روزگار میلے کے تحت 51,000 سے زائد تقرری نامےتقسیم کرنےکے موقع پر عزت مآب وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 29th, 11:00 am
آج دھنتیرس کا مقدس تہوار ہے۔ تمام ہم وطنوں کو دھنتیرس کی بہت بہت مبارکباد۔ دو دنوں کے بعد ہم سب دیوالی کا تہوار بھی منائیں گے۔ اور اس سال کی دیوالی بہت ہی خاص ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دیوالی ہر سال آتی ہے، اس سال کیا خاص ہے، میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کیا کچھ خاص ہے۔ 500 سال بعد، بھگوان شری رام ایودھیا میں اپنے عظیم الشان مندر میں براجمان ہیں۔ اور اس عظیم الشان مندر میں براجمان ہونے کے بعد یہ پہلی دیوالی ہے اور اس دیوالی کے انتظار میں کئی نسلیں گزر چکی ہیں، لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں اور اذیتیں برداشت کی ہیں۔ ہم سب بہت خوش قسمت ہیں کہ ایسی خاص ،عظیم الشان دیوالی کا مشاہدہ کریں گے۔ اس تہوار کے ماحول میں... آج کے اس پرمسرت دن... روزگار میلے میں 51 ہزار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامےدیے جا رہے ہیں۔ میں آپ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا روزگار میلہ سے خطاب
October 29th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تقرر ہونے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو قوم کی تعمیر میں رول ادا کرنے کے بہتر مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنائے گا۔سی-295ایئر کرافٹ فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب
October 28th, 10:45 am
عالی مرتبت پیڈرو سانچیز، گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ جی، وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر جی،یہاں کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، اسپین اور ریاستی حکومت کے وزراء، ایئر بس اور ٹاٹا ٹیم کے سبھی ساتھی، خواتین وحضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اسپین کے وزیر اعظم جناب پیڈرو سانچیز نے گجرات کے وڈودرا میں سی-295 طیاروں کی مینوفیکچرنگ کے ٹاٹا ایئر کرافٹ کمپلیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا
October 28th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اسپین کے وزیر اعظم مسٹر پیڈرو سانچیز نے آج گجرات کے وڈودرا میں ٹاٹا ایڈوانس سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کیمپس میں C-295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا ایئرکرافٹ کمپلیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا جائزہ بھی لیا۔مشترکہ بیان:ساتویں ہند-جرمنی بین حکومتی مشاورت (آئی جی سی)
October 25th, 08:28 pm
وزیر اعظم نریندرمودی اور وفاقی چانسلر اولاف شولز نے نئی دہلی میں 25 اکتوبر 2024 کو ہند-جرمنی بین حکومتی مشاورت (7ویں آئی جی سی)کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔ وفد میں ہندوستان کی طرف سے دفاع، خارجہ امور، تجارت اور صنعت، محنت اور روزگار، سائنس اور ٹیکنالوجی (ایم او ایس) اور ہنر کی ترقی (ایم او ایس)کے وزراء جبکہ جرمنی کی طرف سے اقتصادی امور اور موسمیاتی کارروائی، خارجہ امور، محنت اور سماجی امور اورتعلیم وتحقیق کے وزرا کے ساتھ ساتھ پارلیمانی اسٹیٹ سیکرٹریز برائے خزانہ؛ ماحولیات، فطرت کا تحفظ، نیوکلیئر سیفٹی اور صارفین کا تحفظ؛ اور اقتصادی تعاون اور ترقی نیز دونوں اطراف کے سینئر حکام شامل تھے۔این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 21st, 10:25 am
اگر ہم گزشتہ چار پانچ سال کے عرصے پر نظر ڈالیں تو زیادہ تر مباحث میں ایک چیز مشترک رہی ہے... اور وہ ہے... فکر... مستقبل کی فکر... کورونا کے دوران یہ تشویش رہی کہ عالمی وباء سے کیسے نمٹا جائے... جب کووڈ بڑھ گیا تو دنیا کی معیشت کے بارے میں تشویش تھی... کورونا نے مہنگائی کے بارے میں تشویش میں اضافہ کیا... بے روزگاری پر تشویش بڑھ گئی... آب وہوا کی تبدیلی پر تشویش تو تھی ہی... پھر شروع ہونے والی جنگوں کی وجہ سے بات چیت میں خدشات مزید بڑھ گئے...عالمی سپلائی چین کے ٹوٹنے کا خدشہ...معصوم لوگوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش...یہ کشیدگی، یہ ٹینشن، یہ تنازعات ،یہ سب کچھ عالمی سربراہی اجلاسوں اور سیمیناروں کا موضوع بنتا ہے۔ اور آج جب بحث کا مرکز تشویش ہے تو ہندوستان میں کس قسم کی سوچ چل رہی ہے؟ کتنا بڑا تضاد ہے۔ یہاں بحث ہے‘انڈین سنچری’... ہندوستان کی صدی، دنیا کے ہنگاموں کے درمیان، ہندوستان امید کی کرن بن گیا ہے... جب دنیا پریشانیوں میں ڈوبی ہوئی ہے، ہندوستان امید پھیلا رہا ہے اور ایسا نہیں ہے کہ عالمی حالات ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتے… یہ ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں… چیلنجز بھی ہندوستان کے سامنے ہیں… لیکن یہاں ایک سینس آف پازیٹی ویٹی ہے، جس کو ہم سب محسوس کررہے ہیں اور اس طرح...‘ انڈین سنچری‘کی بات ہو رہی ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئے نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 سے خطاب کیا
