقف کرنے اور پی ایم وشوکرما اسکیم کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 17th, 06:08 pm
آج بھگوان وشوکرما کی جینتی ہے۔ یہ دن ہمارے روایتی کاریگروں اور دست کاروں کے لیے وقف ہے۔ میں وشوکرما جینتی پر تمام ہم وطنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ آج مجھے پورے ملک میں وشوکرما کے لاکھوں ساتھیوں سے جڑنے کا موقع ملا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے، میں نے بہت سے وشوکرما بھائیوں اور بہنوں سے بھی بات کی تھی۔ اور مجھے یہاں آنے میں دیر ہوگئی، کیونکہ میں ان سے باتوں میں مصروف ہوگیا اور نیچے جو نمائش لگی ہے وہ اتنی شاندار ہے کہ وہاں سے نکلنے کا من نہیں کر رہا تھا اور میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اسے ضرور دیکھیں۔ اور مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ مزید 2-3 دن جاری رہے گا، اس لیے میں خاص طور سے دہلی کے لوگوں سے ضرور کہوں گا کہ وہ ضرور دیکھیں۔وزیر اعظم نے نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر – ’یشوبھومی‘ کا پہلا مرحلہ قوم کے نام وقف کیا
September 17th, 12:15 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے دوارکا میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر – ’یشو بھومی‘ کے پہلے مرحلے کو قوم کے نام وقف کیا۔ ‘یشوبھومی‘ میں ایک شاندار کنونشن سینٹر، متعدد نمائشی ہال اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ انھوں نے وشوکرما جینتی کے موقع پر روایتی کاریگروں اور دستکاروں کے لیے ’پی ایم وشوکرما اسکیم‘ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے پی ایم وشوکرما لوگو ، ٹیگ لائن اور پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے اس موقع پر کسٹمائزڈ اسٹامپ شیٹ، ٹول کٹ ای بکلیٹ اور ویڈیو بھی جاری کی۔ وزیر اعظم نے18 مستحقین میں وشوکرما سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔وزیراعظم نےشیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ سے کلادان ملٹی ماڈل ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے تحت تیارکئے گئے ستوے بندرگاہ میانما تک جہاز کے سفر کے آغاز کی ستائش کی
May 05th, 11:38 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ سےکلادان ملٹی ماڈل ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے تحت تیار کردہ ستوے بندرگاہ میانما تک جہاز کے سفر کے آغاز کی ستائش کی ہے۔ترواننتا پورم میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے، افتتاح کرنے اور قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 25th, 11:50 am
کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب اشونی ویشنو، کیرالہ حکومت کے وزراء، مقامی رکن پارلیمنٹ جناب ششی تھرور، یہاں موجود دیگر معززین اور میرے پیارے بھائیو اور کیرالہ کی بہنیں۔ ملیالم نئے سال کا آغاز کچھ دن پہلے ہوا ہے۔ آپ نے وِشُو کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا۔ میں ایک بار پھر آپ سب کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ خوشی کے اس ماحول میں مجھے کیرالہ کی ترقی کے جشن میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔ آج کیرالہ کو اپنی پہلی وندے بھارت ٹرین بھی ملی ہے ۔ آج کوچی کو واٹر میٹرو کا نیا تحفہ ملا ہے، ریلوے سے متعلق کئی پروجیکٹ ملے ہیں۔ کنیکٹیویٹی کے ساتھ ساتھ آج کیرالہ کی ترقی سے متعلق مزید پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ ِبنیاد رکھا گیا ہے۔ ترقی کے ان تمام پروجیکٹوں کے لئے کیرالہ کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔وزیر اعظم نے کیرالہ کے ترواننت پورم کے سنٹرل اسٹیڈیم میں 3200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا
April 25th, 11:35 am
نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالہ کے ترواننت پورم کے سنٹرل اسٹیڈیم میں 3200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں کوچی واٹر میٹرو کا قوم کے نام وقف کرنا، مختلف ریل پروجیکٹوں اور ترواننت پورم میں ڈیجیٹل سائنس پارک کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہیں۔ اس سے پہلے دن میں، وزیر اعظم نے ترواننت پورم اور کاسرگوڈ کے درمیان کیرالہ کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔حیدرآباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 08th, 12:30 pm
پری- مینا، سودرا سوئدری- منولارا، می اندریکی، نہ ہردے پوروک نمسکار- مولو۔ میں عظیم انقلابیوں کی سرزمین تلنگانہ کو سلام کرتا ہوں۔ آج مجھے ایک بار پھر تلنگانہ کی ترقی کو مزید تحریک دینے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ کچھ دیر پہلے تلنگانہ-آندھرا پردیش کو جوڑنے والی ایک اور وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے۔ یہ جدید ٹرین اب بھاگیہ لکشمی مندر کے شہر کو بھگوان شی وینکٹیشور دھام تروپتی سے جوڑے گی۔ یعنی ایک طرح سے یہ وندے بھارت ایکسپریس آستھا، جدیدیت، ٹیکنالوجی اور سیاحت کو جوڑنے والی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج یہاں 11,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ یہ تلنگانہ کے ریل اور روڈ کنکٹیوٹی سے متعلق منصوبے ہیں، صحت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبے ہیں۔ میں آپ کو، تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، اور ترقی کے ان تمام منصوبوں کے لیے آپ کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