October 21st, 10:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سمٹ میں بہت سے مسائل پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی رہنماؤں کی موجودگی پر بھی شکریہ ادا کیا جو اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔صنعت کے رہنماؤں نے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین - ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کی
October 15th, 02:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین – ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی(آئی ٹی یو – ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 کے دوران انڈیا موبائل کانگریس کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ ڈبلیو ٹی ایس اے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے معیار سازی کے کام کے لیے ایک گورننگ کانفرنس ہے، جو ہر چار سال بعد منعقد ہوتی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ آئی ٹی یو – ڈبلیو ٹی ایس اے کی میزبانی ہندوستان اور ایشیا- بحر الکاہل میں کی جا رہی ہے۔ یہ ایک اہم عالمی ایونٹ ہے، جس نے 190 سے زیادہ ممالک کے 3000 سے زیادہ صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ٹیک ماہرین کو جمع کیا ہے، جو ٹیلی کام، ڈیجیٹل اور آئی سی ٹی کے شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے سربراہ کے طور پر 23 سال مکمل ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
October 07th, 09:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے سربراہ کے طور پر 23 سال مکمل ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ جناب مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ گجرات سماج کے تمام طبقوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے والے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی ایک روشن مثال کے طور پر اُبھرا۔ گزشتہ دہائی کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی ترقی کی پیش رفت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہمارے ملک کو عالمی سطح پر انتہائی امید کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اس وقت انتھک محنت کرتے رہیں گے اور چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ وکست بھارت کا اجتماعی مقصد حاصل نہیں ہو جاتا۔'من کی بات' کے سننے والے اس پروگرام کے اصل اینکر ہیں: پی ایم مودی
September 29th, 11:30 am
’من کی بات‘ کے سامعین ہی اس پروگرام کے حقیقی سہولت کار ہیں۔ عام طور پر یہ تاثر قائم ہو گیا ہے کہ جب تک چٹ پٹی یا منفی باتیں نہ ہوں اس کوزیادہ توجہ نہیں ملتی۔ لیکن 'من کی بات' نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ مثبت معلومات کے کتنے بھوکے ہیں۔ لوگ مثبت چیزیں، متاثر کن مثالیں، حوصلہ افزا کہانیاں پسند کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر 'چکور' نامی ایک پرندہ ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صرف بارش کی بوندیں پیتا ہے۔ 'من کی بات' میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح لوگ 'چکور' پرندے کی طرح ملک کی کامیابیوں اور لوگوں کی اجتماعی کامیابیوں کو اتنے فخر سے سنتے ہیں۔ 'من کی بات' کے 10 سالہ سفر نے ایک ایسی سیریز بنائی ہے جس میں ہر قسط کے ساتھ نئی کہانیاں، نئے ریکارڈ اور نئی شخصیات شامل ہوتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اجتماعیت کے جذبے سے جو بھی کام ہو رہا ہے، اسے 'من کی بات' کے ذریعے عزت ملتی ہے۔ میرا دل بھی اس وقت فخر سے لبریز ہوجاتا ہے جب میں 'من کی بات' کے لیے موصول ہونے والے خطوط کو پڑھتا ہوں۔‘تین پرم رودر سپر کمپیوٹر اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹم’پر ملک کے نام وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 26th, 05:15 pm
سائنس اور ٹکنالوجی کی دنیا میں آج کا دن ہندوستان کے لیے بڑی کامیابی کا دن ہے۔ 21ویں صدی کا ہندوستان کس طرح سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کو ترجیح دے کر آگے بڑھ رہا ہے... آج کا دن اس کا عکاس ہے۔ آج کا ہندوستان امکانات کے لامحدود آسمان میں نئے مواقع کو تراش رہا ہے۔ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں نے تین ‘پرم رودر سپر کمپیوٹر’ بنائے ہیں۔ یہ تینوں سپر کمپیوٹر دہلی، پونے اور کولکتہ میں انسٹال کئے گئے ہیں۔ آج ہی ملک کے لیے دو ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹمز-‘ارکا’ اور ‘ارونکا’ کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ اس موقع پر میں ملک کی سائنسی برادری، انجینئروں اور تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین پرم رودر سپر کمپیوٹرز قوم کو وقف کئے
September 26th, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 130 کروڑ روپے کی مالیت کے تین پرم رودر سپر کمپیوٹر قوم کے نام وقف کئے۔ قومی سپر کمپیوٹنگ مشن (این ایس ایم) کے تحت مقامی طور پر تیار کیے گئے، ان سپر کمپیوٹرز کو پونے، دہلی اور کولکتہ میں ابتدائی سائنسی تحقیق کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے موسم اور آب و ہوا کی تحقیق کے لیے تیار کردہ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (ایچ پی سی ) سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 20th, 11:45 am
ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب
September 20th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔ورلڈ فوڈ انڈیا پروگرام میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویڈیو پیغام کا متن
September 19th, 12:30 pm
ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کی تنظیم کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے۔ دنیا کے مختلف خطوں سے آنے والے تمام شرکاء کو سلام اور نیک خواہشات۔اکنامک ٹائمس ورلڈ لیڈر فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 31st, 10:39 pm
ای ٹی ورلڈ لیڈر فورم کے اس ایونٹ میں آنا اور بہت سے پرانے چہروں کو دیکھنا اپنے آپ میں خوشی کی بات ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں ہندوستان کے روشن مستقبل کے حوالے سے بہترین گفتگو ہوئی ہوگی۔ اور یہ بات چیت اس وقت ہوئی جب پوری دنیا ہندوستان کے بارے میں اعتماد سے بھری ہوئی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز کے عالمی قائدین کے فورم سے خطاب کیا
August 31st, 10:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز کے عالمی قائدین کے فورم سے خطاب کیا۔کابینہ نے قومی صنعتی راہداری ترقیاتی پروگرام کے تحت 12 صنعتی علاقوں/شہروں کو منظوری دی
August 28th, 05:46 pm
ہندوستان جلد ہی صنعتی اسمارٹ شہروں کا ایک وسیع سلسلہ شروع کرے گا جیسا کہ آج ایک تاریخی فیصلے میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے قومی صنعتی راہداری ترقیاتی پروگرام (این آئی سی ڈی پی) کے تحت 12 نئے پروجیکٹ کی تجاویز کو منظوری دی ہے، جس کی تخمینہ جاتی سرمایہ کاری 28,602 کروڑ روپے ہے۔ یہ اقدام ملک کے صنعتی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے جس سے صنعتی علاقوں اور شہروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک تیار ہو گا جو اقتصادی ترقی اور عالمی مسابقت کو نمایاں طور پر فروغ دے گا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ملک سے خطاب کیا
August 15th, 03:04 pm
عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے، اور بھارت کے بارے میں دنیا کا تصور بدل گیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
August 15th, 01:09 pm
آج وہ مبارک لمحہ ہے، جب ہم ملک کے لیے مرمٹنے والے، ملک کی آزادی کے لیے زندگی وقف کرنے والے، پوری زندگی جدوجہد کرنے والے، پھانسی کے تختے پر چڑھ کرکے بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگانے والے ، آزادی کے بیشمار دیوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہی موقع ہے، ان کی شہادت کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ آزادی کے دیوانوں نے آج ہمیں آزادی کے اس موقع پر آزادی کا سانس لینے کا شرف بخشا ہے۔ یہ ملک ان کا مقروض ہے۔ ہم ایسے ہر عظیم انسان کے تئیں احترام کا اظہار کرتے ہیں۔